اشاعتیں

فروری, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

وزیراعظم عمران خان نے پٹرول' ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں کم کر دیں۔

تصویر
 وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بڑے پیکجز کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل میں 10 روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قیمتیں آنے والے بجٹ تک برقرار رہیں گی۔ بجلی 5 روپے سستی کر دی گئی۔  یاد رہے کہ اوگرا نے پٹرول 10 روپے مہنگا کرنے کی سمری پیش کی تھی۔  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام کی رقم 12 ہزار سے بڑھا کر 14 ہزار کر دی گئی ہے۔   احساس پروگرام کے تحت حکومت 2 سال میں 407 ارب کے رعائتی قرضے دے گی  26 لاکھ ساکلر شپ کا اعلان بھی کیا جس پر 38 ارب خرچ ہوں گے۔  بے روز گار افراد کو 30 ہزار انٹرشپ ملیں گی۔  عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سیکٹر میں فری لانسر اور آئی ٹی کمپنیوں کو ٹیکس میں 100 فیصد چھوٹ دی جائے گی۔  اوور سیز پاکستانیوں کو پاکستان میں کاروبار کرنے پر 5 سال تک ٹیکس چھوٹ ہو گی۔   وزیراعظم عمران خان نے پیکا قانون کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے میڈیا کو کوئی خطرہ نہیں۔ قانون پر چلنے والے قانون سے نہیں ڈرتے۔پیکا قانون سوشل میڈیا پر آنے والے گند کے خلاف ہے۔   عمران خان نے کہا کہ 70 فیصد خبریں ہمارے خلاف چلائی جاتی رہی ہیں۔   وزیراعظم کے بارے میں غل

روس نے یوکرین کا خواب تباہ کر دیا

تصویر
 روس نے دنیا کا سب سے بڑا جہاز       تباہ کر دیا۔  دنیا کا سب سے بڑا جہاز روس' یوکرین جنگ کی بھینٹ چڑھ گیا۔ یوکرینی وزارتِ خارجہ کے مطابق دارالحکومت کیف کے نزدیک ایئر فیلڈ میں کھڑے دیو قامت ایئر بس کو روس کے فوجیوں نے تباہ کر دیا۔ جس کا مطلب خواب کے ہیں۔   یوکرینی وزارتِ خارجہ کے ایک عہدیدار نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس نے کہا کہ روس نے جہاز تو تباہ کر دیا مگر یوکرینی عوام کے جمہوری آزاد اور مضبوط ریاست قائم کرنے کے خواب کو تباہ نہیں کر سکتا۔   یوکرینی وزارت دفاع نے بھی دنیا کے سب سے بڑے جہاز کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب اس جہاز کو روس کے خرچے سے دوبارہ تیار کیا جائے گا۔ جس کی لاگت کم از کم 3 ارب ڈالر ہے۔    آپ کو بتاتے جائیں کہ روس نے یوکرین پر حملہ کیا ہوا ہے۔ اس وقت یوکرینی عوام مشکل سے گھری ہوئی ہے۔

محمد رضوان نے پی ایس ایل 7 کے فائنل میں شکست کی وجہ بتا دی

تصویر
  لاہور: (ریئل نیوز ویورز) ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 7 بہت ہی اچھا ایونٹ رہا۔ جس میں ملتان سلطان اور لاہور قلندرز دو ہی ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا باقی چاروں ٹیموں کی پرفارمنس میں کافی کمی رہی۔   شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ میں کافی پریشر ہوتا ہے۔ اور کامیاب وہی ہوتا ہے جو چھا کھیلے اور پریشر کو ہینڈل کرے۔   محمد رضوان نے مزید کہا کہ ہم نے لاہور قلندرز کی چار وکٹیں جلدی حاصل کر لی تھیں۔ لیکن محمد حفیظ نے کمال کی بیٹنگ کی جس کی تعریف کرنا بنتی ہے۔ جب ہم نے بیٹنگ کی تو شروعاتی وک گرنے کے بعد ہم پریشر میں آ گئے اور اسکو ہینڈل نہ کر سکے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں پر کھیلے گئے تجربے کو کھلاڑی آگے شیئر کرتے ہوئے پرفارم کریں گے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدِمقابل تھیں۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطان کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔ اس طرح لاہور قلندرز نے پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

پی ایس ایل 7 کا کون سا کھلاڑی کون سا ایوارڈ لے اڑا تفصیل دیکھیں

تصویر
  لاہور: (پی ایس ایل) ایواڈز میں میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملتان سلطان کے محمد رضوان کو دیا گیا۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں 9 چھکے اور 47 چوکوں کی مدد سے 547 رنز بنائے۔ اور وکٹ کیپر کے طور پر 9 شکار کیے۔  لاہور قلندرز کے فخر' فخر زمان اور اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان کو ٹونامنٹ کا بہترین بیٹسمین اور بہترین بولر قرار دیا گیا۔   فخر زمان نے اس پورے ٹرنامنٹ 588 رنز بنائے۔ جبکہ شاداب خان نے مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں۔   خوشدل شاہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈر اور بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے 153 رنز سکور کیے اور 16 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔   لاہور قلندرز کے زمان خان کو ٹورنامنٹ کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا۔ پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے زمان خان نے ٹورنامنٹ میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔   اب بات کرتے ہیں امپائر آف پی ایس ایل کا ایوارڈ راشد ریاض جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ ملتان سلطان کو دیا گیا۔  یاد رہے کہ امپائر آف پی ایس ایل کے علاوہ سارے ایوارڈ کمنٹری پینل میں شامل ارکان کی طرف سے دیے گئے۔     ایوارڈز کی تفصیلات۔  پلیئر آف پی ایس ایل 7 ملتان سل

لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تصویر
لاہور: (پی ایس ایل) قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹس کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔  لاہور قلندرز کی طرف سے آئے اوپنر فخر زمان 6 بالز کھیل کر صرف 3 رنز بنا کر آصف آفریدی کی بال پر شاہ نواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ عبداللہ شفیق 14 رنز بنا سکے۔ کامران غلام بھی صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ذیشان اشرف صرف 7 رنز بنا سکے۔    لاہور قلندرز کی طرف سے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حفیظ سے جارہانہ اننگ کھیلتے ہوئے 69 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرنے میں مدد کی۔ ہیری بروک نے بھی جارہانہ اننگ کھیل کر 41 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ویزے نے محض 8 گیندوں پر 28 رنز جوڑ کر ٹیم کے سکور کو 180 تک پینچا دیا۔  ملتان سلطان کی طرف سے آصف آفریدی نے اپنی تباہ کن بالنگ کے باعث 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔   ملتان سلطان کی طرف سے ڈیوڈ ویلی کو 4 اوورز میں 42 رنز دے کر صرف ایک وکٹ ملی۔ رومان رئیس نے 2 اوورز میں 35 رن

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

تصویر
  آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان آ پہنچی۔ جو دو دن بائیو سیکیور ببل میں رہے گی۔ دو دن بعد کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے جن کے منفی آنے کے بعد پریکٹس سیشن شروع کیا جائے گا۔ ایک دن آئیسولیشن میں گزارنے کے بعد ٹریننگ شروع کر دی جائے گی۔   دوسری طرف پاکستانی سکواڈ کا آج آئیسولیشن میں آخری دن ہے۔   کپتان بابر اعظم' نسیم شاہ اور سرفراز احمد ٹریننگ کا حصہ بنیں گے۔ کپتانوں کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کا شیڈول آج طے کیا جانے کا امکان ہے۔   دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 4 مارچ دوسرا 12 مارچ جبکہ تیسرا 21 کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔   خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد وطن پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ ان کا آخری دورہ 1998 میں ہوا تھا۔ مختلف وجوہات کی بنا پر پاکستان کا دورہ ممکن نہ ہو سکا۔

راشد خان پی ایس ایل 7 کا فائنل کھیلیں گے؟

تصویر
لاہور (پی ایس ایل) تمام قیاس آرائیاں تب دم توڑ گئیں جب راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس ایل 7 کا فائنل نہیں کھیل سکے کیونکہ قومی فریضہ سب سے پہلے ہے۔ اور میرے لیے لاہور قلندرز کی جانب سے فائنل کھیلنا اعزاز کی بات تھی۔ لیکن قومی فریضہ سب سے پہلے ہے۔   راشد خان لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی اور لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔   یاد رہے کہ راشد خان بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے تھے

لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان آج پی ایس ایل 7 کے چیمپیئن کی جنگ لڑیں گے

تصویر
  لاہور (پی ایس ایل) پی ایس ایل 7 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے۔  پی ایس ایل کے فائنل میں آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اوردفاعی چیمپیئن  ملتان سلطان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس مقابلے کو بہت ہی تگڑا مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔   یاد رہے کہ ملتان سلطان دفاعی چیمپیئن ہے اور اس پورے سیزن میں اب تک صرف ایک ہی میچ ہارا ہے جس میں لاہور قلندرز نے ملتا سلطان کو شکست سے دو چار کیا تھا۔  جہاں ایک طرف محمد رضوان کو ملتان سلطان کا بہترین کپتان کہا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی کو بھی سراہا جا رہا ہے۔ اور پوری توقع کی جا رہی ہے کہ اس بار لاہور قلندرز پی ایس ایل 7 کا فائنل جیت کر چیمپیئن بن جائے گا۔

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب کی اپوزیش پر کڑی تنقید

تصویر
  وفاقی وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں۔ اور اس سے پہلے بھی وزیراعظم نے اتحاد کا ووٹ لینے کا فیصلہ خود کیا تھا۔  فرخ حبیب نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والوں کو عدم اتحاد پر خود اعتماد نہیں رہا۔ بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں عمران خان استعفٰی دے دیں۔ بلاول کس بات کا لانگ مارچ نکال رہے ہیں۔ جبکہ پچھلے 13 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے۔ آج تک لاڑکانہ والوں کو پینے کا صاف پانی نہیں ملا۔ آج عمران خان کی حکومت سندھ میں کے فور پر کام کر رہی ہے۔ کے فور منصوبہ 2023 میں مکمل ہو جائے گا۔   وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے آج تک جہانگیر خان پر الزامات لگاتے رہے ہیں آج ان کے بارے میں چپ ہیں۔ جنہوں نے پیٹ پھاڑ کر پیسے نکالنے تھے آج وہ بغل گیر ہو رہے ہیں۔   جو لوگ عدم اعتماد کی بات کر رہے ہیں وہ شاید عدم اعتماد کو مذاق سمجھ رہے ہیں۔   پیلپز پارٹی کے سندھ میں گندم کو چوہے کھا جاتے ہیں۔ کرپشن حد سے زیادہ ہے۔ پیپلزپارٹی نے جو پروگرام بے نظیر کے نام سے شروع کیا تھا اس میں سے بھی کرپشن ختم نہیں کر سکی تھی۔ ہم نے آ کر

وزیرِاعظم عمران خان کا تحریک انصاف کے رینماء جہانگیر خان ترین سے ٹیلیفونک رابطہ۔

تصویر
 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر خان ترین سے کافی عرصے بعد فون پر رابطہ کیا۔ اور تحریکِ انصاف کے رہنما کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔   ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین آج طبی معائنے کی وجہ سے برطانیہ چلے گئے۔ وہ وہاں پر ایک ہفتہ تک میڈیکل چیک اپ کے لیے قیام کریں گے۔  اس سے پہلے بھی جہانگیر خان ترین لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں تین دن تک زیرِ علاج رہے۔   یاد رہے کہ جہانگیر خان ترین کی لندن روانگی سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اور انکی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔   یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا شور برپا ہے۔ اور اسی غرض سے مسلم لیگ ن اور فضل الرحمان جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقاتیں کر چکے ہیں۔    رہنماء تحریک انصاف کو 10 ایم این ایز اور 30 ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے۔ جو حکومت کے لیے خطرہ اور اپوزیشن کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

پتنگ بازی وبالِ جان بن گئی

تصویر
 فیصل آباد: (ریئل نیوز ویورز ) حاجی آباد میں گلے میں ڈور پھرنے سے 25 سالہ عثمان شدید زخمی، سول سپتال منتقل.  عبداللہ پل انڈر پاس کے نیچے ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار 50سالہ شخص جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا بال بال بچ گیا۔  فیصل آباد پولیس افسران کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہر کی فضاء رنگ برنگی پتنگوں سے ابھر اٹھی پولیس غائب تھانہ گلبرگ غلام محمد آباد،سمن آباد،ملت ٹاون، سول لائن،سرگودھا روڈ فیکٹری ایریا،ڈی ٹائپ ،بٹالہ کالونی،صدر،پیپلز کالونی,مدینہ ٹاون کے علاقوں میں پتنگ بازوں منچلوں نے پابندی ہوا میں اڑا دی

ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد دی

تصویر
  پاکستان سپر لیگ 7 میں فائنلسٹ گروپ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے آخری نمبر پر آنے پر لاہور قلندرز کو سلام پیش کیا ہے۔  ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے گزشتہ روز کھیلے گئے ایلیمینیٹر 2 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ دلچسپ تھا، میں نے اس میچ کے ہر اسنیپ شاٹ میں حصہ لیا۔   رضوان نے کہا کہ انہوں نے شاہین آفریدی اور لاہور قلندرز کو آخری وقت تک تمام ضروریات پوری کرنے پر شاباش دی۔  آپ لوگوں نے اس کھیل پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے سب کچھ کیا۔  اس کے ساتھ ہی ملتان سلطانز کے کمانڈر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے ساتھ شیئر کیا کہ آپ اس بار تو ہار گئے ہیں، مجھے احساس ہے کہ آپ ہتھیار نہیں ڈالیں گے، اپنا سر اونچا رکھیں اور اگلے سیزن میں ضرور پرفارمنس دکھائیں گے  یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل لاہور قلندرز اوردفاعی چیمپیئن ملتان سلطان کے درمیان 27 فروری بروز اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔

میں جانتی تھی کہ میرا سابق بوئے فرینڈ ہم جنس پرست ہے اور میں اس پر فخر محسوس کرتی ہوں: بھارتی اداکارہ سشمیتا سین

تصویر
  سشمیتا سین اس بات کی ضمانت دیتی ہیں کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کا سابق مارٹن ہم جنس پرست ہے اور وہ اس سے خوش ہے۔  پاپ اسٹار رکی مارٹن اور سشمیتا سین کے درمیان 90 کی دہائی میں رشتہ تھا۔  اس نے اپنے رشتے کے حوالے سے کبھی نہیں بتایا لیکن بعد میں کسی اور کے بغیر یہ راز کھل گیا۔   جیسا کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سشمیتا اور رکی نے اپنے رشتے کے دوران مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ وہ ایک دوسرے کے اتنے قریب ہیں۔  تفریح ​​​​کرنے والے نے انکشاف کیا کہ جب تک وہ پاپ آرٹسٹ کے قریب تھی، اسے احساس ہوتا ہے کہ مارٹن ہم جنس پرست تھا، جس سے وہ خوش تھی۔   تفریحی شخص نے کہا کہ رکی مارٹن ہم جنس پرست ہیں اور میں ان کے لیے خوش ہوں، ان کی واقفیت کو تسلیم کرنا بااختیار بناتا ہے، ہم نے جس وقت اسے تعظیم کے ساتھ بتایا وہ بہت اچھا تھا۔  سشمیتا نے خود کہا کہ وہ رشتے کے دوران رکی مارٹن سے باہر شہر میں ملتی تھی۔

لاہور قلندردز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے سکشت دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

تصویر
  لاہور ( پی ایس ایل ) لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔   لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹس کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔   لاہور قلندرز کے اوپنر بیسٹمین فخر زمان 1 رن بنا کر ڈاسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے اور فل سالٹ محض 2 رنز ہی بنا سکے۔   مڈل آرڈر پر آئے عبداللہ شفیق اور کامران غلام نے جارہانہ اننگ کھیلتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا۔  عبداللہ شفیق نے ففٹی کی بدولت 52 رنز کی جارہانہ اننگ کھیلی۔ کامران غلام 30 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک نے محض 2 سکور بنائے۔ محمد حفیظ 28' سمت پاٹیل 21 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔  ڈیوڈ ویزے جارہانہ اننگ کھیلتے ہوئے محض 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور 1 چوکے کی بدولت 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ریے  شاہین آفریدی بغیر کوئی بال کھیل ناٹ آؤٹ رہے۔  اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان اور وسیم جیونیئر نے 2 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وقاص مقصود بھی 1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔   اسلام آباد یونائیٹڈ نے بعد میں کھیلتے ہوئے اپنر بیٹسمین سٹرلنگ  10 گیندوں پر صرف 13 بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔  ول جیکس صفر پر شاہین شاہ کی گین

محمہ موسمیات کی طرف سے موسم کی تازہ ترین صورتحال

تصویر
 جمعی 25 فروری اور ہفتہ 26 فروری کے لیے محکمہ موسمیات کی طرف سے تازہ ترین اپڈیٹ یہ ہیں۔  رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ' اسلام آباد' بالائی پنجاب' کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بلوچستان' صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ مالاکنڈ' کوہستان' شانگلہ' بونیر' مانسہرہ' اینٹ آباد' ہری پور' ثوابی' مردان' نوشہرہ' چارسدہ' خیبر' پشاور' باجوڑ' چترال' دیر' سوات' کوہاٹ' وزیرستان' بنوں' ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخواہ بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔   راولپنڈی' اٹک' جہلم' چکوال' گجرانوالہ' گجرات' نارووال' سیالکواٹ' لاہور' میانوالی' خوشاب' سرگودھا' حافظ آباد' فیصل آباد' جھنگ' اور بھکر سمیت بالائی شمالی اور وسطی پنجاب کے چند مقامات پر تیز ہوائیں اور بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر ژالہ

وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس

تصویر
  وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔ جس میں عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر زور دیا۔   عمران خان کی پیوٹن سے ملاقات 3 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی جس میں علاقائی امن اور بین الاقوامی مسائل پر بات ہوئی۔  وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعالمیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے روس سے کثیرالجہتی تعلقات کا اعادہ کیا۔ پاکستان میں اسٹریم گیس پائپ لائن اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی۔ عمران خان نے روس اور یوکرین میں صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں۔ تنازع کو مذاکرات اور سفارتکاری کے زریعے حل کرنا چاہیے۔   عمران خان کشمیر کے تنازع پر ایسے اقدامات کرنے پر زور دیا جو علاقائی امن کے لیے دیر پا اثر رکھیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان مستہکم افغانستان کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے دنیا میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان روسی صدر سے ملاقات کے لیے صدارتی محل پہنچے تو بڑے پر اعتماد نظر آئے۔ صدارتی صدر میں روسی صدر پہلے ہی استقبال کے لیے

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطاء آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد

تصویر
 پاکستان کے نامور گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطاء کو 24 ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ 2022 اور بافٹا  ایوارڈز 2022 کی بیسٹ ویژول ایفیکٹس کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطاء کی آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگی جیمز بانڈ سیریز کی فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی' کے لیے ہوئی ہے۔ جبکہ اسی فلم نے بافٹا ایوارڈز کے لیے بھی مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔   یاد رہے کہ لاریب عطاہ کا شمار ہالی وڈ کی کم عمر ترین وڈیو ایفیکٹس آرٹسٹس اینڈ ڈیجیٹل کمپویٹرز میں ہوتا ہے۔ لاریب عطاء نے 2006 میں ہالی وڈ میں وی ایف ایکس آرٹسٹ کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا جب انکی عمر صرف 19 سال تھی۔   لاریب عطاء نے اس نامزدگی کو اپنے لیے بڑا اعزار قرار دیا۔ اپنی والدہ اور بھائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور ظلمی کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

تصویر
 لاہور: (پی ایس ایل ) پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔  پشاور ظلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو 170 رنز کا ٹارگٹ دیا۔  پشاور زلمی کی جانب سے کامران 58 رنز کے ساتھ پہلے شعیب ملک 55 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ طلعت 28 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر رہے۔  کامران اکمل اور شعیب ملک کی ففٹیز بھی پشاور ظلمی کو جتوا نہ سکیں۔  اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے 3 جبکہ شاداب اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔  اسلام آباد یونائیٹڈ نے بعد میں کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا  اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ایلیکس ہیلز نے جارہانہ اننگ کھیلتے ہوئے 62 رنز سکور کیے جبکہ اعظم خان نے 28 رنز بنائے۔  پشاور ظلمی کے ارشاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔   فیہم اشرف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسلام آباد کی ٹیم کل لاہور قلندرز سے ٹکرائے گی۔ جیتنے والی ٹیم فائنل میں ملتان سلطان سے ٹکرائے گی

دبئی ایکسپو سنٹر میں نورا فتیحی کی انٹری

تصویر
  دبئی: ( ریئل نیوز ویورز ) بالی وڈ کی جوبصورت اداکارہ اور ڈانس کوئین نورا فتیحی نے اپنے خوبصورت ڈانس کی وجہ سے دبئی ایکسپو سنٹر 2022 میں سب کے دل جیت لیے۔    دبئی ایکسپو سنٹر میں 30000 سے زیادہ لوگ جمع تھے۔   سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے اس تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اپنے دبئی ایکسپو 2022 کے شو کی طرف جاؤں تو نورا تم نے کر دکھایا۔ دبئی میں ایک کبھی نہ بھولنے والی رات کا ٹرن اوور ہے۔ آپ سب کا بہت شکریہ جو یہاں آئے اور لطف اٹھایا' یہ بہتر اور بڑی ہو سکتی تھی۔ الحمداللہ  اس موقع پر اداکارہ نے چمکتا ہوا لباس پہنا ہوا تھا۔ اداکارہ نے بہت ہی کم وقت میں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ انسٹاگرام پر فالوور کی تعداد 37 ملین ہو گئی۔

نور مقدم قتل کیس کے فیصلے پر مسلم لیگ ن کا بیان بھی آ گیا

تصویر
 ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا نورمقدم کیس کے فیصلے پر اظہار تشکر  ظلم وبربریت کا نشانہ بننے والی مظلوم بیٹی کو انصاف کی فراہمی پر اللہ تعالی کا شکرادا کرتے ہیں  عدلیہ کا فیصلہ معاشرے کے زخمی وجود پر مرہم ہے ‏نور مقدم قتل کیس کےفیصلے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کا بیان نور مقدم کےبہیمانہ قتل کا فیصلہ عدالت اور انصاف کی جیت ہے۔ اس لرزہ خیز قتل نےپورےپاکستان کو ہلا کر رکھ دیاتھا۔ اس فیصلے میں قاتل کو مثالی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ درندہ صفت لوگوں کےلئے نشان عبرت ہے۔حمزہ شہباز مریم نواز کہنا ہے کہ ظاہر جعفر کے جرائم صرف عصمت دری اور قتل تک ہی محدود نہیں تھے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اس نے اپنا پیسہ اور اثر و رسوخ متاثرہ کی ساکھ پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کیا۔  شاید یہ واحد جرم ہے جہاں متاثرہ شخص ملزم بن جاتا ہے۔  نور سکون سے رہو۔

فیس بک بھی اب ٹک ٹاک کی طرز پر چل سکے گی

تصویر
  میٹا (فیس بک کا نیا اور دلکش نام) اپنی مخالف ایپس کے فیچرز ہی کاپی کرتا ہے۔ اور پھر انہی کو پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔  مارک زکر برگ جو کہ فیس بک کے بانی ہیں وہ ٹک ٹاک کو اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک کا سب سے برا مخالف سمجھتے ہیں۔ اور اس کے مقابلے کے لیے پہلے انسٹاگرام اور اب فیس بک میں کم دورانیے کی وڈیوز کے فیچر کو دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔   یہ ریلز فیچرز ٹک ٹاک کی نقل کی گئی ہے۔ اور اب اس طرح کر کے ماک زکر برگ ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔   اس سے پہلے فیس بک نے اسنیپ چیٹ کے اسٹوریز فیچر کی نقل کر کے اصل سے بھی زیادہ مشہور کر دیا تھا۔ اور اب یہ ریلز کے ساتھ بھی یہی امید رکھے ہوئے ہیں۔   فیس بک کی توقع ہے کہ لوگ اس فیچر کو بہت پسند کریں گے۔ اور اس سے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ جائے گی۔   2021 کے آخری 3 ماہ میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کافی کمی آئی تھی۔   فیس بک ریلز میں صارفین ایک منٹ تک کی وڈیو شیئر کر سکیں گے۔ جس میں موسیقی' ایفیکٹس' آڈیو اور کافی فیچرز ہوں گے۔ ان وڈیوز کو فیس بک میں اسکرول کر کے دیکھا جا سکے گا۔ جبکہ

جھنگ ایڈیشنل سیشن جج خضر حیات منہاس نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا

تصویر
  جھنگ ایڈیشنل سیشن جج خضر حیات منہاس نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ ملزم ربنواز ولد غلام عباس کوزیر دفعہ 302 مقدمہ ثابت ہونے پر سزا موت کا فیصلہ سنایاگیا جبکہ مقتول کے لواحقین کوپانچ لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا بھی حکم صادرکیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج خضر حیات منہاس نے ملزم ربنواز ولد غلام عباس قوم بلوچ سکنہ چاہ حیات والا موضع مزاری کو مقدمہ نمبر547/19 بجرم 302/34 تھانہ قادرپور میں ملزم ربنواز کو مقدمہ ہذا سے بری کیے جانے کا حکم سنایااور مقدمہ نمبر68/19 بجرم302/109 تھانہ قادرپور ملزم رب نواز ولد غلام عباس کو مقدمہ ہذا میں قتل ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ جوکہ وراثان کو ادا کرنے اور بقیہ 4 کس ملزمان کو بری کیے جانے کا حکم سنایا ۔مزید برآں علی رضا اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پپلک پراسیکیوٹر نے مقدمہ ثابت کرنے میں عدالت کی معاونت کی۔

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی گئی

تصویر
 اسلام آباد: (ریئل نیوز ویورز) نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔  ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی گئی اور دو ملزموں کو 10 10 سال قید سنا دی گئی۔  ملزم ظاہر جعفر کو 25 سال قید اور دو لاکھ جرمانہ ملزم ظاہر جعفر کو دفعہ 342 کے تحت 1 سال قید با مشقت سنا دی گئی۔  ملزم ظاہر جعفر کے خانساماں جمیل کو بری کر دیا گیا۔  اعانت جرم پر چوکیدار افتخار اور جان محمد کو 10 10 سال قید۔ ظاہر جعفر کو مجموعی طور پر 36 سال قید اور 5 لاکھ اور 3 لاکھ جرمانہ۔  ظاہر جعفر کو حبس بے جا کے تحت 10 سال قید سنائی گئی۔ ظاہر جعفر کے والدین کو بری کر دیا گیا۔ ظاہر جعفر کو 5 لاکھ روپے نور مقدم کے گھر والوں کو کیس خرچ کے طور پر دینا ہوں گے۔   تھراپی بکس کے مالک طاہر ظہور کو بھی بری کر دیا گیا۔  نور مقدم کے والدین نے طاہر ظہور کی بریت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مکمل انصاف نہیں ہوا۔  سزائے موت سن کر کمرہ عدالت میں اللہ اکبر کی صدائیں بلند کی گئی۔   بری ہوئے ملزموں نے ایک دوسے کو مبارک باد دی اور گلے لگایا۔

مادھوری ڈکشت نے شیئر کی اپنی زندگی کی دلچسپ کہانی

تصویر
 مادھوری ڈکشت نے کپل شرما کے شو میں اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت تھا جب ان کے گھر میں بجلی کے ایک بورڈ میں کوئی مسئلہ آ رہا تھا۔ تو انہوں نے الیکٹریشن کو کال کر کے بلایا۔ الیکٹریشن کے ساتھ 3 اور لوگ بھی تھے۔ ایک نے بورڈ کھولا اور باقی دو نے بیٹھ کر بنا دیا۔ جب کام مکمل ہوا تو پیسوں کی ادائیگی کے بعد وہ لوگ چلے گئے۔ پر جب میں نے دیکھا کہ ایک بندہ ادھر ہی بیٹھا تھا تو میں نے ان سے پوچھا آپ گئے نہیں ان کے ساتھ تو اس نے بڑا دلچسپ جواب دیا۔  مادھوری کے سوال پر اس نے جواب دیا کہ وہ ان کے ساتھ نہیں تھا۔ میں تو بس آپ کو دیکھنے آیا تھا۔  یہ بات جس انداز سے مادھوری نے سنائی تھی سب سننے والے ہنسنے لگ گئے۔   ویب سیریر کے بارے میں بات کرتے ہوئے مادھوری کا کہنا تھا کہ سکرپٹ میں جان ہے اس لیے وہ اس سیریز میں کام کر رہی ہیں

فخر زمان نے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

تصویر
 لاہور: (ریئل نیوز ویورز) لاہور قلندرز کے بیٹسمین اور فخرِ پاکستان فخر زمان نے پی ایس ایل 7 میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔  فخر زمان نے پی ایس ایل سیزن7 میں سب سے زیادہ رنز بنا کر کراچی کنگ کے کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔  بابر اعظم نے پچھلے سیزن میں 554 رنز سکور کیے تھے۔ فخر زمان پی ایس ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں 50 سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔ 23 فروری کو کھیلے گئے ملتان سلطان کے خلاف میچ میں فخر زمان کا آٹھواں ففٹی پلس سکور ہے۔   بابر اعظم نے پچھلے سال 11 میچز میں سات بار ففٹی پلس سکور کیا تھا

پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو شکست دے کر فائنل کے لیے کولیفائی کر کیا۔

تصویر
 لاہور: (ریئل نیوز ویورز ) پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو شکست دے کر فائنل کے لیے کولیفائی کر کیا۔  ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 164 رنز کا ٹارگٹ دیا۔   ملتان سلطان کے ریلی روسو 65 محمد رضوان 53 عامر عظمت 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔  لاہور قلندر کی طرف سے محمد حفیظ اور سمت پاٹیل نے 1 1 وکٹ حاصل کی۔  دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز نے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ کے نقصان پر صرف 135 رنز ہی بنائے۔  لاہور قلندرز کے فخر زمان کے 63 رنز بھی اپنی ٹیم کو ہار سے نہ بچا سکے۔  فخر زمان 63 کامران غلام 20 اور ہیری بروک 13 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مین آف دی میچ کا ایواڑ ملتان سلطان کے شاہ نواز دھانی کو دیا گیا

وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کے لیے اپوزیشن کی سر توڑ کوششیں جاری

تصویر
 زرائع کے مطابق تازہ خبر یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کی اپوزیشن مکمل تیاری کر رہی ہے۔   ساری اپوزیشن ق لیگ کو منانے میں مصروف ہے۔ لاہور میں پیپلزپارٹی کے عشائیے میں ق لیگ کی شرکت کی خبریں آ رہی ہیں۔   عمران خان کو گھر بیجھنے کے لیے پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا جس میں تمام جماعتوں نے اپنی اپنی تجاویز رکھیں۔   مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر عمران خان کو ہٹانا ہے تو سب سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے تاکہ ناراض اراکین کے نام سامنے نہ آ سکیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الحمان کی اس بات کو مان لیا گیا ہے اور جلد ہی اس پر عمل کیا جائے گا۔  مولانا نے ق لیگ کے چوھدری برادران سے ملاقات کی اور ق لیگ کو منانے کی کوشش کی اور اس کے بعد ق لیگ کے سربراہان بلاول ہاؤس پہنچ گئے جہاں آصف زرداری نے عشائیہ دیا وہاں پر بھی تفصیلی گفتگو…

چالاک پرندوں نے ایک دوسرے کے ٹریکنگ سینسر خود ہی اتار دیے

تصویر
 پرندے بہت ہی ذہین اور چالاک ہوتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا جو کہ بہت ہی عجیب تھا۔ پرندوں نے لگائے گئے سینسر ایک دوسرے کی مدد سے اتار پھینکے۔   تحقیق پر پتا چلا کہ پرندوں نے ایک دوسرے کی مدد کے تحت ان پر لگائے گئے سینسرز اتار دیے۔  سائنسدان کافی عرصے سے پرندوں اور جانوروں کی حرکت' عادات اور نقل مکانی اور دیگر تحقیقات کے لیے ان پر ہلکے پھلکے سینسر لگاتے رہتے ہیں۔ اسی طرح کوے کی ایک نسل پر بھی آسٹریلیا میں یہ آلات لگائے گئے لیکن جب وہ کھانا کھانے اور کے لیے اور بیٹری چارج کرنے کے لیے تربیت کے مطابق باہر بتائی گئی جگہ پر بیٹھے تو دیکھا گیا کہ ان پر لگائے گئے سینسرز غائب ہیں جن کو کووں نے ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے اتار پھینکا تھا۔

بگ باس کی سابق کھلاڑی ماہ جبین صدیقی نے شوبر کو ہمیشہ کے لیے خدا حافظ کہ دیا

تصویر
 بھارتی ریئیلٹی شو بگ باس کی سابق کھلاڑی ماہ جبین نے توبہ کر لی اور شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا۔  ماہ جبین نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کر کے آگاہ کیا کہ انہوں نے اللہ کے بتائے ہوئے سچے راستے پر چلنے کی ٹھان کر شوبز سے ہمیشہ کے لیے توبہ کر لی۔  ماہ جبین نے کہا کہ میں یہ سب اس لیے بتا رہی ہوں کیونکہ کہ دو سال تک پریشان رہ کر زندگی گزاری ہے۔ سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ دلی سکون کے لیے کیا کروں۔ گناہ کی لذت تو تھوڑی دیر کی ہوتی ہے مگر گناہ ہمیشہ کے لیے رہ جاتا ہے۔ اللہ کی نافرمانی کر کے انسان کبھی بھی سکون حاصل نہیں کر پاتا۔ گناہ کرنے سے بہتر یہ کے کہ انسان اپنا وقت اللہ کو راضی کرنے میں لگائے۔  ثناء خان کو ایک سال تک فالو کر کے یہ سیکھا کہ سکون صرف اللہ کی راہ میں ہے۔   ماہ جبین نے مزید کہا کہ جو سکون نماز سے حاصل ہوا وہ کہیں بھی نہیں ملا۔ اللہ پاک اب مجھے ہمیشہ کے لیے نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ملتان سلطان کے کھلاڑی ٹم ڈیوڈ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا

تصویر
 پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے والے ٹم ڈیوڈ کرونا کا شکار ہو گئے۔ معمول کے مطابق ہونے والی پی سی آر ٹیسٹنگ میں ٹم ڈیوڈ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔  اس سے پہلے بھی 2 کمنٹیٹرز ممتاز عروج اور ڈینی موریسن کا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے۔  2 دن پہلے زلمی کے بین کٹنگ' سہیل خان' عثمان قادر اور ہاشم آملہ بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔   یاد رہے کہ پی ایس ایل کا پہلا کوالیفائر میچ آج لاہور قلندر اور دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان کے درمیان شام 7:30 پر کھیلا جائے گا۔  الیمینیٹر ون میں کل پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل ہوں گی۔ فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ 25 فروری کو دوسرے الیمینیٹر کے ذریعے ہو گا۔

رحمان ملک انتقال کر گئے

تصویر
 پاکستان کے معروف سیاستدان' پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماء اور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک 70 سال کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔  رحمان ملک سیاست سے پہلے ایف آئی اے کے سربراہ تھے۔  وہ محترمہ بےنظیر کے سکیورٹی چیف بھی رہ چکے تھے۔ رحمان ملک بے نظیر کے وفادار ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں دہشتگردی کے خلاف کافی کام کیا۔ حکومت پاکستان نے رحمان ملک کو ستارہ شجاعت اور ستارہ امتیاز سے بھے نوازا تھا۔ آپ نے کافی ساری کتابیں بھی لکھی۔ رحمان ملک کرونا میں مبتلا تھے۔  سیاسی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔  رحمان ملک نے سوگواروں میں ایک بیوہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔

وزیراعظم کا دورہِ روس

تصویر
 وزیراعظم کل شام ماسکو پہنچیں گے۔  وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات 24 فروری دوپہر 1 بجے ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے روس کے نائب وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔   اس ملاقات میں پاک' روس تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو ہوگی۔  زرائع کے مطابق پاکستان روس کے ساتھ کثیر جہتی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اسی سلسلے میں بات چیت آگے بڑھائیں گے۔ عمران خان سٹیم گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔   پاکستان میں پائیدار امن علاقائی خوشحالی کے تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ عمران خان روس کی ممتاز کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔   عمران خان اور انکا وفد ماسکو میں اسلامی سنٹر کا بھی دورہ کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان سے روس کے گرینڈ مفتی کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ 24 فروری کی رات وزیراعظم وطن واپس روانہ ہوں گے۔

کیا یہ بھی جرم ہے؟

تصویر
 جرمنی کے ایک ریسٹورنٹ میں کچھ دوست کھانا کھانے آئے۔ بھوک کی شدت کی وجہ سے انہوں نے فراخدلی سے کھانا آرڈر کیا۔ کھانا آیا اور کھا بھی لیا گیا۔ بل کی ادائیگی کر کے جب یہ لوگ جانے لگے تو قریب میز پر بیٹھی ایک بوڑھی عورت نے انہیں آواز دے کر روک لیا۔ اور انہیں زیادہ کھانا منگوانے اور پھر کھانا بچ جانے کی وجہ سے کافی کچھ سنا دیا۔ ان لوگوں نے کہا۔  ہم نے تمام کھانے کے پیسے ادا کر دیے ہیں اور یہ ہماری مرضی ہے ہم جتنا کھانا منگوائیں۔  یہ بات سن کر اس خاتون نے ایک کال ملائی۔ تھوڑی ہی دیر میں ایک باودری شخص آیا جو کہ سوشل سیکیورٹی محکمے کا اعلٰی افسر تھا۔ اس نے تمام صورتحال جان کر ان لڑکوں کو پچاس مارک کا جرمانہ عائد کیا اور موقع پر ہی وصول کیا اور ساتھ ہی ایک نصیحت کی کہ" آئندہ جب بھی جرمنی میں کھانا طلب کرو تو اتنا ہی منگواؤ جتنی طلب ہو کھانے کی۔ تمہارے پاس بے شک پیسوں کی بھرمار ہے مگر وسائل معاشرے کی امانت ہیں۔ ان کا بے دردی سے استعمال جرم ہے

اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔ شیخ رشید

تصویر
 اسلام آباد ( ریئل نیوز ویورز ) وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات خراب ہیں ایسے لگ رہا جیسے کراچی میں کوئی قانون نہیں۔ مجھے اندازہ ہے کہ اپوزیشن 23مارچ کو نہیں آئے گی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت کہے تو رینجر کی تعداد اور بڑھانے کو تیار ہوں اگر تھانوں میں چاہیے تو رینجر تعینات کرنے کو تیار ہیں ۔ صحافی کے سوال پروزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا جہانگیر ترین سے بات ہونی چاہیے وہ سمجھد ار آدمی ہے ۔ عمران خان اور جہانگیر ترین پرانے ساتھی ہیں دوستوں میں اختلافات ہو جاتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ لاتعلقی ہو جائے ۔

حارث رؤف کا دورانِ میچ کامران غلام کو تھپڑ اور میچ ریفری کا انداز

تصویر
 لاہور: ( ریئل نیوز ویورز ) کامران غلام کو گراؤنڈ میں تھپڑ مارنے کے بعد ریفری علی نقوی نے حارث کو میچ کے بعد طلب کیا۔ ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے حارث رؤف کو مستقبل میں محتاط رہنے کا کہا، اس کے علاوہ انہوں نے سمجھایا کہ گراؤنڈ میں ہنسی مذاق سے کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے۔تاہم حارث رؤف نے معاملے کو دوستانہ انداز قرار دیا لیکن ریفری نے حارث کو خبردار کرکے معاملہ ختم کردیا۔ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے کرکٹر حارث رؤف کو کھیل کی سپرٹ کے حوالے سے بھی سمجھایا۔ کھلاڑیوں کو واقعہ کے بعد گراؤنڈ میں ہنستے کھیلتے بھی دیکھا گیا

شعیب اختر

تصویر
 شعیب اختر نے کہا کوشش کریں کہ ایسے واقعات کا اثر اس دورے پر نہ پڑے ۔ جیمز فالکنر کے رویے کا مناسب علاج ہونا چاہئے مگر یقینی بنایا جائے کہ پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا کے مابین تعلقات خوش گوار رہیں ۔ اضح رہے کہ جیمز فالکنر نے گزشتہ روز ٹویٹر پر پیغا م جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے پاکستانی کرکٹ فینز سے معافی چاہتاہوں ، بدقسمتی سے مجھے آخری دو میچز سے قبل ہی پی ایس ایل چھوڑ کر جانا ہو گا کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میرے ساتھ پیسوں کے معاملے پر کئے گئے معاہدے کی پاسدار ی نہیں کر رہاہے ، میں پورا وقت یہاں رہا اور وہ مجھ سے مسلسل جھوٹ ہی بولتے رہے ۔ ان کے بیان کو بورڈ مسترد کرتاہے۔

ٹرین سے خودکشی

تصویر
 نئی دہلی: بھارت میں ایک ہولناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک شخص نے ریلوے ٹریک پر لیٹ کر اپنی جان دے دی، مذکورہ شخص کا جسم کٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا اس کے باوجود وہ کئی دیر تک زندہ رہا اور باتیں کرتا رہا۔ کانپور میں پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے میں ریلوے کا ملازم خاندان میں ہونے والی ایک شادی میں شرکت کرنا چاہتا تھا، تاہم اسے چھٹی نہیں ملی جس کے بعد وہ دلبرداشتہ ہو کر ٹرین کی پٹری پر لیٹ گیا۔ ٹرین اس کے اوپر سے گزرنے کے بعد اس کا جسم کٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا وقع پر موجود افراد نے اس ہولناک منظر کی ویڈیو بھی بنا لی، ریلوے ملازم کی کمر کے اوپر کا حصہ دونوں ٹریکس کے درمیان میں اور پیر کا حصہ ٹریک کے باہر تھا۔ ٹرین سے کٹنے کے کچھ دیر بعد تک وہ باتیں کرتا رہا، پھر رفتہ رفتہ اس کی آنکھیں بند ہوگئیں اور اس کی موت واقع ہوگئی۔

وہاب ریاض نےسپر اوور میں شعیب ملک اور محمد حارث کو بیٹنگ پر بھیجنے کی وجہ بتا دی

تصویر
لاہور (ریئل نیوز ویورز) زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ جب دیکھا کہ سپر اوور میں ٹارگٹ بہت ہی کم ہے تو شعیب ملک اور محمد حارث کو بھیجا تاکہ یہ دوڑ کر بھی رنز پورے کر لیں گے۔ سپراوور میں رنز کم ہوں تو باؤنڈری نہ بھی لگے تو کم سے کم یہ دونوں بھاگ کر رنز پورے کر لیں گے۔  شاہین آفریدی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح شاہین آفریدی نے آخری اوور میں بیٹنگ کی اور جس پریشر میں کھیلا شاید ہی کوئی بلے باز کھیلتا۔  محمد حارث کے بارے میں بتایا کہ جب سے اسکو ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا ہے تب سے ٹیم مضبوط ہو گئی ہے اس نے ہر شعبے میں اچھی کارکردگی امید ہے آگے بھی ایسے ہی کھیلتا ریے گا۔۔۔

کھاد مافیا کے خلاف کارروائی

تصویر
 ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ نے کسانوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے  کھاد کو اوپن سیل کرنے کا حکم دیا   لیکن کھیوہ اڈہ چنیوٹ روڈ پر موجود کھاد ڈیلر   سکھیرا ٹریڈر نے کسانوں کو کھاد نہ دینے اور بلیک میں فروخت کرنا شروع کر دی ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر جھنگ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کو موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے موقع پر پہنچ کر کسانوں کو ملنے والی کھاد کا   ریکارڈ چیک کیا تو ریکارڈ موجود نہ ہونے اور  بلیک میں کھاد فروخت کرنے پر گرفتار کروا دیا اب تک ذرائع کے مطابق ایف آئی آر نہ درج کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے  ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ سے ٹائیگر فورس کی جانب سے اپیل کی جاتی ہے ایسے بلیک مافیا کے خلاف بھرپورکارروائی کی جائے تاکہ کسانوں کو  کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے

آپ نے گھبرانا نہیں۔ عمران خان

تصویر
 وزیر اعظم عمران خان نے اپنے وزراء کو آل از ول کی کال دے دی۔ عمران خان نے کہا کہ کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔  وزیراعظم عمران خان نے ان وزراء کی سرزنش کی جو ٹی وی ٹاک شوز میں نہیں جاتے انکو کہا کہ ٹاک شوز میں جایا کریں اور حکومتی پالیسیوں کا بھرپور دفاع کیا کریں۔  وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو کہا کہ اب آپ نے بھی گھبرانا نہیں۔  عمران خان نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے تب سے یہی بار بار بار کرتا ہوں کہ آپ نے گھبرانا نہیں۔ اور بتایا کہ جب کرکٹ کھیلتے تھے تو سب سے مشکل ویسٹ انڈیز کو ہرانا ہوتا تھا تب میں کھلاڑیوں کو کہتا تھا کھبرانا نہیں آج اپوزیشن کو بھی کہتا ہوں کہ آپ نے کھبرانا نہیں۔  عمران خان نے نوجوانوں کے بارے میان بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارا تعلیمی نظام ایک نہیں ہوگا ہم ترقی نہیں کر سکتے ہمارا نظام ہی ہمارے نوجوانوں کو آگے آنے ہی نہین دیتا۔ کوئی غریب کیسے آگے آ سکتا ہے جب تعلیمی نظام کا معیار ہی اچھا نہ ہو۔ جب تک تعلیمی نظام ایک نہیں ہوگا تب تک ہم ترقی نہیں کر سکتے۔  عمران خان نے کہا کہ اب ہم نوجوانوں کو ٹریننگ دیں گے ان کو اپگریڈ کریں گے انکو ہائیر کورسز کروائیں گے تا

حکومت' اتحادی اور اپوزیشن

تصویر
 اس ملک کی سب سے بڑی بدقسمتی ہے کہ اس ملک کو آج تک کوئی ایسا سیاستدان نہیں ملا جو اس ملک کے ساتھ پوری طرح مخلص ہو اور وفادار دکھائی دے۔ اس ملک کی حکومت کو اتحادی بھی ایسے ملتے ہیں جن کو بس اپنی وزارتوں سے غرض ہوتی ہے۔ وزارت بھی اپنی مرضی کی لی جاتی ہے  وزارت ملے تو مخلص نہ ملے تو بار بار چھوڑ جانے کی دھمکی دے دی جاتی ہے۔  اس وقت حکومت بہت نازک موڑ پر کھڑی ہے باہر سے تو مضبوط دکھائی دے رہی ہے لیکن اندر ہی اندر پریشان دکھائی دے رہی ہے۔ کچھ دن پہلے وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کے مونس الٰہی سے ملاقات کے دوران پوچھا تو مونس الٰہی نے کہا کہ ہم آپ کے ہی ساتھ ہیں پر حالات شاید اس سے کافی مختلف ہیں  اب ق لیگ کو ہی دیکھ لیں جب جب حکومت کو مشکل پیش آتی ہے تب تب یہ اپنا مطلب نکالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم کو بس اپنی فکر لگی رہتی ہے ان کا نس یہی کہنا ہوتا ہے کہ انکے ساتھ جو معاہدہ ہوا تھا وہ ابھی تک پورا نہیں کیا گیا پھر بھی وہ حکومت کے ساتھ ہیں۔ ایم کیو کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی حکومت کے ماتحت نہیں۔ پھر بھی اگر دیکھا جائے تو کافی حد تک ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ مخلص نظر آ رہی ہے۔   ق لیگ نے

محمد حفیظ کا فالکنر کے واقعے پر ردعمل

تصویر
 محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آج تک ایسا نہیں ہوا کہ کسی بھی کھلاڑی نے کہا ہو کہ انکو پی سی بی نے پیسے ادا نہیں کیے  محمد حفیظ نے کہا بہت ہی افسوس ناک یہ واقعہ ہے کہ کوئی ناہر سے آ کر ایسا الزام لگائے جس میں کوئی حقیقت ہی نہیں۔ ہم محبت کرنے والے لوگ ہیں ہمارے جیسا کوئی بھی مہمان نواز نہیں ہے۔  محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جس طرح ہم باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کی مہمان نوازی کرتے ہیں ایسا میں نے پوری دنیا میں نہیں دیکھا کہ کوئی اتنا مہمان نواز ہو۔  یہ بڑا تکلیف دہ ہے کوئی ہمارے بارے میں ایسی بات کرے جس طرح فالکنر نے کیا ہے۔   محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ فالکنر ایسا کرے گا۔ پچھلے سال ہم دونوں ایک ساتھ تھے میں نے انکو بہت ہی محنتی اور اچھا انسان پایا لیکن اس سال بالکل ہی مختلف ہوا۔  پی ایس ایل ایک بہت بڑا برانڈ ہے اس کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت غلط الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پیسے ادا نہیں کرتا۔ میں اس کو بالکل غلط سمجھتا ہوں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس پر ضرور ایکشن لینا چاہیے۔ تاکہ کوئی بھی آنے والے وقت میں ایسا کر ہی نہ سکے۔  محمد

کینو: صحت کا خزانہ

تصویر
 اللہ تعالٰی کسی بھی بیماری سے پہلے اس کا علاج بھیج دیتا ہے جب بھی کوئی پھل یا سبزی موسم کی مناسبت سے آتی ہے تو وہ اس موسم کے اثرات سے بچاتی ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کینو کا استعمال ہمیں سرطان جیسے مرض سے بچاتا ہے۔ کینو میں شامل سٹرس لیمپٹائڈ جلد' پھیپھڑے' معدے اور چھاتی سمیت متعدد اقسام کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔   روزانہ ایک گلاس کینو کا جوس انسان کو گردوں کی بیماری سے اور اس میں بننے والی پتھری سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس سے دل کی بیماریاں بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔ دل کی شریانیں بند ہونے کے باعث کسی مریض کو صرف سیال غذا دینی ہو ایسی صورت میں یہ جوس ایک محفوظ اور طاقت بخش غذا ہوتی ہے۔  رات اور صبح ایک یا دو کینو کھانے سے آنتیں موثر بنتی ہیں اسکی تاثیر نظام اخراج میں مدد کرتی ہے اور بڑی آنت میں فضلہ جمع نہیں ہوتا۔ بڑی آنت میں فضلہ جمع ہونے کے باعث خون میں زہریلے مادے بڑھ جاتے ہیں جو پروٹین کی توڑ پھوڑ کا باعث بنتے ہیں۔  دمہ' پرانی کھانسی' زکام اور کئی بلغمی امراض میں جب بلغم کا اخراج مشکل ہو تو تب کینو کے جوس میں ایک چمچ شہد اور چٹکی بھر نمک ملا کر پینے سے

موٹاپا انسانی صحت کا سب سے بڑا دشمن۔

تصویر
 سائنسدانوں کا خیال ہے کہ جن بچوں کو ماں کے پیٹ میں درست غذا نہ ملی ہو پر جب وہ بالغ کیلوریز لینے پر وہ موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ترقی پزیر ممالک میں ماں بننے والی عورتیں کا غذائی کمی کا شکار ہونا عام بات ہے۔  اس سے یہ بات نکلتی ہے کہ بلوغت کے بعد لوگ احتیاط نہ برتنے سے موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں  ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ ایشیائی باشندے ہزاروں سال تک قحط سالی کے مسئلے سے دو چار رہے ہیں اس لیے ان میں ایسی جین پائی جاتی ہے جس سے وہ خوراک کی کمی کی وجہ سے بھی کافی توانائی حاصل کر لیا کرتے ہیں۔  ایک وہ وقت تھا جب موٹے لوگوں کو کافی عزت دی جاتی تھی اور انہیں خوشحال سمجھا جاتا تھا۔ موٹاپے کو طاقت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔  آج یہ طاقت ہر دوسرے شخص کے پاس ہے مطلب آج ہر دوسرا شخص موٹاپے کا شکار ہے۔  موٹاپے سے انسان بے حد سست ہو جاتا ہے۔  موٹاپے سے انسان ذیابیطس اسٹروک' ہائی بلڈ پریشر' سانس کا مسئلہ اور بعض اقسام کے سرطان اور اموات کی شرح میں اضافہ موٹاپے سے براہ راست تعلق ہے۔

عامر خان کو شکست

تصویر
 مانچسٹر: باکسر کیل بروک نے باکسر عامر خان کو ناک آؤٹ کر دیا۔  برطانیہ میں سخت ترین فائٹ کے دوران کیل بروک نے باکسر عامر خان کو شکست دے دی۔ مانچسٹر: برطانیہ میں سخت ترین فائٹ کے دوران کیل بروک نے عامر خان پر مکوں کی بوچھاڑ کر دی۔ عامر خان کو کیل بروک نے مکوں سے نڈھال کر دیا۔ کھیل کو چھٹے راؤنڈ میں ہی ختم کر دیا گیا۔  عامر خان کا کہنا ہے کہ یہ فائٹ انکی زندگی کے لیے بہت اہم تھی لیکن کیل بروک نے بہت اچھا کھیل پیش کیا۔ کیل بروک نے وہ سب کیا جو جیت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ یہ رات کیل بروک کی تھی۔ عامر خان نے کہا کہ وہ بہت افسردہ ہیں اور اپنے مداحوں سے معزرت کرتے ہیں

شاہد آفریدی نے کہا کہ جیمز فالکنر سے مایوس ہوں۔

تصویر
   شاہد آفریدی نے کہا کہ جیمز فالکنر سے مایوس ہوں۔ جنہوں نے بے بنیاد الزامات لگا کر پاکستان کی مہمان نوازی اور انتظامات کا بدلہ لیا۔ پی سی بی ہمارے ساتھ ہمیشہ احترام سے پیش آتا ہے اور کبھی بھی ہماری ادائیگیوں میں تاخیر نہیں کی۔ کسی کو بھی PSL برانڈ کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔  یاد رہے کہ جیمز فالکنر جو PSL میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کر رہے ہیں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ پی سی بی نے انکو پیسے نہیں دیے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ جیمز فالکنر نے نشے کی حالت میں الٹی سیدھی حرکت کی اور الزام لگایا کہ ان کے ساتھ جو معائدہ کیا گیا اس کی رقم ان کو نہیں ادا کی گئی۔   جب کہ پی سی بی کا کہنا ہے کہ فالکنر کے آف شور اکاؤنٹ میں رقم منتقل کر دی گئی تھی۔ جیمز فالکنر کو مہمان ہونے کی وجہ سے ان پر کاروائی نہیں کی گئی  اس بات پر پوری پاکستانی قوم میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے کو کس طرح سلجھایا جاتا ہے۔۔۔ sh