اشاعتیں

کھیل لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا

تصویر
  آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان کو بنگلہ دیش نے 9 رنز سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹس کے نقصان پر 234 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی طرف سے پنکی نے شاندار بیٹیگ کرتے ہوئے 71 رنز بنائے، جوتی 46، سپتا 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی طرف سے ناشرہ نے 41 رنز دے کر 3 وکٹس حاصل کیں، اومیما، ندا ڈار اور فاطمہ نے 1 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے9 وکٹس کے نقصان پر 225 رنز بنائے، پاکستان کی طرف سے سدرہ امین نے 104 رنز کی جارہانہ اننگ کھیلی، ناہیدہ 43، بسمہ معروف 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ سدرہ امین کی سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے فہیمہ نے 38 رنز دے کر 3 وکٹس حاصل کیں، رومانہ نے 29 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی، جہانارہ اور سلمٰی خاتون نے 1 1 وکٹ حاصل کی۔ اس طرح بنگلہ دیش نے پاکستان کو 9 رنز سے شکست دی۔ یاد رہے کہ پاکستان کو آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں یہ مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فرینڈشپ کپ 2022( یو اے ای) کا ٹائٹل پاکستان لیجنڈز نے اپنے نام کر لیا۔

تصویر
شارجہ: شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں چار ٹیمیں مدِمقابل تھیں۔ پاکستان لیجنڈز، انڈیا لیجنڈز، بالی ووڈ لیجنڈز اور ورلڈ الیون لیجنڈز  فرینڈ شپ کپ 2022 میں پاکستان لیجنڈز نے انڈیا لیجنڈز کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، انڈیا لیجنڈز سے کھیلے گئے میچ میں پاکستان لیجنڈز نے بہت اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے انڈیا لیجنڈز کو شکست دی۔ پاکستان لیجنڈز کی طرف سے سلمان بٹ نے جارہانہ اننگ کھیل کر 65 رنز سکور کیے۔ فائنل میچ کی بات کریں تو پاکستان لیجنڈز کے کپتان عمران نزیر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میچ کا جارہانہ آغاز کرتے ہوئے عمران نزیر اور سلمان بٹ نے 62 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، جس میں عمران نزیر 15 رنز سکور کر کے آؤٹ ہو گئے۔ سلمان بٹ نے شاندار اننگ کھیل کر 20 گیندوں پر 45 رنز سکور کیے۔ بعد میں آئے نوید لطیف اور محمد سمیع نے 54 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ محمد سمیع نے تیز ترین اننگ کھیلتے ہوئے 10گیندوں پر 38 رنز بنائے۔ پاکستان لیجنڈز نے 5 وکٹس کے نقصان پر 133 رنز بنائے اس طرح ورلڈ الیون لیجنڈز کو جیت کے لیے 134 کا ٹاگٹ دیا۔ ورلڈ الیون لیجنڈز کی طرف سے شاندار بالنگ کرتے ہوئے گریم کریمر نے محض 8 رنز د

ٹنڈولکر نے بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ انڈین وویمن ٹیم کی تصویر کو خوبصورت لمحہ قرار دیے دیا۔

تصویر
 ممبئ: انڈین سابق بیٹسمین سیچن ٹنڈولکر نے بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ انڈین وویمن ٹیم کی تصویر کو خوبصورت لمحہ قرار دیے دیا۔ سیچن ٹنڈولکر نے بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ لی گئی انڈین وویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کو تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک یادگار لمحہ ہے، کھیل کے میدان میں ایک باؤنڈری ہوتی ہے لیکن کھیل باہر سب کو متحد کرتا ہے۔ یاد رہے کہ آئی سی سی وویمن ولڈکپ میں پاکستان اور انڈین وویمنز ٹیم کا میچ ہوا، میچ پاکستان ہار گیا لیکن پاکستانی کھلاڑی بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ انڈین وویمن ٹیم کی کھلاڑی اٹکھیلیاں کرتی رہیں۔ یہ وولڈکپ نیوزی لینڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔

گراؤنڈ میدانِ جنگ بن گیا۔

تصویر
 میکسیکو سٹی: میکسیکو میں فٹبال میچ چل رہا تھا کہ اچانک شائقین آپس میں لڑ پڑے، لڑائی اس قدر عروج پکڑ گئی کہ سنبھالنا مشکل ہو گیا۔ لڑائی کے نتیجے میں 17 انسانی جانیں ضائع ہو گئیں 22 افراد زخمی ہو گئے، کھلاڑیوں نے اپنی جانیں بھاگ کر بچائیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو فٹبال لیگ کے دوران ایک میچ میں کوریٹرو اور اٹلی کلب کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ ابھی ایک گھنٹے کا کھیل ہوا تھا کہ کچھ افراد گراؤنڈ میں داخل ہو گئے جسکی وجہ سے کھیل کو روکنا پڑا۔  پاک' آسٹیلیا ٹیسٹ کی صورتحال دیکھتے ہی دیکھتے گراؤنڈ اور سٹینڈ میں موجود افراد آپس میں لڑنا شروع ہو گئے جس سے لڑائی حد سے زیادہ بڑھ گئی۔ لڑائی اس قدر بڑھ گئی کہ لوگوں نے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیے۔ جس کے بعد عورتوں اور بچوں کو نکالنے کے لیے گراؤنڈ کے گیٹ کھولنے پڑ گئے جس کی وجہ سے ایک بھگدڑ مچ گئی۔ بھگدڑ مچنے کی وجہ سے 17 افراد ہلاک اور 22 افراد ہلاک ہو گئے۔  انتظامیہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بات کر رہی ہے تاکہ آگے ایسا کوئی واقعہ رونماء نہ ہو۔

پاک' آسٹریلیا ٹیسٹ کے پہلے دو روز

تصویر
 راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی بیٹرز کے نام رہا۔ پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ اوپنر عبداللہ شفیق اور امام الحق نے ٹیم کو سنچری شراکت کا آغاز فراہم کیا، پاکستان نے سکور کا آغاز عباللہ شفیق کے چوکے سے کیا۔ پہلے سیشن میں کھانے کے وقفے سے پہلے آسٹریلیا نے عبداللہ شفیق کو آؤٹ کر لیا، عبداللہ شفیق 105 کے مجموعی سکور پر 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق نیتھن لیون کی بال پر کپتان پیٹ کمنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا راولپنڈی کے ٹیسٹ کے پہلے دن صرف عبداللہ شفیق کو آؤٹ کر پایا۔ عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد اظہر علی میدان میں اترے اور پھر آسٹریلیا کے بولرز کی ایک نہ چلی۔ امام اور اظہر نے 56 اوورز کھیل کر 140 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ امام الحق نے 132 رنز بنائے اور 272 گیندوں کا سامنا کیا۔ جن میں 2 چھکے اور 15 چوکے شامل ہیں۔ اور اظہر علی نے 165 گیندیں کھیل کر 64 رنز بنائے۔ انہوں نے 4 چوکے اور 1 چھکا لگایا۔ راولپنڈی کے پہلے دن امام الحق نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔ سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن چل بسے راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ن

سابق آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن چل بسے۔

تصویر
سابق آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن تھائی لینڈ میں انتقال کر گئے۔  شین وارن کی عمر 52 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شین وارن تھائی لینڈ میں تھے جب ان کا انتقال ہوا۔  شین وارن نے 145 ٹیسٹ اور 194 ون ڈے کھیلے اور 708 وکٹس حاصل کی تھی۔ ایک زمانہ انکا انداز اپنانے کی کوشش کرتا رہا۔  شاہد آفریدی نے شین وارن کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کی ہمایت کرتے تھے وہ ایک اچھے انسان تھے ہمیشہ مسکراتے رہتے تھے۔ اور ہمیشہ دل سے کھیلتے تھے۔ ان جیسا اب کوئی بھی نہیں آئے گا۔ وہ ایک ہیرو تھے ان کا نام ہی سب کچھ تھا۔ وہ ایک بہت بڑے کرکٹر تھے۔  

محمد رضوان نے پی ایس ایل 7 کے فائنل میں شکست کی وجہ بتا دی

تصویر
  لاہور: (ریئل نیوز ویورز) ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 7 بہت ہی اچھا ایونٹ رہا۔ جس میں ملتان سلطان اور لاہور قلندرز دو ہی ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا باقی چاروں ٹیموں کی پرفارمنس میں کافی کمی رہی۔   شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ میں کافی پریشر ہوتا ہے۔ اور کامیاب وہی ہوتا ہے جو چھا کھیلے اور پریشر کو ہینڈل کرے۔   محمد رضوان نے مزید کہا کہ ہم نے لاہور قلندرز کی چار وکٹیں جلدی حاصل کر لی تھیں۔ لیکن محمد حفیظ نے کمال کی بیٹنگ کی جس کی تعریف کرنا بنتی ہے۔ جب ہم نے بیٹنگ کی تو شروعاتی وک گرنے کے بعد ہم پریشر میں آ گئے اور اسکو ہینڈل نہ کر سکے۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں پر کھیلے گئے تجربے کو کھلاڑی آگے شیئر کرتے ہوئے پرفارم کریں گے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدِمقابل تھیں۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطان کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔ اس طرح لاہور قلندرز نے پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

پی ایس ایل 7 کا کون سا کھلاڑی کون سا ایوارڈ لے اڑا تفصیل دیکھیں

تصویر
  لاہور: (پی ایس ایل) ایواڈز میں میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملتان سلطان کے محمد رضوان کو دیا گیا۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں 9 چھکے اور 47 چوکوں کی مدد سے 547 رنز بنائے۔ اور وکٹ کیپر کے طور پر 9 شکار کیے۔  لاہور قلندرز کے فخر' فخر زمان اور اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان کو ٹونامنٹ کا بہترین بیٹسمین اور بہترین بولر قرار دیا گیا۔   فخر زمان نے اس پورے ٹرنامنٹ 588 رنز بنائے۔ جبکہ شاداب خان نے مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں۔   خوشدل شاہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈر اور بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے 153 رنز سکور کیے اور 16 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔   لاہور قلندرز کے زمان خان کو ٹورنامنٹ کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا۔ پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے زمان خان نے ٹورنامنٹ میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔   اب بات کرتے ہیں امپائر آف پی ایس ایل کا ایوارڈ راشد ریاض جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ ملتان سلطان کو دیا گیا۔  یاد رہے کہ امپائر آف پی ایس ایل کے علاوہ سارے ایوارڈ کمنٹری پینل میں شامل ارکان کی طرف سے دیے گئے۔     ایوارڈز کی تفصیلات۔  پلیئر آف پی ایس ایل 7 ملتان سل

لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تصویر
لاہور: (پی ایس ایل) قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹس کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔  لاہور قلندرز کی طرف سے آئے اوپنر فخر زمان 6 بالز کھیل کر صرف 3 رنز بنا کر آصف آفریدی کی بال پر شاہ نواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ عبداللہ شفیق 14 رنز بنا سکے۔ کامران غلام بھی صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ذیشان اشرف صرف 7 رنز بنا سکے۔    لاہور قلندرز کی طرف سے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حفیظ سے جارہانہ اننگ کھیلتے ہوئے 69 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرنے میں مدد کی۔ ہیری بروک نے بھی جارہانہ اننگ کھیل کر 41 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ویزے نے محض 8 گیندوں پر 28 رنز جوڑ کر ٹیم کے سکور کو 180 تک پینچا دیا۔  ملتان سلطان کی طرف سے آصف آفریدی نے اپنی تباہ کن بالنگ کے باعث 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔   ملتان سلطان کی طرف سے ڈیوڈ ویلی کو 4 اوورز میں 42 رنز دے کر صرف ایک وکٹ ملی۔ رومان رئیس نے 2 اوورز میں 35 رن

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

تصویر
  آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان آ پہنچی۔ جو دو دن بائیو سیکیور ببل میں رہے گی۔ دو دن بعد کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے جن کے منفی آنے کے بعد پریکٹس سیشن شروع کیا جائے گا۔ ایک دن آئیسولیشن میں گزارنے کے بعد ٹریننگ شروع کر دی جائے گی۔   دوسری طرف پاکستانی سکواڈ کا آج آئیسولیشن میں آخری دن ہے۔   کپتان بابر اعظم' نسیم شاہ اور سرفراز احمد ٹریننگ کا حصہ بنیں گے۔ کپتانوں کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کا شیڈول آج طے کیا جانے کا امکان ہے۔   دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 4 مارچ دوسرا 12 مارچ جبکہ تیسرا 21 کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔   خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد وطن پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ ان کا آخری دورہ 1998 میں ہوا تھا۔ مختلف وجوہات کی بنا پر پاکستان کا دورہ ممکن نہ ہو سکا۔

راشد خان پی ایس ایل 7 کا فائنل کھیلیں گے؟

تصویر
لاہور (پی ایس ایل) تمام قیاس آرائیاں تب دم توڑ گئیں جب راشد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ایس ایل 7 کا فائنل نہیں کھیل سکے کیونکہ قومی فریضہ سب سے پہلے ہے۔ اور میرے لیے لاہور قلندرز کی جانب سے فائنل کھیلنا اعزاز کی بات تھی۔ لیکن قومی فریضہ سب سے پہلے ہے۔   راشد خان لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی اور لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔   یاد رہے کہ راشد خان بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی وجہ سے پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے تھے

لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان آج پی ایس ایل 7 کے چیمپیئن کی جنگ لڑیں گے

تصویر
  لاہور (پی ایس ایل) پی ایس ایل 7 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے۔  پی ایس ایل کے فائنل میں آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اوردفاعی چیمپیئن  ملتان سلطان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس مقابلے کو بہت ہی تگڑا مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔   یاد رہے کہ ملتان سلطان دفاعی چیمپیئن ہے اور اس پورے سیزن میں اب تک صرف ایک ہی میچ ہارا ہے جس میں لاہور قلندرز نے ملتا سلطان کو شکست سے دو چار کیا تھا۔  جہاں ایک طرف محمد رضوان کو ملتان سلطان کا بہترین کپتان کہا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی کو بھی سراہا جا رہا ہے۔ اور پوری توقع کی جا رہی ہے کہ اس بار لاہور قلندرز پی ایس ایل 7 کا فائنل جیت کر چیمپیئن بن جائے گا۔

ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد دی

تصویر
  پاکستان سپر لیگ 7 میں فائنلسٹ گروپ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے آخری نمبر پر آنے پر لاہور قلندرز کو سلام پیش کیا ہے۔  ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے گزشتہ روز کھیلے گئے ایلیمینیٹر 2 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ دلچسپ تھا، میں نے اس میچ کے ہر اسنیپ شاٹ میں حصہ لیا۔   رضوان نے کہا کہ انہوں نے شاہین آفریدی اور لاہور قلندرز کو آخری وقت تک تمام ضروریات پوری کرنے پر شاباش دی۔  آپ لوگوں نے اس کھیل پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے سب کچھ کیا۔  اس کے ساتھ ہی ملتان سلطانز کے کمانڈر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کے ساتھ شیئر کیا کہ آپ اس بار تو ہار گئے ہیں، مجھے احساس ہے کہ آپ ہتھیار نہیں ڈالیں گے، اپنا سر اونچا رکھیں اور اگلے سیزن میں ضرور پرفارمنس دکھائیں گے  یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل لاہور قلندرز اوردفاعی چیمپیئن ملتان سلطان کے درمیان 27 فروری بروز اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔

لاہور قلندردز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے سکشت دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

تصویر
  لاہور ( پی ایس ایل ) لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔   لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹس کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔   لاہور قلندرز کے اوپنر بیسٹمین فخر زمان 1 رن بنا کر ڈاسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے اور فل سالٹ محض 2 رنز ہی بنا سکے۔   مڈل آرڈر پر آئے عبداللہ شفیق اور کامران غلام نے جارہانہ اننگ کھیلتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا۔  عبداللہ شفیق نے ففٹی کی بدولت 52 رنز کی جارہانہ اننگ کھیلی۔ کامران غلام 30 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ ہیری بروک نے محض 2 سکور بنائے۔ محمد حفیظ 28' سمت پاٹیل 21 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔  ڈیوڈ ویزے جارہانہ اننگ کھیلتے ہوئے محض 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور 1 چوکے کی بدولت 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ریے  شاہین آفریدی بغیر کوئی بال کھیل ناٹ آؤٹ رہے۔  اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان اور وسیم جیونیئر نے 2 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وقاص مقصود بھی 1 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔   اسلام آباد یونائیٹڈ نے بعد میں کھیلتے ہوئے اپنر بیٹسمین سٹرلنگ  10 گیندوں پر صرف 13 بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔  ول جیکس صفر پر شاہین شاہ کی گین

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور ظلمی کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

تصویر
 لاہور: (پی ایس ایل ) پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔  پشاور ظلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو 170 رنز کا ٹارگٹ دیا۔  پشاور زلمی کی جانب سے کامران 58 رنز کے ساتھ پہلے شعیب ملک 55 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ طلعت 28 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر رہے۔  کامران اکمل اور شعیب ملک کی ففٹیز بھی پشاور ظلمی کو جتوا نہ سکیں۔  اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے 3 جبکہ شاداب اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔  اسلام آباد یونائیٹڈ نے بعد میں کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا  اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ایلیکس ہیلز نے جارہانہ اننگ کھیلتے ہوئے 62 رنز سکور کیے جبکہ اعظم خان نے 28 رنز بنائے۔  پشاور ظلمی کے ارشاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔   فیہم اشرف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسلام آباد کی ٹیم کل لاہور قلندرز سے ٹکرائے گی۔ جیتنے والی ٹیم فائنل میں ملتان سلطان سے ٹکرائے گی

فخر زمان نے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

تصویر
 لاہور: (ریئل نیوز ویورز) لاہور قلندرز کے بیٹسمین اور فخرِ پاکستان فخر زمان نے پی ایس ایل 7 میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔  فخر زمان نے پی ایس ایل سیزن7 میں سب سے زیادہ رنز بنا کر کراچی کنگ کے کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔  بابر اعظم نے پچھلے سیزن میں 554 رنز سکور کیے تھے۔ فخر زمان پی ایس ایل کے کسی ایک ایڈیشن میں 50 سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔ 23 فروری کو کھیلے گئے ملتان سلطان کے خلاف میچ میں فخر زمان کا آٹھواں ففٹی پلس سکور ہے۔   بابر اعظم نے پچھلے سال 11 میچز میں سات بار ففٹی پلس سکور کیا تھا

پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو شکست دے کر فائنل کے لیے کولیفائی کر کیا۔

تصویر
 لاہور: (ریئل نیوز ویورز ) پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطان نے لاہور قلندر کو شکست دے کر فائنل کے لیے کولیفائی کر کیا۔  ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 164 رنز کا ٹارگٹ دیا۔   ملتان سلطان کے ریلی روسو 65 محمد رضوان 53 عامر عظمت 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔  لاہور قلندر کی طرف سے محمد حفیظ اور سمت پاٹیل نے 1 1 وکٹ حاصل کی۔  دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز نے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ کے نقصان پر صرف 135 رنز ہی بنائے۔  لاہور قلندرز کے فخر زمان کے 63 رنز بھی اپنی ٹیم کو ہار سے نہ بچا سکے۔  فخر زمان 63 کامران غلام 20 اور ہیری بروک 13 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مین آف دی میچ کا ایواڑ ملتان سلطان کے شاہ نواز دھانی کو دیا گیا

ملتان سلطان کے کھلاڑی ٹم ڈیوڈ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا

تصویر
 پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے والے ٹم ڈیوڈ کرونا کا شکار ہو گئے۔ معمول کے مطابق ہونے والی پی سی آر ٹیسٹنگ میں ٹم ڈیوڈ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔  اس سے پہلے بھی 2 کمنٹیٹرز ممتاز عروج اور ڈینی موریسن کا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے۔  2 دن پہلے زلمی کے بین کٹنگ' سہیل خان' عثمان قادر اور ہاشم آملہ بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔   یاد رہے کہ پی ایس ایل کا پہلا کوالیفائر میچ آج لاہور قلندر اور دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان کے درمیان شام 7:30 پر کھیلا جائے گا۔  الیمینیٹر ون میں کل پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل ہوں گی۔ فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ 25 فروری کو دوسرے الیمینیٹر کے ذریعے ہو گا۔

حارث رؤف کا دورانِ میچ کامران غلام کو تھپڑ اور میچ ریفری کا انداز

تصویر
 لاہور: ( ریئل نیوز ویورز ) کامران غلام کو گراؤنڈ میں تھپڑ مارنے کے بعد ریفری علی نقوی نے حارث کو میچ کے بعد طلب کیا۔ ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے حارث رؤف کو مستقبل میں محتاط رہنے کا کہا، اس کے علاوہ انہوں نے سمجھایا کہ گراؤنڈ میں ہنسی مذاق سے کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے۔تاہم حارث رؤف نے معاملے کو دوستانہ انداز قرار دیا لیکن ریفری نے حارث کو خبردار کرکے معاملہ ختم کردیا۔ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے کرکٹر حارث رؤف کو کھیل کی سپرٹ کے حوالے سے بھی سمجھایا۔ کھلاڑیوں کو واقعہ کے بعد گراؤنڈ میں ہنستے کھیلتے بھی دیکھا گیا

شعیب اختر

تصویر
 شعیب اختر نے کہا کوشش کریں کہ ایسے واقعات کا اثر اس دورے پر نہ پڑے ۔ جیمز فالکنر کے رویے کا مناسب علاج ہونا چاہئے مگر یقینی بنایا جائے کہ پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا کے مابین تعلقات خوش گوار رہیں ۔ اضح رہے کہ جیمز فالکنر نے گزشتہ روز ٹویٹر پر پیغا م جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے پاکستانی کرکٹ فینز سے معافی چاہتاہوں ، بدقسمتی سے مجھے آخری دو میچز سے قبل ہی پی ایس ایل چھوڑ کر جانا ہو گا کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میرے ساتھ پیسوں کے معاملے پر کئے گئے معاہدے کی پاسدار ی نہیں کر رہاہے ، میں پورا وقت یہاں رہا اور وہ مجھ سے مسلسل جھوٹ ہی بولتے رہے ۔ ان کے بیان کو بورڈ مسترد کرتاہے۔