عثمان بزدار آؤٹ
ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین آج طبی معائنے کی وجہ سے برطانیہ چلے گئے۔ وہ وہاں پر ایک ہفتہ تک میڈیکل چیک اپ کے لیے قیام کریں گے۔
اس سے پہلے بھی جہانگیر خان ترین لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں تین دن تک زیرِ علاج رہے۔
یاد رہے کہ جہانگیر خان ترین کی لندن روانگی سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اور انکی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا شور برپا ہے۔ اور اسی غرض سے مسلم لیگ ن اور فضل الرحمان جہانگیر ترین سے خفیہ ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
رہنماء تحریک انصاف کو 10 ایم این ایز اور 30 ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے۔ جو حکومت کے لیے خطرہ اور اپوزیشن کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں