نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

وزیراعظم کا دورہِ روس

 وزیراعظم کل شام ماسکو پہنچیں گے۔

 وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات 24 فروری دوپہر 1 بجے ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے روس کے نائب وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ 

 اس ملاقات میں پاک' روس تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو ہوگی۔

 زرائع کے مطابق پاکستان روس کے ساتھ کثیر جہتی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اسی سلسلے میں بات چیت آگے بڑھائیں گے۔ عمران خان سٹیم گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ 

 پاکستان میں پائیدار امن علاقائی خوشحالی کے تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ عمران خان روس کی ممتاز کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

 عمران خان اور انکا وفد ماسکو میں اسلامی سنٹر کا بھی دورہ کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان سے روس کے گرینڈ مفتی کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ 24 فروری کی رات وزیراعظم وطن واپس روانہ ہوں گے۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔