نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

پی ایس ایل 7 کا کون سا کھلاڑی کون سا ایوارڈ لے اڑا تفصیل دیکھیں

 

لاہور: (پی ایس ایل) ایواڈز میں میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملتان سلطان کے محمد رضوان کو دیا گیا۔ انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں 9 چھکے اور 47 چوکوں کی مدد سے 547 رنز بنائے۔ اور وکٹ کیپر کے طور پر 9 شکار کیے۔

 لاہور قلندرز کے فخر' فخر زمان اور اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان کو ٹونامنٹ کا بہترین بیٹسمین اور بہترین بولر قرار دیا گیا۔ 

 فخر زمان نے اس پورے ٹرنامنٹ 588 رنز بنائے۔ جبکہ شاداب خان نے مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں۔ 

 خوشدل شاہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈر اور بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے 153 رنز سکور کیے اور 16 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ 

 لاہور قلندرز کے زمان خان کو ٹورنامنٹ کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا۔ پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے زمان خان نے ٹورنامنٹ میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔ 

 اب بات کرتے ہیں امپائر آف پی ایس ایل کا ایوارڈ راشد ریاض جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ ملتان سلطان کو دیا گیا۔

 یاد رہے کہ امپائر آف پی ایس ایل کے علاوہ سارے ایوارڈ کمنٹری پینل میں شامل ارکان کی طرف سے دیے گئے۔

 

  ایوارڈز کی تفصیلات۔

 پلیئر آف پی ایس ایل 7 ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان (35 لاکھ مالیت)

امپائر آف پی ایس ایل راشد ریاض ( 35 لاکھ مالیت)

بیٹر آف پی ایس ایل لاہور قلندرز کے فخر زمان (35 لاکھ مالیت) 

بولر آف پی ایس ایل 7 اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ( 35 لاکھ مالیت)

وکٹ کیپر آف پی ایس ایل 7 ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان ( 35 لاکھ مالیت)

فیلڈر آف پی ایس ایل 7 ملتان سلطان کے خوشدل شاہ ( 35 لاکھ مالیت)

آل راؤنڈر آف پی ایس ایل 7 ملتان سلطان کے خوشدل شاہ ( 35 لاکھ مالیت)

ایمرجنگ کرکٹ آف پی ایس ایل لاہور قلندرز کے فخر زمان ( 35 لاکھ مالیت)

جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ ملتان سلطان کو دیا گیا ( 35 لاکھ مالیت) 

 یہ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔