نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

شاہد آفریدی نے کہا کہ جیمز فالکنر سے مایوس ہوں۔

   شاہد آفریدی نے کہا کہ جیمز فالکنر سے مایوس ہوں۔ جنہوں نے بے بنیاد الزامات لگا کر پاکستان کی مہمان نوازی اور انتظامات کا بدلہ لیا۔ پی سی بی ہمارے ساتھ ہمیشہ احترام سے پیش آتا ہے اور کبھی بھی ہماری ادائیگیوں میں تاخیر نہیں کی۔ کسی کو بھی PSL برانڈ کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ 


یاد رہے کہ جیمز فالکنر جو PSL میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کر رہے ہیں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ پی سی بی نے انکو پیسے نہیں دیے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ جیمز فالکنر نے نشے کی حالت میں الٹی سیدھی حرکت کی اور الزام لگایا کہ ان کے ساتھ جو معائدہ کیا گیا اس کی رقم ان کو نہیں ادا کی گئی۔

  جب کہ پی سی بی کا کہنا ہے کہ فالکنر کے آف شور اکاؤنٹ میں رقم منتقل کر دی گئی تھی۔

جیمز فالکنر کو مہمان ہونے کی وجہ سے ان پر کاروائی نہیں کی گئی 

اس بات پر پوری پاکستانی قوم میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے

اب دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے کو کس طرح سلجھایا جاتا ہے۔۔۔

sh

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔