اشاعتیں

ٹیکنالوجی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

پاکستان میں گرنے والا میزائل بھارت کا ہی ہے بھارت ہے اعتراف کر لیا

تصویر
  پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میانوالی میں گرنے والا میزائل بھارت کا ہے بھارت نے تسلیم کر لیا، بھارتی وزارتِ دفاع نے اعتراف کیا کہ 9 مارچ 2022 کو دیکھ بھال کے دوران تکنیکی خرابی ہو گئی جس وجہ سے میزائل حادثاتی طور پر فائر ہو گیا۔ میزائل فائر ہونے کے باعث بھارت نے اعلٰی سطحی کورٹ آف انکوائری کا حکم صادر کر دیا۔  بھارتی وزارتِ دفاع نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ معلوم ہوا کہ ایک میزائل حادثاتی طور پر پاکستان میں گرا جو ہماری تکنیکی خرابی کے باعث فائر ہوا تھا، لیکن اس بات پر اطمینان ہے کہ اس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ پھر بھی یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جس کو نہیں ہونا چاہیے تھا۔  گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ایئرفورس کے افسر کے ہمراہ پریس کانفرنس کر کے بتایا تھا کہ 9 مارچ کو انڈیا کی طرف سے ایک میزائل پاکستان میں گرا، اسی دوران ایئرفورس کے افسر نے بتایا کہ اس میزائل کی مکمل نگرانی کی گئی جس کے بعد اس کو گرا دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے اس پر کہا کہا بھارت ہی بتا سکتا ہے کہ اس کے پیچھے کیا مقاصد تھے لیکن اگر بھارت ہم پر وار کرے گا تو پاک فوج

فیسبک کے مخالف ایک نئی ایپ متعارف کرا دی گئی

تصویر
  فیسبک پر پاکستانی عوام نہ تو کشمیر پر کچھ بول سکتے ہیں اور نہ ہی بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر سکتے ہیں، پاکستان کی عوام کو کافی مشکلات پیش آتی رہتی ہیں۔ حتیٰ کہ افغانستان کے حق میں بھی آواز بلند نہیں کی جا سکتی کیونکہ فیسبک انتظامیہ اس مواد کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیتی ہے۔  اس بات کو دیکھتے ہوئے برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی نے ایک نئی ایپ متعاف کرا دی ہے جس کا نام facelore.com رکھا گیا ہے اس ایپ پر پاکستانی کھل کر آزادی رائے استعمال کر سکتے ہیں اور اردو زبان میں کافی مقبول ہو رہی ہے یہ ایپ، اس ایپ پر بہت سے پاکستانی جڑ رہے ہیں اور کھل کر اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔  اس ایپ کی کامیابی فیسبک سے دیکھی نہیں جا رہی، اسی لیے امریکہ میں facelore.com پر ایک کیس کر دیا گیا ہے جس میں یہ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فیسبک کے کچھ ایموجیز facelore.com استعمال کر رہی ہے۔ اور facelore.com کے نام پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔  اس ایپ کے بانی انعام رانا کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک الگ پلیٹ فارم دیا ہے تاکہ لوگ کھل کر بات کر سکیں ان کے ڈیٹا کو فروخت نہ کیا جا

فیس بک بھی اب ٹک ٹاک کی طرز پر چل سکے گی

تصویر
  میٹا (فیس بک کا نیا اور دلکش نام) اپنی مخالف ایپس کے فیچرز ہی کاپی کرتا ہے۔ اور پھر انہی کو پیچھے چھوڑ دیتی ہے۔  مارک زکر برگ جو کہ فیس بک کے بانی ہیں وہ ٹک ٹاک کو اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک کا سب سے برا مخالف سمجھتے ہیں۔ اور اس کے مقابلے کے لیے پہلے انسٹاگرام اور اب فیس بک میں کم دورانیے کی وڈیوز کے فیچر کو دنیا بھر میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔   یہ ریلز فیچرز ٹک ٹاک کی نقل کی گئی ہے۔ اور اب اس طرح کر کے ماک زکر برگ ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔   اس سے پہلے فیس بک نے اسنیپ چیٹ کے اسٹوریز فیچر کی نقل کر کے اصل سے بھی زیادہ مشہور کر دیا تھا۔ اور اب یہ ریلز کے ساتھ بھی یہی امید رکھے ہوئے ہیں۔   فیس بک کی توقع ہے کہ لوگ اس فیچر کو بہت پسند کریں گے۔ اور اس سے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھ جائے گی۔   2021 کے آخری 3 ماہ میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کافی کمی آئی تھی۔   فیس بک ریلز میں صارفین ایک منٹ تک کی وڈیو شیئر کر سکیں گے۔ جس میں موسیقی' ایفیکٹس' آڈیو اور کافی فیچرز ہوں گے۔ ان وڈیوز کو فیس بک میں اسکرول کر کے دیکھا جا سکے گا۔ جبکہ