نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

محمد حفیظ کا فالکنر کے واقعے پر ردعمل

 محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آج تک ایسا نہیں ہوا کہ کسی بھی کھلاڑی نے کہا ہو کہ انکو پی سی بی نے پیسے ادا نہیں کیے

 محمد حفیظ نے کہا بہت ہی افسوس ناک یہ واقعہ ہے کہ کوئی ناہر سے آ کر ایسا الزام لگائے جس میں کوئی حقیقت ہی نہیں۔ ہم محبت کرنے والے لوگ ہیں ہمارے جیسا کوئی بھی مہمان نواز نہیں ہے۔

 محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جس طرح ہم باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کی مہمان نوازی کرتے ہیں ایسا میں نے پوری دنیا میں نہیں دیکھا کہ کوئی اتنا مہمان نواز ہو۔

 یہ بڑا تکلیف دہ ہے کوئی ہمارے بارے میں ایسی بات کرے جس طرح فالکنر نے کیا ہے۔ 

 محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ فالکنر ایسا کرے گا۔ پچھلے سال ہم دونوں ایک ساتھ تھے میں نے انکو بہت ہی محنتی اور اچھا انسان پایا لیکن اس سال بالکل ہی مختلف ہوا۔

 پی ایس ایل ایک بہت بڑا برانڈ ہے اس کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت غلط الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پیسے ادا نہیں کرتا۔ میں اس کو بالکل غلط سمجھتا ہوں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس پر ضرور ایکشن لینا چاہیے۔ تاکہ کوئی بھی آنے والے وقت میں ایسا کر ہی نہ سکے۔

 محمد حفیظ نے کہا کہ ہمارے آسٹریلیا کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں ہم سب کی عزت کرتے ہیں۔ کسی ایک جھوٹے واقعے کی وجہ سے تعلقات خراب نہیں ہونے چاہیں۔ 

 آسٹریلیا کو چاہیے کہ جس طرح ہم انکی عزت کرتے ہیں وہ بھی ہماری ویسے ہی عزت کریں اس بارے میں ہمیں کوئی بھی غلط قدم نہیں اٹھانا چاہیے۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔