عثمان بزدار آؤٹ
پاکستان سپر لیگ 7 میں ملتان سلطان کی نمائندگی کرنے والے ٹم ڈیوڈ کرونا کا شکار ہو گئے۔ معمول کے مطابق ہونے والی پی سی آر ٹیسٹنگ میں ٹم ڈیوڈ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
اس سے پہلے بھی 2 کمنٹیٹرز ممتاز عروج اور ڈینی موریسن کا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے۔
2 دن پہلے زلمی کے بین کٹنگ' سہیل خان' عثمان قادر اور ہاشم آملہ بھی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کا پہلا کوالیفائر میچ آج لاہور قلندر اور دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان کے درمیان شام 7:30 پر کھیلا جائے گا۔
الیمینیٹر ون میں کل پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل ہوں گی۔ فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ 25 فروری کو دوسرے الیمینیٹر کے ذریعے ہو گا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں