اشاعتیں

جھنگ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

جھنگ ایڈیشنل سیشن جج خضر حیات منہاس نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا

تصویر
  جھنگ ایڈیشنل سیشن جج خضر حیات منہاس نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ ملزم ربنواز ولد غلام عباس کوزیر دفعہ 302 مقدمہ ثابت ہونے پر سزا موت کا فیصلہ سنایاگیا جبکہ مقتول کے لواحقین کوپانچ لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا بھی حکم صادرکیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج خضر حیات منہاس نے ملزم ربنواز ولد غلام عباس قوم بلوچ سکنہ چاہ حیات والا موضع مزاری کو مقدمہ نمبر547/19 بجرم 302/34 تھانہ قادرپور میں ملزم ربنواز کو مقدمہ ہذا سے بری کیے جانے کا حکم سنایااور مقدمہ نمبر68/19 بجرم302/109 تھانہ قادرپور ملزم رب نواز ولد غلام عباس کو مقدمہ ہذا میں قتل ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ جوکہ وراثان کو ادا کرنے اور بقیہ 4 کس ملزمان کو بری کیے جانے کا حکم سنایا ۔مزید برآں علی رضا اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پپلک پراسیکیوٹر نے مقدمہ ثابت کرنے میں عدالت کی معاونت کی۔