نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپیئن ملتان سلطان آج پی ایس ایل 7 کے چیمپیئن کی جنگ لڑیں گے

 

لاہور (پی ایس ایل) پی ایس ایل 7 کا فائنل آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے۔

 پی ایس ایل کے فائنل میں آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اوردفاعی چیمپیئن  ملتان سلطان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اس مقابلے کو بہت ہی تگڑا مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ 

 یاد رہے کہ ملتان سلطان دفاعی چیمپیئن ہے اور اس پورے سیزن میں اب تک صرف ایک ہی میچ ہارا ہے جس میں لاہور قلندرز نے ملتا سلطان کو شکست سے دو چار کیا تھا۔

 جہاں ایک طرف محمد رضوان کو ملتان سلطان کا بہترین کپتان کہا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی کو بھی سراہا جا رہا ہے۔ اور پوری توقع کی جا رہی ہے کہ اس بار لاہور قلندرز پی ایس ایل 7 کا فائنل جیت کر چیمپیئن بن جائے گا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔