نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

وزیراعظم عمران خان نے پٹرول' ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں کم کر دیں۔


 وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بڑے پیکجز کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل میں 10 روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قیمتیں آنے والے بجٹ تک برقرار رہیں گی۔ بجلی 5 روپے سستی کر دی گئی۔

 یاد رہے کہ اوگرا نے پٹرول 10 روپے مہنگا کرنے کی سمری پیش کی تھی۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام کی رقم 12 ہزار سے بڑھا کر 14 ہزار کر دی گئی ہے۔ 

 احساس پروگرام کے تحت حکومت 2 سال میں 407 ارب کے رعائتی قرضے دے گی

 26 لاکھ ساکلر شپ کا اعلان بھی کیا جس پر 38 ارب خرچ ہوں گے۔

 بے روز گار افراد کو 30 ہزار انٹرشپ ملیں گی۔

 عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سیکٹر میں فری لانسر اور آئی ٹی کمپنیوں کو ٹیکس میں 100 فیصد چھوٹ دی جائے گی۔

 اوور سیز پاکستانیوں کو پاکستان میں کاروبار کرنے پر 5 سال تک ٹیکس چھوٹ ہو گی۔ 

 وزیراعظم عمران خان نے پیکا قانون کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے میڈیا کو کوئی خطرہ نہیں۔ قانون پر چلنے والے قانون سے نہیں ڈرتے۔پیکا قانون سوشل میڈیا پر آنے والے گند کے خلاف ہے۔ 

 عمران خان نے کہا کہ 70 فیصد خبریں ہمارے خلاف چلائی جاتی رہی ہیں۔ 

 وزیراعظم کے بارے میں غلط بولا جاتا ہے۔ وزیراعظم کو 3 سال تک انصاف نہیں ملتا تو عام آدمی کا کیا ہوتا ہوگا۔

 جنگ جیو گروپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جیو جنگ کے خلاف لندن اور امریکہ میں کیس کرنے جا رہے ہیں۔ 

 جیو جنگ گروپ نے کہا کہ شوکت خانم کے پیسے پی ٹی آٹی میں لگا دیے جاتے ہیں۔ شوکت خانم جیو جنگ پر کیس کرنے جا رہا ہے۔ 

 ایک صحافی نے 3 سال پہلے کہا تھا کہ خاتون نے گھر چھوڑ دیا ہے۔ اس طرح کی جھوٹی خبریں پاکستان میں عام چلائی جاتی ہیں اور کوئی پوچھتا تک نہیں۔ اس طرح کی خبریں لندن میں چلائی جاتی تو اخبار ہی بند کر دیا جاتا۔ 

 عمران خان نے دورہِ روس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دورہ ملکی مفاد کے لیے تھا۔ روس سے 20 لاکھ ٹن گندم اور گیس پر بات کرنے گیا تھا۔ 

 ہمیشہ سے خواہش تھی کہ خارجہ پالیسی آزاد ہو۔ 

 وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ قوم کو کہا ہے کہ اسی کو ووٹ دیں جس کی جائیداد پاکستان سے باہر نہ ہو۔ کیونکہ جس کی جائیداد اور کاروبار ملک سے باہر ہو وہ ملک سے وفادار نہیں ہو سکتا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔