اشاعتیں

پاکستان لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

عمران خان کا مالاکنڈ ڈویژن کی تحصیل درگئی میں جلسہ عام سے خطاب

تصویر
عمران خان نے مالاکنڈ ڈویژن کی تحصیل درگئی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ایک طرف میری قوم ہے اور دوسری طرف ڈاکو ہیں جنہوں نے چوری کا پیسہ جمع کر کے ہمارے ایم این ایز کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ضمیر فروش پیسے لیکر اپنے ملک کا سودا کرتا ہے اور اپنے دین کا سودا کرتا ہے، جو لوگ پیسے لیکر وفاداریاں بدل رہے ہیں ان کا کوئی دین ایمان نہیں، لیکن آج زمانہ بدل گیا ہے ساری قوم دیکھ رہی ہے کہ ضمیروں کا سودا کیا جا رہا ہے، میری قوم کے بچے سب دیکھ رہے ہیں کیونکہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے۔ برطانیہ میں آج تک کسی کسی نے سیاست کے لیے اپنے ملک و قوم کا سودا نہیں کہا کیونکہ انکو پتا ہے وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ انصاف پر ڈٹ جاؤ، آج پیسوں کی بوریوں سے ضمیر خریدے جا رہے ہیں، پوری قوم کو چاہیے کہ اپنے حق کے لیے کھڑی ہو جائے، اللہ کے حکم کو مانے تاکہ ملک میں انصاف قائم ہو۔ عمران خان نے ن لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے آصف زرداری پر سب کیس بنائے اور پی پی والوں نے ن لیگ پر کیسز بنائے، تب یہ ایک دوسرے کے لیے چور تھ

وزیراعظم عمران خان نے عامر لیاقت کو ملاقات کے لیے بلا لیا

تصویر
 وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو ملاقات کا بلاوا بھیج دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے عامر لیاقت حسین کو ملاقات کی ناراضگی دور کرنے کے لیے ان سے ملاقات کرنے کے لیے عامر لیاقت حسین کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔ گزشتہ روز جب گورنر سندھ عمران اسماعیل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے ملنے کراچی ان کی رہائش گاہ پہنچے اور عامر لیاقت حسین سے ایک خوشگوار موڈ میں ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ دینے کو کہا، لیکن جب میڈیا سے بات چیت کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں کسی ناراض رکن کے گھر نہیں آیا بلکہ اپنے بھائی کے گھر آیا ہوں، ابھی چائے پی ہے اور خوشگوار موڈ میں بات چیت ہوئی ہے۔ بعد میں عامر لیاقت حسین نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ کسی کے ساتھ نہیں ہیں وہ نیوٹرل ہیں، وقت آنے پر بتا دوں گا کہ عمران خان کے ساتھ ہوں یا نہیں۔ ایم کیو ایم کی بات ہوئی تو عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ان کا ایم کیو ایم کراچی سے کوئی تعلق نہیں، ان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے الطاف حسین سے انکا ابھی بھی تعلق ہے، لیکن وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور وقت آنے پر اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ میڈیا ک

تحریک انصاف کے کارکنان کا سندھ ہاؤس پر دھاوا

تصویر
  اسلام آباد: پی ٹی آئی کے کارکنان کا سندھ ہاؤس پر دھاوا کارکنان کی بڑی تعداد سندھ ہاؤس کے گیٹ کو توڑ کر اندر داخل ہو گئی، تحریک انصاف کے کارکنان گیٹ توڑ کر اندر گھس گئے، تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد سندھ ہاؤس کے اندر داخل ہو کر لوٹا لوٹا کے نعرے۔ دوسری جانب سندھ ہاؤس کے اندر موجود سندھ پولیس مکمل ناکام ہو چکی ہے کہ وہ ان کارکنان کو روک پائے، سندھ پولیس نے اندر بیریئر لگا رکھے تھے تو کارکنان کی جانب سے ہٹا دیے گئے، پی ٹی آئی کے کارکنان نے دروازہ توڑ دیا اور کہا کہ جو منحرف ارکان اندر موجود ہیں انکو باہر نکالا جائے انکو شرم آنی چاہیے جو عمران خان کے ووٹ پر ضمیر فروشی کر رہے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان میں منحرف ارکان کی وجہ سے غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی ایم این اے امین فہیم نے کہا کہ ہم یہاں امن و امان سے آئے تھے اور سندھ پولیس سے کہا کہ ہمیں اندر جانے دیں ہم نے منحرف ارکان سے ملنا ہے لیکن سندھ پولیس نے بدتمیزی کی جس وجہ سے یہ سب واقعہ پیش آیا، انہوں نے مزید کہا کہ اپنی غیرت کو زندہ کر لیں ورنہ باہر نکال کر انکو ماریں گے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 12من

ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے۔ راجہ ریاض

تصویر
 پی آئی ٹی کے منحرف ارکان سامنے آ گئے، سندھ میں چھپ کر بیٹھے 12 ارکان قومی اسمبلی سامنے آ گئے۔ راجہ ریاض نے اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن کاشف عباسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کی حکومت کے خلاف ہیں کیونکہ ان کی حکومت میں کرپشن بہت زیادہ ہوئی ہے، اس وجہ سے ہم اپوزیشن کے ساتھ ہیں، ندیم بابر کو ہی دیکھ لیں کتنی کرپشن کی ہے۔ اینکر: جس ٹکٹ سے الیکشن لڑا اسی کے خلاف کیسے جا سکتے ہیں۔ راجہ ریاض: ہم ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے اس کے بعد ہمیں یہ نااہل کر دیں ہم پھر الیکشن جیت کر آئیں گے۔ اینکر: پہلے آپکا ضمیر کیوں نہیں جاگا؟ راجہ ریاض: ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے۔ اینکر: ابھی پیسے ملے ہیں یا ٹکٹ کا کہا گیا ہے؟ راجہ ریاض: کوئی پیسہ نہیں ملا، ٹکٹ جب دل کیا لے لوں گا، مجھے ٹکٹ کی کوئی پرواہ نہیں، ڈھائی سال سے عمران خان کے خلاف ہوں، عمران خان کی حکومت نے بہت مہنگائی کی ہے۔  اینکر: آپ کو تو صرف جہانگیر ترین سے مسئلہ تھا تب آپکو کرپشن یاد نہیں تھی؟ راجہ ریاض: میں تب بھی کرپشن کء خلاف تھا، لیکن وہ وقت اس بات کے لیے موضوں نہیں تھا اس لیے چپ تھا۔ اینکر: آپ ٹکٹ کے لیے عمران خان کو چھوڑ رہے ہیں؟ ر

کانپیں ٹانگنا 'ٹانگیں کانپنے' سے اگلا مرحلہ ہوتا ہے۔ بلاول زرداری

تصویر
  جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بلاول زرداری نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک وائرل کلپ دیکھا تو انہیں احساس ہوگیا کہ ان سے بولنے میں غلطی ہوئی ہے، اصل میں ٹانگیں کانپ رہی ہیں کہنا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ تقریر کے دوران انکی زبان پھسل گئ تھی اور انہیں اس بات کا احساس تب ہوا جب انہوں نے کانپ ٹانگ رہی ہیں والا کلپ دیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں تبھی تو ہمارے عوامی مارچ کے دوران ہی پٹرول کی قیمتیں کم کی گئیں تھی، اپوزیشن کا لانگ مارچ بھی ہر حال میں کامیاب ہوگا اور تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہم اس ناجائز اور سیلیکٹڈ حکمران کو کرسی سے نیچے اتاریں گے۔  بلاول زرداری نے کانپیں ٹانگ رہی ہیں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ 'کانپیں ٹانگنا' ٹانگیں کانپے سے اگلا مرحلہ ہوتا ہے۔

امپائر پاکستان کے ساتھ ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید

تصویر
  وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 23 سے 30 مارچ تک کا ہفتہ بہت اہم ہے جوڈو کراٹے کی سیاست ہو گی۔ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان ایک عالم دین ہیں انکو اس بات کو سمجھنا چاہیے کہ اس ملک میں مولا جٹ والی سیاست نہیں ہو گی، انکو صاف نظر آرہا ہے کہ اپوزیشن 172 ارکان پورے نہیں کر سکتی اس لیے 23 مارچ کو لانگ مارچ کا کہ رہے ہیں اسی دن او آئی سی کا اجلاس ہونے جا رہا ہے اور چین کا وزیرداخلہ بھی آ رہا ہے، فضل الرحمان کو ڈنڈے کی سیاست نہیں کرنے دیں گے انکو روکنا مجھے اچھی طرح آتا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہزار رینجر اور ہزار ایف سی کے اہلکار بلا رہے ہیں انکی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی تاکہ ملک میں انارکی نہ پھیلے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ ملک میں فساد پربا کرے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی میڈیا سے بات چیت۔۔۔ مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ق لیگ کو کہوں گا کہ کپتان کا ساتھ دیں 4 سال گزر گئے ہیں بس ایک سال رہ گیا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اتحادی سارے عمران خان کی طرف ہی رہیں گے تحریک عدم ا

ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ گورنر سندھ

تصویر
  گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل ایم کیو ایم کے دفتر بہادر آباد پہنچ گئے۔ اتوار کے دن گورنر سندھ عمران اسماعیل ایم کیو ایم کے دفتر بہادر آباد پہنچے جہاں انکا استقبال کیا گیا ، عمران اسماعیل نے عمران خان کا پیغام پہنچایا اور تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے تعاون مانگ لیا۔ ایم کیو ایم سیاست کا محوِ مرکز بن گئی، اپوزیشن اور حکومت کے ایم کیو ایم سے رابطے تیز ہوگئے، حکومت کی طرف سے گورنر سندھ عمران اسماعیل ایم کیو ایم کو بہادرآباد کے دفتر پہنچے اور ایم کیو ایم سے تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگ لیا اور عمران خان کا پیغام پہنچایا۔ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور گورنر سندھ نے میڈیا سے بات کی، گونر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں اور اگر ہمارے اتحادی ہمارا ساتھ دیں تو ہمیں کسی تیسرے کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں، اپوزیشن 172 ارکان لائے گی تبھی وہ کامیاب ہو گی لیکن وہ اپنے 160 ارکان بھی پورے نہیں کر پائے گی ہمارے باقی اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، ایم کیو ایم کے تحفظات اپنی جگہ ٹھیک ہیں اور ان کو وزیراعظم عمران خان تک پہنچا دیا جائے گا۔  یورپ والے بوٹ پالش کرنے والو

وزیراعظم عمران خان کا حافظ آباد جلسے سے خطاب

تصویر
وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں صرف نوجوانوں کی خاطر آئے تھے اپنے ملک کی خاطر آئے تھے، قوم اپنے نظریہ سے پہچانی جاتی ہے قوم کا ایک نظریہ ہوتا ہے، جب قوم اپنے نظریہ سے ہٹتی ہے تو وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے، پاکستان کا نظریہ صرف یہ تھا کہ ملک کو اسلام کی راہ پر ڈالنا ہے جہاں انصاف ہو ہر ایک کو برابری کا قانون ملے گا، جب مسلمان اپنے نظریے سے ہٹے تو وہ تباہ ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا حضرت محمدﷺ پوری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین ہیں صرف انسانوں کے لیے نہیں تھے، آپ نے انصاف قائم کیا اور سب کے لیے قانون کو برابر کیا۔ جب قوم اچھائی کے ساتھ نہیں کھڑی ہو گی تو برائی بڑھ جائے گی، جب قوم ظلم کے خلاف نہیں کھڑی ہو گی تو ظلم بڑھ جائے گا، اگر ہمیں عظیم ملک بننا ہے تو ہمیں اچھائی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، جب ملک کو لوٹا جا رہا ہو تو قوم کو متحد ہو کر ان لٹیروں کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا، لندن میں کسی کی جرات نہیں ہوتی کہ کوئی کسی کا ضمیر خرید سکے کیونکہ وہاں وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتا۔ میں 25 سال سے اس قوم کو جگانے کی کوشش کر رہا ہوں، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ قوم

مسلم لیگ ن کا دعوٰی جھوٹا ثابت ہوا

تصویر
 مسلم لیگ ن نے دعوٰی کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماء شہزاد اکبر ملک سے فرار ہو گئے ہیں، مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہزاد اکبر ملک سے فرار ہو گئے ہیں، اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی عظمٰی بخاری نے شہزاد اکبر آج کل کہاں ہیں وہ مکھڑا کیوں نہیں دکھاتے، وہ اس لیے سامنے نہیں آتے کیوں کہ وہ لندن بھاگ گئے ہیں، عابد شیر علی نے بھی لندن سے ٹویٹ کر کے کہا کہ شہزاد اکبر لندن بھاگ گیا ہے اور جلد ہی باقی پی ٹی آئی والے لندن بھاگ جائیں گے۔ بھارت نے کہا کہ یہ ایک تکنیکی خرابی کے باعث ہوا۔ مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں جس کے بعد شہزاد اکبر اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد کے سٹوڈیو پہنچ گئے، ان سے جب پوچھا گیا کہ مسلم لیگ ن والے تو کہہ رہے ہیں کہ آپ لندن بھاگ گئے ہیں۔ جس پر انہوں نے کہا میں اے آر وائی کے اسلام آباد کے سٹوڈیو میں ہوں پکوڑے کھا رہا ہوں اور ساتھ چاہے پی رہا ہوں اگر مجھ سے ملنا چاہتے ہیں تو آ جائیں انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے ہی یہ جھوٹ پھیلایا ہے۔  شہزاد اکبر نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ سے ہی جھوٹ بولتی آئی ہے۔ یہ لوگ پوری طرح بوکھلا چکی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے بارے میں بات کرتے ہوئے

پاکستان میں گرنے والا میزائل بھارت کا ہی ہے بھارت ہے اعتراف کر لیا

تصویر
  پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میانوالی میں گرنے والا میزائل بھارت کا ہے بھارت نے تسلیم کر لیا، بھارتی وزارتِ دفاع نے اعتراف کیا کہ 9 مارچ 2022 کو دیکھ بھال کے دوران تکنیکی خرابی ہو گئی جس وجہ سے میزائل حادثاتی طور پر فائر ہو گیا۔ میزائل فائر ہونے کے باعث بھارت نے اعلٰی سطحی کورٹ آف انکوائری کا حکم صادر کر دیا۔  بھارتی وزارتِ دفاع نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ معلوم ہوا کہ ایک میزائل حادثاتی طور پر پاکستان میں گرا جو ہماری تکنیکی خرابی کے باعث فائر ہوا تھا، لیکن اس بات پر اطمینان ہے کہ اس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ پھر بھی یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جس کو نہیں ہونا چاہیے تھا۔  گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ایئرفورس کے افسر کے ہمراہ پریس کانفرنس کر کے بتایا تھا کہ 9 مارچ کو انڈیا کی طرف سے ایک میزائل پاکستان میں گرا، اسی دوران ایئرفورس کے افسر نے بتایا کہ اس میزائل کی مکمل نگرانی کی گئی جس کے بعد اس کو گرا دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے اس پر کہا کہا بھارت ہی بتا سکتا ہے کہ اس کے پیچھے کیا مقاصد تھے لیکن اگر بھارت ہم پر وار کرے گا تو پاک فوج

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

تصویر
عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قوم کسی کے آگے جھک جاتی ہے اس کی کوئی عزت نہیں کرتا اور جو قوم اللہ کے علاوہ کسی کے آگے نہیں جھکتی ان کی ہر کوئی عزت کرتا ہے۔ میرا پیغام یہ ہے کہ خوددار کی عزت ہر کوئی کرتا ہے، خودداری بیچنے والوں کی کوئی عزت نہیں کرتا ہے، ان شاء اللہ ہم اپنے ملک کو ایک فلاحی ریاست بنائیں گے اور ملک میں قانون برابری کی سطح پر ہوگا، امیر اور غریب سب کے لیے ایک ہی قانون بنائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی وجہ سے ملک کے کہیں بھی عزت نہیں ان لوگوں نے جھک جھک کر ملک کر عزت ختم کر دی، انہوں نے ملک پر ڈرون حملے کروائے اور چپ کر کے ملک کو تباہ کرتے رہے، انکے اربوں روپے باہر پڑے ہیں اس لیے انہوں نے کبھی اس بات کی مذمت نہیں کی تھی، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ڈرون حملوں کے مخلفت کی، نواز شریف کی حکومت میں مودی پاکستان کو برا بھلا کہتا تھا لیکن نواز شریف نے کبھی ملک کے حق میں آواز نہیں اٹھائی تھی۔ قائداعظم نے اپنی جان کی بازی لگا کر ہمیں آزادی دلائی تھی وہ ایک بہادر لیڈر تھے، میں بھی اپنی عوام کو کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دونگا۔ شیخ رشید کی اپوزیشن کو وارننگ۔ جاننے کے

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو وارننگ دے دی

تصویر
  وزیرداخلہ شیخ رشید نے جے یو آئی ف کی طرف سے پارلیمنٹ لاجز پر کیے گئے حملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انصارالاسلام کے بندوں نے پارلیمنٹ لاجز کا گھیراؤ کیا، جس کے ردعمل میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کچھ لوگوں گرفتار کر لیا۔ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو پارلیمنٹ لاجز پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر گھیراؤ کرو گے تو ایسا کریں گے جو تم نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔ معصوم بیٹی کے قاتل درندہ صفت باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انصارالاسلام کے درجنوں کارکنوں نے پارلیمنٹ لاجز کا گھیراؤ کیا، اور پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی جس کی وڈیو موجود ہے، ہم نے کسی ایم این اے کو گرفتار نہیں کیا، کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کے خلاف کاروائی ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کسی ایم این اے کو اگر کوئی خطرہ ہے تو وہ سکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اس ملک میں صرف 2 آدمیوں کو خطرہ ہے ایک شیخ رشید اور دوسرا فضل الرحمان ہے، آصف زرداری اور نواز شریف کو کسی نے کیا کہنا ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر بات کرتے ہو

معصوم بیٹی کا قاتل درندہ صفت باپ گرفتار

تصویر
  پنجاب کے ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والا معصوم بیٹی کا قاتل درندہ صفت باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بیان جاری کیا کہ ملزم شاہزہب کو بھکر سے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔  ڈی پی او میانوالی اسماعیل الرحمان کھڑک نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندگان کو ملزم کی گرفتاری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کے یہ واقعہ ہونے کے فورًا بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی اور کاروائی کو عمل میں لایا گیا، انہوں نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر اس واقعے کی خود تفتیش کر کے ملزم کو کیفرِ کردار تک پینچایا جائے گا۔  پنجاب میں تبدیلی کا فیصلہ۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ بچوں اور عورتوں پر ہونے والے ظلم پر آئی جی پنجاب نے سختی سے نمٹنے کا حکم دیا ہے۔  ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق درندہ صفت باپ نے اپنی 7 دن کی بیٹی کو 5 گولیاں مار کے قتل کیا تھا ۔ یاد رہے کہ اس واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے عثمان بزدار نے ملزم کو فور گرفتار کرنے کا حکم صادر فرمایا تھا۔ یاد رہے کہ بیٹے کی خواہش میں میانوالی کے شاہزیب نامی باپ نے اپنی 7 دن کی بیٹی کو 5 گولی

پنجاب میں تبدیلی کا فیصلہ

تصویر
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی جو نئے وزیراعلٰی کے نام کا انتخاب کرے گی۔ نئے وزیراعلٰی پنجاب کے لیے پرویز الٰہی اور علیم خان کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ زرائع کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب کو ہٹانے کے عمران خان نے کمیٹی تشکیل دے دی جو نئے وزیراعلٰی کے نام کا انتخاب کرے گی۔  عمران خان سے پہلے 2 وزرائے اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام رہیں۔ یہاں کلک کریں۔ عمران خان نے اپنے تمام وزراء کی بات کو مانتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔  یاد رہے کہ ترین گروپ نے واضع طور پر کہا تھا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عثمان بزدار کو ہٹایا جائے اور ہم اپنے اس مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔  2 روز پہلے زرائع کے مطابق عثمان بزدار نے اپنا استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے استعفے سے مسائل حل ہوتے ہیں تو وہ حاضر ہیں۔  عثمان بزدار نے مزید کہا تھا کہ انہیں وزیراعلٰی عمران خان نے ہی بنایا تھا اور جب چاہیں میرا استعفٰی حاضر ہے، می

عمران خان سے پہلے 2 وزرائے اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام رہیں

تصویر
اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے، پاکستان کی تاریخ میں یہ تیسری بار ہے کہ کسی منتخب وزیراظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے، اس سے پہلے پاکستان کے 2 وزرائے اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی اور انہوں نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کیا اور دونوں مرتبہ ہی یہ تحریک ناکام ہوئیں۔ پاکستان کی تاریخ میں 1989 میں پہلی مرتبہ بے نظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی، لیکن قومی اسمبلی میں 12 ووٹوں سے اس تحریک کو رد کر دیا گیا۔ 237 ارکان کے ایوان میں محترمہ بے نظیر بھٹو کو ہٹانے کے لیے 119 ووٹ درکار تھے لیکن تحریک کو 107 ووٹ حاصل ہوئے، وزیراعظم نے 125 اعتماد کے ووٹ حاصل کیے جبکہ 5 ارکان غیر حاضر تھے۔  اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔ یہاں کلک کریں۔۔۔ دوسری مرتبہ تحریک عدم اعتماد اگست 2006 میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور اقتدار کے دوران اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز کو ہٹانے کے لیے لائی گئی لیکن اس بار بھی اپوزیشن کامیاب نہ ہو سکی۔ اور اب یہ تیسری بار تحریک عدم اعتماد وزیراعظم عمران خان کے خلاف ن لیگ،

میلسی: وزیراعظم عمران خان کا جلسے سے خطاب

تصویر
 میلسی میں وزیراعظم عمران خان کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک جب ملا تب دیوالیہ ہو چکا تھا ہماری معیشت کو 150 ارب کا نقصان ہوا۔  اس ملک کو لوٹ کر لندن میں جائیدادیں بنائی گئیں۔ اگر ان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لے آیا تو پٹرول کی قیمتیں آدھی کر دوں گا۔  ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس جمع کیا اس لیے پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کی۔  میں اپنی قوم کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا۔ 2008 سے 2018 تک ملک میں جس کا دل کیا ڈرون اٹیک کیا گیا۔ کیونکہ حکمران پیسہ لیکر اپنی عوام کو مروایا کرتے تھے۔  عدم اعتماد لانے والے سبھی کرپٹ ہیں، نواز شریف نے ملک کو لوٹ کر لندن میں محل بنائے اور بہانہ کر کے بھاگ گیا اس کی اولاد کہہ رہی ہے کہ ہم کیوں حساب دیں ہم پاکستانی ہی نہیں۔ دوسرا لٹیرا شہباز شریف ہے جس کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں  16 ارب نکلے وہ کہتا ہے میں نے کبھی کرپشن نہیں کی۔ ن لیگ والے شہباز شریف سے پوچھیں تو سہی کہ یہ سب پیسہ کہاں سے آیا۔  تیسرا کرپٹ آصف زرداری ہے جس نے ملک کو ج بھر کے لوٹا اور سرِ محل بنایا۔ جب پوچھا گیا کہ سرمحل آپ کا ہے تو آصف زرداری مکر گیا۔ آصف زرداری سینمے کے ٹکٹس بلیک کیا کرتا تھا۔ سار

فیسبک کے مخالف ایک نئی ایپ متعارف کرا دی گئی

تصویر
  فیسبک پر پاکستانی عوام نہ تو کشمیر پر کچھ بول سکتے ہیں اور نہ ہی بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر سکتے ہیں، پاکستان کی عوام کو کافی مشکلات پیش آتی رہتی ہیں۔ حتیٰ کہ افغانستان کے حق میں بھی آواز بلند نہیں کی جا سکتی کیونکہ فیسبک انتظامیہ اس مواد کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیتی ہے۔  اس بات کو دیکھتے ہوئے برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی نے ایک نئی ایپ متعاف کرا دی ہے جس کا نام facelore.com رکھا گیا ہے اس ایپ پر پاکستانی کھل کر آزادی رائے استعمال کر سکتے ہیں اور اردو زبان میں کافی مقبول ہو رہی ہے یہ ایپ، اس ایپ پر بہت سے پاکستانی جڑ رہے ہیں اور کھل کر اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔  اس ایپ کی کامیابی فیسبک سے دیکھی نہیں جا رہی، اسی لیے امریکہ میں facelore.com پر ایک کیس کر دیا گیا ہے جس میں یہ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فیسبک کے کچھ ایموجیز facelore.com استعمال کر رہی ہے۔ اور facelore.com کے نام پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔  اس ایپ کے بانی انعام رانا کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک الگ پلیٹ فارم دیا ہے تاکہ لوگ کھل کر بات کر سکیں ان کے ڈیٹا کو فروخت نہ کیا جا

پشاور دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا

تصویر
  پشاور کے قصہ خونی بازار کی کوچہ رسالدار جامعہ مسجد میں خوکش دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں اب تک 46 افراد شہید اور 157 افراد زخمی۔ جامعہ مسجد میں دھماکہ اس وقت ہوا جب جمعہ کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔ خود کش حملہ آور پہلی صف میں کھڑا تھا۔ امام مسجد بھی شہید ہو گئے۔  حملہ آور کو روکنے والے دو پولیس اہل کار بھی شہید ہو گئے۔ مسجد میں ہر طرف خون ہی خون بکھر گیا۔ لوگ ایک دوسرے کو گلے لگا لگا کر روتے رہے۔   دھماکے کے بارے میں شیخ رشید نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک غیر ملکی ٹیم پاکستان آئی ہوئی ہے اس لیے ملک دشمن طاقتیں سازش کر رہی ہے۔ کو ئی بھی ریڈ الرٹ نہیں تھا۔

پاکستان نے چھوتی بار بھارتی آبدوز کو اپنی سمندری حدود میں داخلے سے روک دیا۔

تصویر
  راولپنڈی: پاک بحریہ نے انڈین آبدز کا وقت پر سراغ لگاتے ہوئے اسے پاک سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ایسا پانچ سال کے دوران چوتھی بار ہوا جب بھارت کو ناکامی کا سامنہ کرنا پڑا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر بابر افتخار کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ پاک بحریہ نے جدید بھارتی آبدرز کا سراغ لگایا ہے۔ کلوری کلاس کی بھارتی آبدرز کی دراندازی کی کوشش کا سراغ یکم اپریل کو لگایا گیا۔   پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین وار فیئر یونٹ نے بھارتی آبدوز کو پکڑا' گزشتہ 5 سال میں یہ چوتھی بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا گیا ہے۔ بھارتی بحریہ نے آبدوز مذموم کے ساتھ پاکستان کے خلاف تعینات کی اور پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی آبدوز جاسوسی اور بحریہ مشق سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے آئی تھی، پاک بحریہ نے مشقوں میں سخت نگرانی اور چوکنا رہنے کے طریقے کا اطلاق کیا ہے، ایکسپو سنٹر میں نورا فتیحی کی انٹری۔ یہاں کلک کریں پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین وار فیئر یونٹ نے یکم مارچ کو جدید ترین ہندوستانی آبدوز کلوری کو روکا او

وزیراعظم عمران خان نے پٹرول' ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں کم کر دیں۔

تصویر
 وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بڑے پیکجز کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل میں 10 روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قیمتیں آنے والے بجٹ تک برقرار رہیں گی۔ بجلی 5 روپے سستی کر دی گئی۔  یاد رہے کہ اوگرا نے پٹرول 10 روپے مہنگا کرنے کی سمری پیش کی تھی۔  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام کی رقم 12 ہزار سے بڑھا کر 14 ہزار کر دی گئی ہے۔   احساس پروگرام کے تحت حکومت 2 سال میں 407 ارب کے رعائتی قرضے دے گی  26 لاکھ ساکلر شپ کا اعلان بھی کیا جس پر 38 ارب خرچ ہوں گے۔  بے روز گار افراد کو 30 ہزار انٹرشپ ملیں گی۔  عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سیکٹر میں فری لانسر اور آئی ٹی کمپنیوں کو ٹیکس میں 100 فیصد چھوٹ دی جائے گی۔  اوور سیز پاکستانیوں کو پاکستان میں کاروبار کرنے پر 5 سال تک ٹیکس چھوٹ ہو گی۔   وزیراعظم عمران خان نے پیکا قانون کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے میڈیا کو کوئی خطرہ نہیں۔ قانون پر چلنے والے قانون سے نہیں ڈرتے۔پیکا قانون سوشل میڈیا پر آنے والے گند کے خلاف ہے۔   عمران خان نے کہا کہ 70 فیصد خبریں ہمارے خلاف چلائی جاتی رہی ہیں۔   وزیراعظم کے بارے میں غل