عثمان بزدار آؤٹ
ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ نے کسانوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کھاد کو اوپن سیل کرنے کا حکم دیا
لیکن کھیوہ اڈہ چنیوٹ روڈ پر موجود کھاد ڈیلر سکھیرا ٹریڈر نے کسانوں کو کھاد نہ دینے اور بلیک میں فروخت کرنا شروع کر دی
ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر جھنگ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کو موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے موقع پر پہنچ کر کسانوں کو ملنے والی کھاد کا ریکارڈ چیک کیا تو ریکارڈ موجود نہ ہونے اور بلیک میں کھاد فروخت کرنے پر گرفتار کروا دیا
اب تک ذرائع کے مطابق ایف آئی آر نہ درج کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے
ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ سے ٹائیگر فورس کی جانب سے اپیل کی جاتی ہے ایسے بلیک مافیا کے خلاف بھرپورکارروائی کی جائے تاکہ کسانوں کو کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں