نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

فیس بک بھی اب ٹک ٹاک کی طرز پر چل سکے گی

 

میٹا (فیس بک کا نیا اور دلکش نام) اپنی مخالف ایپس کے فیچرز ہی کاپی کرتا ہے۔ اور پھر انہی کو پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔

 مارک زکر برگ جو کہ فیس بک کے بانی ہیں وہ ٹک ٹاک کو اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک کا سب سے برا مخالف سمجھتے ہیں۔ اور اس کے مقابلے کے لیے پہلے انسٹاگرام اور اب فیس بک میں کم دورانیے کی وڈیوز کے فیچر کو دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔ 

 یہ ریلز فیچرز ٹک ٹاک کی نقل کی گئی ہے۔ اور اب اس طرح کر کے ماک زکر برگ ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 

 اس سے پہلے فیس بک نے اسنیپ چیٹ کے اسٹوریز فیچر کی نقل کر کے اصل سے بھی زیادہ مشہور کر دیا تھا۔ اور اب یہ ریلز کے ساتھ بھی یہی امید رکھے ہوئے ہیں۔ 

 فیس بک کی توقع ہے کہ لوگ اس فیچر کو بہت پسند کریں گے۔ اور اس سے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ جائے گی۔ 

 2021 کے آخری 3 ماہ میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کافی کمی آئی تھی۔ 

 فیس بک ریلز میں صارفین ایک منٹ تک کی وڈیو شیئر کر سکیں گے۔ جس میں موسیقی' ایفیکٹس' آڈیو اور کافی فیچرز ہوں گے۔ ان وڈیوز کو فیس بک میں اسکرول کر کے دیکھا جا سکے گا۔ جبکہ وڈیو ہب کے سیکشن میں بھی ریلز کو دیکھا جائے گا۔ 

 مارک زکر برگ کے مطابق یہ فیس بک کا سب سے بڑا اور اچھا اور مقبول ترین فیچر ہوگا۔ 

 فیس بک میں لوگ 24 گھنٹے بعد غائب جانے والی وڈیوز بھی شیئر کر سکیں گے۔ اس کی سب سے اچھی خاصیت یہ ہوگی کہ اس میں زیادہ اشتہار بھی نہیں آئیں گے۔ 

 ٹک ٹاک کی طرح اب فیس بک میں بھی دو لوگ وڈیو بنا سکیں گے اور شیئر کر سکیں گے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔