نمایاں پوسٹ
محمد رضوان نے پی ایس ایل 7 کے فائنل میں شکست کی وجہ بتا دی
- لنک حاصل کریں
- ای میل
- دیگر ایپس
لاہور: (ریئل نیوز ویورز) ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 7 بہت ہی اچھا ایونٹ رہا۔ جس میں ملتان سلطان اور لاہور قلندرز دو ہی ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا باقی چاروں ٹیموں کی پرفارمنس میں کافی کمی رہی۔
شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ میں کافی پریشر ہوتا ہے۔ اور کامیاب وہی ہوتا ہے جو چھا کھیلے اور پریشر کو ہینڈل کرے۔
محمد رضوان نے مزید کہا کہ ہم نے لاہور قلندرز کی چار وکٹیں جلدی حاصل کر لی تھیں۔ لیکن محمد حفیظ نے کمال کی بیٹنگ کی جس کی تعریف کرنا بنتی ہے۔ جب ہم نے بیٹنگ کی تو شروعاتی وک گرنے کے بعد ہم پریشر میں آ گئے اور اسکو ہینڈل نہ کر سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں پر کھیلے گئے تجربے کو کھلاڑی آگے شیئر کرتے ہوئے پرفارم کریں گے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدِمقابل تھیں۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطان کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔ اس طرح لاہور قلندرز نے پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
- لنک حاصل کریں
- ای میل
- دیگر ایپس
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں