نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس

 

وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔ جس میں عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر زور دیا۔ 

 عمران خان کی پیوٹن سے ملاقات 3 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی جس میں علاقائی امن اور بین الاقوامی مسائل پر بات ہوئی۔

 وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعالمیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے روس سے کثیرالجہتی تعلقات کا اعادہ کیا۔ پاکستان میں اسٹریم گیس پائپ لائن اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی۔ عمران خان نے روس اور یوکرین میں صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں۔ تنازع کو مذاکرات اور سفارتکاری کے زریعے حل کرنا چاہیے۔ 

 عمران خان کشمیر کے تنازع پر ایسے اقدامات کرنے پر زور دیا جو علاقائی امن کے لیے دیر پا اثر رکھیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان مستہکم افغانستان کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے دنیا میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان روسی صدر سے ملاقات کے لیے صدارتی محل پہنچے تو بڑے پر اعتماد نظر آئے۔ صدارتی صدر میں روسی صدر پہلے ہی استقبال کے لیے کھڑے تھے۔ 

 ماسکو میں روسی وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی۔ جس میں توانائی کے شعبوں پر بات چیت ہوئی۔ جس میں پاکستان میں اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تونائی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔ عمران خان نے کہا کہ امید ہے روسی کمپنیاں اور کاروباری حضرات پاکستان کے پر امن ماحول سے فاٰدہ اٹھائیں گے۔ اور امید ہے پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون کریں گے۔

 وزیراعظم عمران خان نے روس کے گرینڈ مفتی سے بھی ملاقات کی اور اسلامی کمیونٹی سنٹر کا دورہ بھی کیا۔

 عمران خان نے گرینڈ مفتی سے ملاقات میں کہا کہ اسلام کا دہشتگردی سے کو تعلق نہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔