اشاعتیں

شوبز لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

پہلی فلم تھال میں رکھ کر دی گئی تھی۔ دیپیکا پڈوکون

تصویر
ممبئی: بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ آج بھی اس بات پر حیران ہوتی ہیں جب جب وہ فرح خان کو دیکھتی ہیں کہ انہوں نے مجھے میری پہلی فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے کوئی آڈیشن نہیں لیا تھا، مجھے تو جیسی میری پہلی فلم تھال میں رکھ کے دی گئی تھی۔ دیپیکا پڈوکون نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب وہ پہلی بار فرح خان کے پاس گئیں تو صوفے کی ایک نکر پر بیٹھی پریشان تھی کہ کیا بنے گا، پر وہ تب حیران ہوئیں کہ جب فرح خان نے انہیں میری فلم "اوم شانتی اوم" کے لیے بنا کسی آڈیشن کے فلم کے لیے بطور ہیرون سیلیکٹ کر لیا، میں آج بھی جب جب فرح خان کو دیکھتی ہوں تو حیران ہوتی ہوں کہ انہوں نے کیا سوچ کے ایسا کیا تھا۔ لیکن یہ سب ہمیشہ نہیں ہو سکتا انہیں یہ جلد ہی احساس ہوگیا جب وہ 3 سے 4 فلموں میں کام کر چکیں تھی۔ یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے کیریئر کی ابتدا شاہ رخ ضان کے ساتھ "اوم شانتی اوم" سے کی تھی جو اپنے گانے اوم شانتی اوم کی وجہ سے کافی مقبول ہوئی تھی۔

ہالی وڈ کی سابق اداکارہ نے اپنا خیال رکھنا بھی چھوڑ دیا۔

تصویر
ہالی وڈ کی سابق اداکارہ کیمرون ڈیاز نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے ساتھ ساتھ اپنا خیال رکھنا بھی چھوڑ دیا، کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے اپنا منہ تک دھونا چھوڑ دیا ہے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس ظاہری خوبصورتی کو ترک کر چکی ہیں، ان کے پاس لاکھوں روپے کی پراڈکٹس ہیں لیکن اب انکو استعمال کرنا ترک کر دیا ہے اب ان سے منہ تک دھونا چھوڑ چکی ہوں کیونکہ یہ سب اب اچھا نہیں لگتا۔  بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیمرون ڈیاز نے بتایا کہ وہ ہالی وڈ کو مکمل طور پر چھوڑ چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہالی وڈ ایک جال کی طرح ہے جس سے نکلنا بہت مشکل ہے اس میں انسان پھنس کر رہ جاتا ہے۔  پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار کیوں؟ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ کیمرون ڈیاز ہالی وڈ کی ایک نامور اداکارہ رہی ہیں، انہوں نے بہت سی مشہور فلمیں ہالی وڈ کو دی ہیں، انہوں نے 2014 میں اپنی آخری فلم 'اینی' میں کام کیا، تقریباً 20 سال تک انہوں نے ہالی وڈ میں کام کیا۔ کام چھوڑنے کے بعد تقریباً 100 ملین ڈالر کی فلم کی آفر ٹھکرا چکی ہیں اور انہیں اس بات کا کوئی پچھتاوا نہیں۔  کیمرون ڈیاز نے 1994 میں ''دی ماسک'' فلم سے
تصویر
 پاکستان شوبز انڈسری کے جانے مانے اداکار و ہدایتکار یاسر نواز زیادہ تر نیلم منیر کے ساتھ کام کیوں کرتے ہیں اس سوال کے جواب پر ندا یاسر نے وضاحت کر دی۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ندا یاسر نے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کی طرف سے کیے گئے سوالوں کے جوابات دیے۔  سشمیتا سین نے کیا انکشاف کیا؟ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں  اسی دوران ایک چاہنے والے نے ندا یاسر سے ایک تیز سوال کر دیا۔ اس نے پوچھا کہ آپ کے شوہر زیادہ تر نیلم منیر کے ساتھ ہی کام کیوں کرتےہیں۔ جبکہ اور بھی بہت سی اداکارائیں ہی۔ سوال سنتے ہی ندا یاسر جھٹ سے جواب دیتے ہوئے بولیں کہ نیلم منیر ایک اچھی ایکٹر ہے اور جی جان سے محنت کرتی ہے۔ اور ایسے لوگ مجھے بہت پسند ہیں اس لیے یاسر نواز نیلم منیر کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

کچا بادام گانے سے شہرت پانے والے بھارتی گلوکار ' بھوبن بڈیاکر' کار حادثے کا شکار ہو گئے۔

تصویر
  ممبئی: ( ریئل نیوز ویورز) حال ہی میں ' کچا بادام' گانا گا کر شہرت پانے والے بھارتی گلوکار بھون بڈیاکر کار حادثے کا شکار ہو گئے۔ سوشل میڈیا کا تقریباً ہر صارف ہی بھوبن بڈیاکر کو جانتا ہے۔   بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مونگ پھلی بیچنے والے اور راتوں رات مشہور ہو کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے بھوبن بڈیاکر کار حادثے کا شکار ہو گئے۔ حادثہ تب پیش آیا جب بھوبن اپنی نئی سیکنڈ ہینڈ خریدی گئی کار پر ڈرائیونگ سیکھ رہے تھے تب اچانک حادثہ پیش آ گیا۔ بھوبن کو سینے میں چوٹ لگی۔ جس کی وجہ سے ان کو مغربی بنگال کی سوری سپر سپیشلٹی ہسپتال میں داخل کروایا گیا۔ جہاں انکی جانچ کی جا رہی ہے وزیراعظم عمران خان نے پٹرول اور بجلی کی کتنی قیمتیں کم کی۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں  بھوبن کی شہرت کی وجہ ان کا گایا ہوا گانا 'کچا بادام' ہے جو 'اک تارا' یوٹیوب چینل سے اپ لوڈ کیا گیا تھا اس گانے نے اب تک 21 ملین سے زائد ویوز حاصل کر لیے ہیں۔ انجلی اروڑا کے شارٹس نے اس گانے کو اور بھی مقبول بنا دیا ہے اور اس نے کافی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔

میں جانتی تھی کہ میرا سابق بوئے فرینڈ ہم جنس پرست ہے اور میں اس پر فخر محسوس کرتی ہوں: بھارتی اداکارہ سشمیتا سین

تصویر
  سشمیتا سین اس بات کی ضمانت دیتی ہیں کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کا سابق مارٹن ہم جنس پرست ہے اور وہ اس سے خوش ہے۔  پاپ اسٹار رکی مارٹن اور سشمیتا سین کے درمیان 90 کی دہائی میں رشتہ تھا۔  اس نے اپنے رشتے کے حوالے سے کبھی نہیں بتایا لیکن بعد میں کسی اور کے بغیر یہ راز کھل گیا۔   جیسا کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سشمیتا اور رکی نے اپنے رشتے کے دوران مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ وہ ایک دوسرے کے اتنے قریب ہیں۔  تفریح ​​​​کرنے والے نے انکشاف کیا کہ جب تک وہ پاپ آرٹسٹ کے قریب تھی، اسے احساس ہوتا ہے کہ مارٹن ہم جنس پرست تھا، جس سے وہ خوش تھی۔   تفریحی شخص نے کہا کہ رکی مارٹن ہم جنس پرست ہیں اور میں ان کے لیے خوش ہوں، ان کی واقفیت کو تسلیم کرنا بااختیار بناتا ہے، ہم نے جس وقت اسے تعظیم کے ساتھ بتایا وہ بہت اچھا تھا۔  سشمیتا نے خود کہا کہ وہ رشتے کے دوران رکی مارٹن سے باہر شہر میں ملتی تھی۔

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطاء آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد

تصویر
 پاکستان کے نامور گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطاء کو 24 ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ 2022 اور بافٹا  ایوارڈز 2022 کی بیسٹ ویژول ایفیکٹس کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطاء کی آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگی جیمز بانڈ سیریز کی فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی' کے لیے ہوئی ہے۔ جبکہ اسی فلم نے بافٹا ایوارڈز کے لیے بھی مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔   یاد رہے کہ لاریب عطاہ کا شمار ہالی وڈ کی کم عمر ترین وڈیو ایفیکٹس آرٹسٹس اینڈ ڈیجیٹل کمپویٹرز میں ہوتا ہے۔ لاریب عطاء نے 2006 میں ہالی وڈ میں وی ایف ایکس آرٹسٹ کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا جب انکی عمر صرف 19 سال تھی۔   لاریب عطاء نے اس نامزدگی کو اپنے لیے بڑا اعزار قرار دیا۔ اپنی والدہ اور بھائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔

دبئی ایکسپو سنٹر میں نورا فتیحی کی انٹری

تصویر
  دبئی: ( ریئل نیوز ویورز ) بالی وڈ کی جوبصورت اداکارہ اور ڈانس کوئین نورا فتیحی نے اپنے خوبصورت ڈانس کی وجہ سے دبئی ایکسپو سنٹر 2022 میں سب کے دل جیت لیے۔    دبئی ایکسپو سنٹر میں 30000 سے زیادہ لوگ جمع تھے۔   سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے اس تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اپنے دبئی ایکسپو 2022 کے شو کی طرف جاؤں تو نورا تم نے کر دکھایا۔ دبئی میں ایک کبھی نہ بھولنے والی رات کا ٹرن اوور ہے۔ آپ سب کا بہت شکریہ جو یہاں آئے اور لطف اٹھایا' یہ بہتر اور بڑی ہو سکتی تھی۔ الحمداللہ  اس موقع پر اداکارہ نے چمکتا ہوا لباس پہنا ہوا تھا۔ اداکارہ نے بہت ہی کم وقت میں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ انسٹاگرام پر فالوور کی تعداد 37 ملین ہو گئی۔

مادھوری ڈکشت نے شیئر کی اپنی زندگی کی دلچسپ کہانی

تصویر
 مادھوری ڈکشت نے کپل شرما کے شو میں اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت تھا جب ان کے گھر میں بجلی کے ایک بورڈ میں کوئی مسئلہ آ رہا تھا۔ تو انہوں نے الیکٹریشن کو کال کر کے بلایا۔ الیکٹریشن کے ساتھ 3 اور لوگ بھی تھے۔ ایک نے بورڈ کھولا اور باقی دو نے بیٹھ کر بنا دیا۔ جب کام مکمل ہوا تو پیسوں کی ادائیگی کے بعد وہ لوگ چلے گئے۔ پر جب میں نے دیکھا کہ ایک بندہ ادھر ہی بیٹھا تھا تو میں نے ان سے پوچھا آپ گئے نہیں ان کے ساتھ تو اس نے بڑا دلچسپ جواب دیا۔  مادھوری کے سوال پر اس نے جواب دیا کہ وہ ان کے ساتھ نہیں تھا۔ میں تو بس آپ کو دیکھنے آیا تھا۔  یہ بات جس انداز سے مادھوری نے سنائی تھی سب سننے والے ہنسنے لگ گئے۔   ویب سیریر کے بارے میں بات کرتے ہوئے مادھوری کا کہنا تھا کہ سکرپٹ میں جان ہے اس لیے وہ اس سیریز میں کام کر رہی ہیں

بگ باس کی سابق کھلاڑی ماہ جبین صدیقی نے شوبر کو ہمیشہ کے لیے خدا حافظ کہ دیا

تصویر
 بھارتی ریئیلٹی شو بگ باس کی سابق کھلاڑی ماہ جبین نے توبہ کر لی اور شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا۔  ماہ جبین نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کر کے آگاہ کیا کہ انہوں نے اللہ کے بتائے ہوئے سچے راستے پر چلنے کی ٹھان کر شوبز سے ہمیشہ کے لیے توبہ کر لی۔  ماہ جبین نے کہا کہ میں یہ سب اس لیے بتا رہی ہوں کیونکہ کہ دو سال تک پریشان رہ کر زندگی گزاری ہے۔ سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ دلی سکون کے لیے کیا کروں۔ گناہ کی لذت تو تھوڑی دیر کی ہوتی ہے مگر گناہ ہمیشہ کے لیے رہ جاتا ہے۔ اللہ کی نافرمانی کر کے انسان کبھی بھی سکون حاصل نہیں کر پاتا۔ گناہ کرنے سے بہتر یہ کے کہ انسان اپنا وقت اللہ کو راضی کرنے میں لگائے۔  ثناء خان کو ایک سال تک فالو کر کے یہ سیکھا کہ سکون صرف اللہ کی راہ میں ہے۔   ماہ جبین نے مزید کہا کہ جو سکون نماز سے حاصل ہوا وہ کہیں بھی نہیں ملا۔ اللہ پاک اب مجھے ہمیشہ کے لیے نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔