نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی گئی

 اسلام آباد: (ریئل نیوز ویورز) نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔

 ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی گئی اور دو ملزموں کو 10 10 سال قید سنا دی گئی۔ 

ملزم ظاہر جعفر کو 25 سال قید اور دو لاکھ جرمانہ

ملزم ظاہر جعفر کو دفعہ 342 کے تحت 1 سال قید با مشقت سنا دی گئی۔

 ملزم ظاہر جعفر کے خانساماں جمیل کو بری کر دیا گیا۔ 

اعانت جرم پر چوکیدار افتخار اور جان محمد کو 10 10 سال قید۔ ظاہر جعفر کو مجموعی طور پر 36 سال قید اور 5 لاکھ اور 3 لاکھ جرمانہ۔

 ظاہر جعفر کو حبس بے جا کے تحت 10 سال قید سنائی گئی۔

ظاہر جعفر کے والدین کو بری کر دیا گیا۔ ظاہر جعفر کو 5 لاکھ روپے نور مقدم کے گھر والوں کو کیس خرچ کے طور پر دینا ہوں گے۔ 

 تھراپی بکس کے مالک طاہر ظہور کو بھی بری کر دیا گیا۔

 نور مقدم کے والدین نے طاہر ظہور کی بریت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مکمل انصاف نہیں ہوا۔

 سزائے موت سن کر کمرہ عدالت میں اللہ اکبر کی صدائیں بلند کی گئی۔ 

 بری ہوئے ملزموں نے ایک دوسے کو مبارک باد دی اور گلے لگایا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔