اشاعتیں

اسلام آباد لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

تحریک انصاف کے کارکنان کا سندھ ہاؤس پر دھاوا

تصویر
  اسلام آباد: پی ٹی آئی کے کارکنان کا سندھ ہاؤس پر دھاوا کارکنان کی بڑی تعداد سندھ ہاؤس کے گیٹ کو توڑ کر اندر داخل ہو گئی، تحریک انصاف کے کارکنان گیٹ توڑ کر اندر گھس گئے، تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد سندھ ہاؤس کے اندر داخل ہو کر لوٹا لوٹا کے نعرے۔ دوسری جانب سندھ ہاؤس کے اندر موجود سندھ پولیس مکمل ناکام ہو چکی ہے کہ وہ ان کارکنان کو روک پائے، سندھ پولیس نے اندر بیریئر لگا رکھے تھے تو کارکنان کی جانب سے ہٹا دیے گئے، پی ٹی آئی کے کارکنان نے دروازہ توڑ دیا اور کہا کہ جو منحرف ارکان اندر موجود ہیں انکو باہر نکالا جائے انکو شرم آنی چاہیے جو عمران خان کے ووٹ پر ضمیر فروشی کر رہے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان میں منحرف ارکان کی وجہ سے غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی ایم این اے امین فہیم نے کہا کہ ہم یہاں امن و امان سے آئے تھے اور سندھ پولیس سے کہا کہ ہمیں اندر جانے دیں ہم نے منحرف ارکان سے ملنا ہے لیکن سندھ پولیس نے بدتمیزی کی جس وجہ سے یہ سب واقعہ پیش آیا، انہوں نے مزید کہا کہ اپنی غیرت کو زندہ کر لیں ورنہ باہر نکال کر انکو ماریں گے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 12من

امپائر پاکستان کے ساتھ ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید

تصویر
  وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 23 سے 30 مارچ تک کا ہفتہ بہت اہم ہے جوڈو کراٹے کی سیاست ہو گی۔ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان ایک عالم دین ہیں انکو اس بات کو سمجھنا چاہیے کہ اس ملک میں مولا جٹ والی سیاست نہیں ہو گی، انکو صاف نظر آرہا ہے کہ اپوزیشن 172 ارکان پورے نہیں کر سکتی اس لیے 23 مارچ کو لانگ مارچ کا کہ رہے ہیں اسی دن او آئی سی کا اجلاس ہونے جا رہا ہے اور چین کا وزیرداخلہ بھی آ رہا ہے، فضل الرحمان کو ڈنڈے کی سیاست نہیں کرنے دیں گے انکو روکنا مجھے اچھی طرح آتا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہزار رینجر اور ہزار ایف سی کے اہلکار بلا رہے ہیں انکی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی تاکہ ملک میں انارکی نہ پھیلے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ ملک میں فساد پربا کرے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی میڈیا سے بات چیت۔۔۔ مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ق لیگ کو کہوں گا کہ کپتان کا ساتھ دیں 4 سال گزر گئے ہیں بس ایک سال رہ گیا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اتحادی سارے عمران خان کی طرف ہی رہیں گے تحریک عدم ا

وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو وارننگ دے دی

تصویر
  وزیرداخلہ شیخ رشید نے جے یو آئی ف کی طرف سے پارلیمنٹ لاجز پر کیے گئے حملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انصارالاسلام کے بندوں نے پارلیمنٹ لاجز کا گھیراؤ کیا، جس کے ردعمل میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کچھ لوگوں گرفتار کر لیا۔ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو پارلیمنٹ لاجز پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر گھیراؤ کرو گے تو ایسا کریں گے جو تم نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔ معصوم بیٹی کے قاتل درندہ صفت باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انصارالاسلام کے درجنوں کارکنوں نے پارلیمنٹ لاجز کا گھیراؤ کیا، اور پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کی جس کی وڈیو موجود ہے، ہم نے کسی ایم این اے کو گرفتار نہیں کیا، کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کے خلاف کاروائی ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ ان کے کسی ایم این اے کو اگر کوئی خطرہ ہے تو وہ سکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اس ملک میں صرف 2 آدمیوں کو خطرہ ہے ایک شیخ رشید اور دوسرا فضل الرحمان ہے، آصف زرداری اور نواز شریف کو کسی نے کیا کہنا ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر بات کرتے ہو

کارکنوں کی ضیاءالحق کی قبر پر نعرے بازی پارٹی پالیسی نہیں۔ ترجمان بلاول زرداری

تصویر
بلاول زرداری عوامی لانگ مارچ کرتے ہوئے گزشتہ روز اسلام ڈی چوک پہنچے، کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا اور حکومت کے خلاف خوب برسے، وہیں کچھ کارکنان جنرل ضیاءالحق مرحوم کی قبر پر پہنچ گئے اور وہاں بھٹو کے حق میں خوب نعرے بازی کی اور ضیاءالحق کو برا بھلا کہا۔ اس بات کے میڈیا پر آنے کے بعد ضیاءالحق کے بیٹے اعجازالحق نے پی پی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ ایک شرمناک فعل ہے۔ جس پر بلاول زرداری کے ترجمان بھی میدان میں آگئے، انہوں نے کہا کہ ایسی نعرے بازی پارٹی کا منشور نہیں اور نہ ہی کسی کو اجازت ہے کہ ایسی نعرے بازی کریں۔  روس نے اپنے دشمن ممالک کی فہرست جاری کر دی۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کسی کو ایسا کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی، نعرے بازی کرنے والے چند لوگ تھے پیپلزپارٹی ایسے رویوں کی کبھی حوصلہ افزائی نہیں کرے گی۔ یہ ایک غیراخلاقی واقعہ ہے جس کا پارٹی کے منشور سے کوئی تعلق نہیں  

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی گئی

تصویر
 اسلام آباد: (ریئل نیوز ویورز) نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے مختصر فیصلہ سنا دیا۔  ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی گئی اور دو ملزموں کو 10 10 سال قید سنا دی گئی۔  ملزم ظاہر جعفر کو 25 سال قید اور دو لاکھ جرمانہ ملزم ظاہر جعفر کو دفعہ 342 کے تحت 1 سال قید با مشقت سنا دی گئی۔  ملزم ظاہر جعفر کے خانساماں جمیل کو بری کر دیا گیا۔  اعانت جرم پر چوکیدار افتخار اور جان محمد کو 10 10 سال قید۔ ظاہر جعفر کو مجموعی طور پر 36 سال قید اور 5 لاکھ اور 3 لاکھ جرمانہ۔  ظاہر جعفر کو حبس بے جا کے تحت 10 سال قید سنائی گئی۔ ظاہر جعفر کے والدین کو بری کر دیا گیا۔ ظاہر جعفر کو 5 لاکھ روپے نور مقدم کے گھر والوں کو کیس خرچ کے طور پر دینا ہوں گے۔   تھراپی بکس کے مالک طاہر ظہور کو بھی بری کر دیا گیا۔  نور مقدم کے والدین نے طاہر ظہور کی بریت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مکمل انصاف نہیں ہوا۔  سزائے موت سن کر کمرہ عدالت میں اللہ اکبر کی صدائیں بلند کی گئی۔   بری ہوئے ملزموں نے ایک دوسے کو مبارک باد دی اور گلے لگایا۔

اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔ شیخ رشید

تصویر
 اسلام آباد ( ریئل نیوز ویورز ) وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات خراب ہیں ایسے لگ رہا جیسے کراچی میں کوئی قانون نہیں۔ مجھے اندازہ ہے کہ اپوزیشن 23مارچ کو نہیں آئے گی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت کہے تو رینجر کی تعداد اور بڑھانے کو تیار ہوں اگر تھانوں میں چاہیے تو رینجر تعینات کرنے کو تیار ہیں ۔ صحافی کے سوال پروزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا جہانگیر ترین سے بات ہونی چاہیے وہ سمجھد ار آدمی ہے ۔ عمران خان اور جہانگیر ترین پرانے ساتھی ہیں دوستوں میں اختلافات ہو جاتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ لاتعلقی ہو جائے ۔