اشاعتیں

شہروں کی خبریں لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

درجہ اول گھی کی قیمت میں 20 روپے کلو تک اضافہ

تصویر
مہنگائی زور پکڑنے لگی۔  لاہور: پرچون بازاروں میں گھی کے دام حکومتی کنٹرول سے باہر ہو گئے، درجہ اول گھی 20 روپے کلو تک مہنگا کر دیا گیا۔ مختلف کمپنیوں کا درجہ اول گھی جو پہلے 450 روپے کلو میں مل رہا تھا مہنگا کر کے 470 روپے کلو تک کر دیا گیا۔ کمپنیوں کی جانب سے دکانداروں کو نئی سپلائی نئی قیمتوں کیساتھ دینے کا عندیہ دیا گیا۔ خریداروں نے گھی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں پر سر پکڑ لیے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرول سستا کیا تو گھی مہنگا ہونا شروع ہو گیا۔  گھی مینو فیکچررز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پام آئل 550 ڈالرز سے مہنگا ہو کر 1700 ڈالرز فی میٹرک ٹن سے تجاوز کر چکا ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اوپر سے جس کا جو دل کرتا ہے مہنگا کر دیتا ہے، غریب کی قوت خرید جواب دیتی جا رہی ہے۔  غریب عوام ابھی سے پریشان دکھائی دے رہی ہے کہ آگے رمضان شریف آ رہا ہے اگر مہنگائی اسی طرح بڑھتی رہی تو غریب کے لیے جینا مشکل ہو جائے گا

کھاد مافیا کے خلاف کارروائی

تصویر
 ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ نے کسانوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے  کھاد کو اوپن سیل کرنے کا حکم دیا   لیکن کھیوہ اڈہ چنیوٹ روڈ پر موجود کھاد ڈیلر   سکھیرا ٹریڈر نے کسانوں کو کھاد نہ دینے اور بلیک میں فروخت کرنا شروع کر دی ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر جھنگ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کو موقع پر پہنچ کر فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے موقع پر پہنچ کر کسانوں کو ملنے والی کھاد کا   ریکارڈ چیک کیا تو ریکارڈ موجود نہ ہونے اور  بلیک میں کھاد فروخت کرنے پر گرفتار کروا دیا اب تک ذرائع کے مطابق ایف آئی آر نہ درج کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے  ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ سے ٹائیگر فورس کی جانب سے اپیل کی جاتی ہے ایسے بلیک مافیا کے خلاف بھرپورکارروائی کی جائے تاکہ کسانوں کو  کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے