نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب کی اپوزیش پر کڑی تنقید

 

وفاقی وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اتحادی عمران خان کے ساتھ ہیں۔ اور اس سے پہلے بھی وزیراعظم نے اتحاد کا ووٹ لینے کا فیصلہ خود کیا تھا۔

 فرخ حبیب نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والوں کو عدم اتحاد پر خود اعتماد نہیں رہا۔ بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں عمران خان استعفٰی دے دیں۔ بلاول کس بات کا لانگ مارچ نکال رہے ہیں۔ جبکہ پچھلے 13 سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے۔ آج تک لاڑکانہ والوں کو پینے کا صاف پانی نہیں ملا۔ آج عمران خان کی حکومت سندھ میں کے فور پر کام کر رہی ہے۔ کے فور منصوبہ 2023 میں مکمل ہو جائے گا۔ 

 وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے آج تک جہانگیر خان پر الزامات لگاتے رہے ہیں آج ان کے بارے میں چپ ہیں۔ جنہوں نے پیٹ پھاڑ کر پیسے نکالنے تھے آج وہ بغل گیر ہو رہے ہیں۔ 

 جو لوگ عدم اعتماد کی بات کر رہے ہیں وہ شاید عدم اعتماد کو مذاق سمجھ رہے ہیں۔ 

 پیلپز پارٹی کے سندھ میں گندم کو چوہے کھا جاتے ہیں۔ کرپشن حد سے زیادہ ہے۔ پیپلزپارٹی نے جو پروگرام بے نظیر کے نام سے شروع کیا تھا اس میں سے بھی کرپشن ختم نہیں کر سکی تھی۔ ہم نے آ کر 8 لاکھ لوگوں کو آ کر نکالا۔ 

 وفاقی وزیر نے وزیرِاعظم کے دورہ روس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم روس گئے جہاں 3 گھنٹے تک روسی صدر سے ملاقات ہوئی جہاں توانائی اور گیس کے حوالے سے بات ہوئی۔ یہ سب ملک مفاد کے لیے ہے۔ کیونکہ ہم نے آگے بڑھنا ہے۔

 وفاقی وزیر نے شہباز شریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آج تک جواب نہیں دے سکے کہ ان کے چپڑاسیوں کے اکاؤنٹ میں پیسے کہاں سے آئے۔ ن لیگ والے یہ تک نہیں بتا سکے کہ لندن فلیٹ کے لیے پیسے کہاں سے آئے۔ مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک عمران خان کا قوم سے خطاب کے وقت کا تعین نہیں ہوا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔