اشاعتیں

بین الاقوامی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

روس نے اپنے دشمن ممالک کی فہرست جاری کر دی

تصویر
  روس نے کہا کہ روس مخالف افراد اور کمپنیوں کے تمام کارپوریٹ معاہدے اب ایک سرکاری کمیشن منظور کرے گا۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین کے تنازعے پر اقتصادی پابندیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے روس، اس کے شہریوں اور اس کی کمپنیوں کے خلاف ''غیر دوستانہ اقدامات'' کرنے والے علاقوں اور تمام ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ گراؤنڈ میدانِ جنگ بن گیا۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں تازہ حکومتی بیان کے مطابق فہرست میں شامل ممالک یہ ہیں، آسٹریلیا، البانیہ، انڈورا، جرسی، انگویلا، برطانیہ، جبرالٹر، برٹش ورجن آئی لینڈ، کینیڈا، آئس لینڈ، یورپی یونین کے رکن ممالک، مائیکرونیشیاء، لیچٹنسٹائن، ناروے، نیوزی لینڈ، موناکو اور جنوبی کوریا اس فہرست میں شامل ہیں۔  امریکہ، شمالی کوریا، سان مارینو، شمالی مقدونیہ، مونٹی نیگرو، تائیوان، یوکرین، سوئٹزرلینڈ اور جاپان بھی شامل کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ کہ امریکہ کے صدر جوبائیـن نے روس کے ساتھ تمام تر تجارت بند کرتے ہوئے کہا کہ ہم روس کی معیشت پر پہلا وار کر رہے ہیں۔

بیٹی کے سامنے وزن اٹھانے کی کوشش کے دوران خاتون جان کی بازی ہار گئی

تصویر
 میکسیکو کے ایک جم میں ایک ماں اور بیٹی جم کر رہی تھیں۔ اسی دوران ماں 180 کلو گرام وزن اٹھانے کی کوشش میں اپنی بیٹی کے سامنے جان کی بازی ہار دی۔   برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرل ویلو میں جم فٹنس سپورٹ سینٹر میں اس وقت پیش آیا۔ جب ایک 40 سالہ خاتون نے 400 پاؤنڈ وزن اٹھانے کی کوشش کی مگر سکت نہ ہونے کی وجہ سے وزن ان کی گردن پر آ گرا جسکی وجہ سے گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ وہیں پر اس عورت کی بیٹی بھی موجود تھی۔   خاتون ٹرینر کی موجودگی میں ٹریننگ کر رہی تھی۔ وزن گرنے پر پاس کھڑے ٹریننر اور باقی لوگ عورت کی طرف دوڑے وزن تو ہٹا دیا گیا۔ مگر تب تک عورت جان کی بازی ہار چکی تھی۔ ماں کو اپنی آنکھوں کے سامنے مرتا دیکھ بیٹی ابھی تک گہرے صدمے میں ہے۔ جسے ابھی بھی نفسیاتی معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

روس نے یوکرین کا خواب تباہ کر دیا

تصویر
 روس نے دنیا کا سب سے بڑا جہاز       تباہ کر دیا۔  دنیا کا سب سے بڑا جہاز روس' یوکرین جنگ کی بھینٹ چڑھ گیا۔ یوکرینی وزارتِ خارجہ کے مطابق دارالحکومت کیف کے نزدیک ایئر فیلڈ میں کھڑے دیو قامت ایئر بس کو روس کے فوجیوں نے تباہ کر دیا۔ جس کا مطلب خواب کے ہیں۔   یوکرینی وزارتِ خارجہ کے ایک عہدیدار نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس نے کہا کہ روس نے جہاز تو تباہ کر دیا مگر یوکرینی عوام کے جمہوری آزاد اور مضبوط ریاست قائم کرنے کے خواب کو تباہ نہیں کر سکتا۔   یوکرینی وزارت دفاع نے بھی دنیا کے سب سے بڑے جہاز کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب اس جہاز کو روس کے خرچے سے دوبارہ تیار کیا جائے گا۔ جس کی لاگت کم از کم 3 ارب ڈالر ہے۔    آپ کو بتاتے جائیں کہ روس نے یوکرین پر حملہ کیا ہوا ہے۔ اس وقت یوکرینی عوام مشکل سے گھری ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ روس

تصویر
  وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔ جس میں عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر زور دیا۔   عمران خان کی پیوٹن سے ملاقات 3 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی جس میں علاقائی امن اور بین الاقوامی مسائل پر بات ہوئی۔  وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعالمیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے روس سے کثیرالجہتی تعلقات کا اعادہ کیا۔ پاکستان میں اسٹریم گیس پائپ لائن اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی۔ عمران خان نے روس اور یوکرین میں صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ تنازع کسی کے مفاد میں نہیں۔ تنازع کو مذاکرات اور سفارتکاری کے زریعے حل کرنا چاہیے۔   عمران خان کشمیر کے تنازع پر ایسے اقدامات کرنے پر زور دیا جو علاقائی امن کے لیے دیر پا اثر رکھیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان مستہکم افغانستان کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے دنیا میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان روسی صدر سے ملاقات کے لیے صدارتی محل پہنچے تو بڑے پر اعتماد نظر آئے۔ صدارتی صدر میں روسی صدر پہلے ہی استقبال کے لیے

وزیراعظم کا دورہِ روس

تصویر
 وزیراعظم کل شام ماسکو پہنچیں گے۔  وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات 24 فروری دوپہر 1 بجے ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے روس کے نائب وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔   اس ملاقات میں پاک' روس تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو ہوگی۔  زرائع کے مطابق پاکستان روس کے ساتھ کثیر جہتی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اسی سلسلے میں بات چیت آگے بڑھائیں گے۔ عمران خان سٹیم گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔   پاکستان میں پائیدار امن علاقائی خوشحالی کے تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ عمران خان روس کی ممتاز کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔   عمران خان اور انکا وفد ماسکو میں اسلامی سنٹر کا بھی دورہ کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان سے روس کے گرینڈ مفتی کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ 24 فروری کی رات وزیراعظم وطن واپس روانہ ہوں گے۔

ٹرین سے خودکشی

تصویر
 نئی دہلی: بھارت میں ایک ہولناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک شخص نے ریلوے ٹریک پر لیٹ کر اپنی جان دے دی، مذکورہ شخص کا جسم کٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا اس کے باوجود وہ کئی دیر تک زندہ رہا اور باتیں کرتا رہا۔ کانپور میں پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے میں ریلوے کا ملازم خاندان میں ہونے والی ایک شادی میں شرکت کرنا چاہتا تھا، تاہم اسے چھٹی نہیں ملی جس کے بعد وہ دلبرداشتہ ہو کر ٹرین کی پٹری پر لیٹ گیا۔ ٹرین اس کے اوپر سے گزرنے کے بعد اس کا جسم کٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا وقع پر موجود افراد نے اس ہولناک منظر کی ویڈیو بھی بنا لی، ریلوے ملازم کی کمر کے اوپر کا حصہ دونوں ٹریکس کے درمیان میں اور پیر کا حصہ ٹریک کے باہر تھا۔ ٹرین سے کٹنے کے کچھ دیر بعد تک وہ باتیں کرتا رہا، پھر رفتہ رفتہ اس کی آنکھیں بند ہوگئیں اور اس کی موت واقع ہوگئی۔