اشاعتیں

حادثات لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

کچا بادام گانے سے شہرت پانے والے بھارتی گلوکار ' بھوبن بڈیاکر' کار حادثے کا شکار ہو گئے۔

تصویر
  ممبئی: ( ریئل نیوز ویورز) حال ہی میں ' کچا بادام' گانا گا کر شہرت پانے والے بھارتی گلوکار بھون بڈیاکر کار حادثے کا شکار ہو گئے۔ سوشل میڈیا کا تقریباً ہر صارف ہی بھوبن بڈیاکر کو جانتا ہے۔   بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مونگ پھلی بیچنے والے اور راتوں رات مشہور ہو کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے بھوبن بڈیاکر کار حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثہ تب پیش آیا جب بھوبن اپنی نئی سیکنڈ ہینڈ خریدی گئی کار پر ڈرائیونگ سیکھ رہے تھے تب اچانک حادثہ پیش آ گیا۔ بھوبن کو سینے میں چوٹ لگی۔ جس کی وجہ سے ان کو مغربی بنگال کی سوری سپر سپیشلٹی ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ جہاں انکی جانچ کی جا رہی ہے وزیراعظم عمران خان نے پٹرول اور بجلی کی کتنی قیمتیں کم کی۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں  بھوبن کی شہرت کی وجہ ان کا گایا ہوا گانا 'کچا بادام' ہے جو 'اک تارا' یوٹیوب چینل سے اپ لوڈ کیا گیا تھا اس گانے نے اب تک 21 ملین سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں۔ انجلی اروڑا کے شارٹس نے اس گانے کو اور بھی مقبول بنا دیا ہے اور اس نے کافی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔

بیٹی کے سامنے وزن اٹھانے کی کوشش کے دوران خاتون جان کی بازی ہار گئی

تصویر
 میکسیکو کے ایک جم میں ایک ماں اور بیٹی جم کر رہی تھیں۔ اسی دوران ماں 180 کلو گرام وزن اٹھانے کی کوشش میں اپنی بیٹی کے سامنے جان کی بازی ہار دی۔   برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرل ویلو میں جم فٹنس سپورٹ سینٹر میں اس وقت پیش آیا۔ جب ایک 40 سالہ خاتون نے 400 پاؤنڈ وزن اٹھانے کی کوشش کی مگر سکت نہ ہونے کی وجہ سے وزن ان کی گردن پر آ گرا جسکی وجہ سے گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ وہیں پر اس عورت کی بیٹی بھی موجود تھی۔   خاتون ٹرینر کی موجودگی میں ٹریننگ کر رہی تھی۔ وزن گرنے پر پاس کھڑے ٹریننر اور باقی لوگ عورت کی طرف دوڑے وزن تو ہٹا دیا گیا۔ مگر تب تک عورت جان کی بازی ہار چکی تھی۔ ماں کو اپنی آنکھوں کے سامنے مرتا دیکھ بیٹی ابھی تک گہرے صدمے میں ہے۔ جسے ابھی بھی نفسیاتی معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

پتنگ بازی وبالِ جان بن گئی

تصویر
 فیصل آباد: (ریئل نیوز ویورز ) حاجی آباد میں گلے میں ڈور پھرنے سے 25 سالہ عثمان شدید زخمی، سول سپتال منتقل.  عبداللہ پل انڈر پاس کے نیچے ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار 50سالہ شخص جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا بال بال بچ گیا۔  فیصل آباد پولیس افسران کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہر کی فضاء رنگ برنگی پتنگوں سے ابھر اٹھی پولیس غائب تھانہ گلبرگ غلام محمد آباد،سمن آباد،ملت ٹاون، سول لائن،سرگودھا روڈ فیکٹری ایریا،ڈی ٹائپ ،بٹالہ کالونی،صدر،پیپلز کالونی,مدینہ ٹاون کے علاقوں میں پتنگ بازوں منچلوں نے پابندی ہوا میں اڑا دی