نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔ شیخ رشید

 اسلام آباد ( ریئل نیوز ویورز ) وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات خراب ہیں ایسے لگ رہا جیسے کراچی میں کوئی قانون نہیں۔ مجھے اندازہ ہے کہ اپوزیشن 23مارچ کو نہیں آئے گی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت کہے تو رینجر کی تعداد اور بڑھانے کو تیار ہوں اگر تھانوں میں چاہیے تو رینجر تعینات کرنے کو تیار ہیں ۔ صحافی کے سوال پروزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا جہانگیر ترین سے بات ہونی چاہیے وہ سمجھد ار آدمی ہے ۔ عمران خان اور جہانگیر ترین پرانے ساتھی ہیں دوستوں میں اختلافات ہو جاتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ لاتعلقی ہو جائے ۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔