نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔



لاہور: (پی ایس ایل) قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹس کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

 لاہور قلندرز کی طرف سے آئے اوپنر فخر زمان 6 بالز کھیل کر صرف 3 رنز بنا کر آصف آفریدی کی بال پر شاہ نواز دھانی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ عبداللہ شفیق 14 رنز بنا سکے۔ کامران غلام بھی صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ذیشان اشرف صرف 7 رنز بنا سکے۔  

 لاہور قلندرز کی طرف سے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حفیظ سے جارہانہ اننگ کھیلتے ہوئے 69 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرنے میں مدد کی۔ ہیری بروک نے بھی جارہانہ اننگ کھیل کر 41 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ویزے نے محض 8 گیندوں پر 28 رنز جوڑ کر ٹیم کے سکور کو 180 تک پینچا دیا۔

 ملتان سلطان کی طرف سے آصف آفریدی نے اپنی تباہ کن بالنگ کے باعث 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔ 

 ملتان سلطان کی طرف سے ڈیوڈ ویلی کو 4 اوورز میں 42 رنز دے کر صرف ایک وکٹ ملی۔ رومان رئیس نے 2 اوورز میں 35 رنز دیے۔ خوشدل شاہ کو 26 ' عمران طاہر کو 22 اور شاہ نواز دھانی کو 34 رنز دے کر محض ایک وکٹ ملی۔

دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان نے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 138 رنز بنائے

 ملتان سلطان کی طرف سے آئے اوپنر بلے باز اور کپتان محمد رضوان نے 12 گیندیں کھیل کر صرف 14 رنز بنائے اور محمد حفیظ کے ہاتھوں  بولڈ ہو گئے شان مسعود 15 گیندیں کھیل کر صرف 19 رنز بنا سکے۔

 عامر عظمت 6' ریلی روسو 15 آصف آفریدی 1 رنز بنا سکے۔ ٹم ڈیوڈ 28' ڈیوڈ ویلی صفر' خوشدل شاہ 32 رنز بنا کر حارث رؤف کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ عمران طاہر صرف 10 رنز بنا سکے۔

 لاہور قلندرز کی طرف سے بہترین بالنگ کرتے ہوئے محمد حفیظ نے 4 اوورز میں محض 23 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔ 

 زمان نے 4 اوور میں 26 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 حارث رؤف نے 4 اوورز میں 34 رنز دے کر 1 کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھائی۔ 

 لاہور قلندرز کی طرف سے اپنی تباہ کن بالنگ سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 30 رنز دے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے 1 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پلیئر آف دی فائنل کا ایوارڈ لاہور قلندرز کے محمد حفیظ کو دیا گیا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔