نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

بگ باس کی سابق کھلاڑی ماہ جبین صدیقی نے شوبر کو ہمیشہ کے لیے خدا حافظ کہ دیا

 بھارتی ریئیلٹی شو بگ باس کی سابق کھلاڑی ماہ جبین نے توبہ کر لی اور شوبز کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا۔

 ماہ جبین نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کر کے آگاہ کیا کہ انہوں نے اللہ کے بتائے ہوئے سچے راستے پر چلنے کی ٹھان کر شوبز سے ہمیشہ کے لیے توبہ کر لی۔

 ماہ جبین نے کہا کہ میں یہ سب اس لیے بتا رہی ہوں کیونکہ کہ دو سال تک پریشان رہ کر زندگی گزاری ہے۔ سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ دلی سکون کے لیے کیا کروں۔ گناہ کی لذت تو تھوڑی دیر کی ہوتی ہے مگر گناہ ہمیشہ کے لیے رہ جاتا ہے۔ اللہ کی نافرمانی کر کے انسان کبھی بھی سکون حاصل نہیں کر پاتا۔ گناہ کرنے سے بہتر یہ کے کہ انسان اپنا وقت اللہ کو راضی کرنے میں لگائے۔

 ثناء خان کو ایک سال تک فالو کر کے یہ سیکھا کہ سکون صرف اللہ کی راہ میں ہے۔ 

 ماہ جبین نے مزید کہا کہ جو سکون نماز سے حاصل ہوا وہ کہیں بھی نہیں ملا۔ اللہ پاک اب مجھے ہمیشہ کے لیے نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔