اشاعتیں

صحت لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

مشروبات پیئیں وزن گھٹائیں

تصویر
موٹاپا ایسی بیماری ہے جو تقریباً اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکی ہے، اس میں تقریباً ہر عمر کے لوگ مبتلا ہو رہے ہیں، اس بیماری سے دنیا میں بہت زیادہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ اس سے نجات بہت ضروری ہے اس کے لیے انسان کو اپنی زندگی میں چند ایک عادتیں اپنانی پڑیں گی اور کچھ بری عادتیں چھوڑنی پڑیں گی تاکہ انسان موٹاپے سے جان چھڑوا سکے۔ کچھ مشروبات ہیں جن کو استعمال کر کے انسان اپنا وزن کم کر کے موٹاپے سے جان چھڑوا سکتا ہے ادرک کی چائے: ادرک ہمارے میٹابولزم کو تیز کرتی ہے۔ بھوک کم کرنے، نظام ہاضمہ بہتر کرنے، فاسد مواد کو تحلیل کرنے اور ہارمونل دباؤ کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ دار چینی کا قہوہ: یہ بھوک میں اشتہار کو روکنے والا مصالحہ ہے۔ خون میں شکر کی سطح کو مستحکم رکھتا ہے۔ دار چینی کا قہوہ نزلہ، زکام اور سر درد میں بھی افاقہ کرتا ہے۔ السی کے بیج: یہ اینٹی کینسر، دل کی صحت کو برقرار رکھنے والے اومیگا 3 جیسے اہم فیٹی ایسڈ پر مشتمل بیج ہیں۔ یہ حل پزیر اور غیر حل پزیر دونوں اقسام کے فائبر پر مشتمل ہے۔ غذائیت اور ذائقے دونوں پہلوؤں سے یہ بیج مفید ہے۔ موٹاپ

آئیے! اسٹرابری اگائیں۔

تصویر
 اس نازک پھل کی کاشت بہت زیادہ توجہ اور احتیاط کی متقاضی ہے۔ اس کا روزرانہ کی بنیاد پر خیال رکھنا بہت ضروری ہے ورنہ یہ خراب ہونے میں دیر نہیں لگائے گا۔ اسٹرابری کو گھر میں بھی لگایا جا سکتا ہے۔ گھر میں بنی کیاریوں' گملوں' کنٹینر اور دیواروں پر لٹکنے والے باسکٹ میں بھی یی پودا لگایا جا سکتا ہے۔ زمین پر قطار کی صورت میں لگائے جانے والے ہر پودے کے درمیان کم سے کم 12 سے 15 انچ تک کا فاصلہ ضروری ہے۔ اسٹرابری کے بیج کو زمین میں بوتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ بنیادی حصہ ہے جہاں پودے کا stem اگنا شروع ہوتا ہے۔ اس لیے اسے نہ زیادہ گہرائی میں رکھیں نہ ہی زیادہ اوپر رکھیں۔ اس بیج کو کراؤن کہا جاتا ہے اگر بیج پر مٹی آ جائے تو یہ خراب ہو جاتا ہے۔ اور اگر اس پر مٹی آ جائے تو پودا نہیں لگے گا اور اگر یہ مٹی سے باہر آ جائے تو اس کی جڑوں میں خرابی آ جائے گی۔ اس لیے زمیں میں درمیان کی جگہ کا انتخاب کریں مولی کے فوائد جاننے کے لیے یہاں کلک کریں   موسم سرما میں اسٹرابری کے پودے کو سورج کی روشنی کی بہت ضرورت پڑتی ہے۔ اور جیسے ہی موسم بہار کا آغاز ہوتا ہے ان پودوں پر چھاؤں کر دی جاتی ہے۔ تاکہ ا

مولی کھائیں پتوں سمیت

تصویر
  مولی ایسی سبزی ہے جسے سلاد کے طور زیادہ تر کچا کھایا جاتا ہے۔ مگر پکا کر کھانے سے بھی لذت دوبالا ہو جاتی ہے۔   مولی کی دو اقسام ہیں ۔  سبز اور سفید مولی: یہ مولی لمبی اور شلجم کی طرح گول ہوتی ہے۔ اس میں وٹامن ای اور بی پایا جاتا ہے۔ وٹامن بی سوزش اعصاب کو روکتا ہے۔ اور وٹامن قوت تولید بڑھاتا ہے۔ اس کی قلت بانجھ پن اور اسقاط کا باعث بنتی ہے۔ کچی مولی قبض کشا ہے۔ بعض لوگ قاشوں کو نمک لگا کر رکھ لیتے ہیں تاکہ اس کی کڑواہٹ نکل جائے لیکن یہ عمل درست نہیں۔ نیز بھجیا بناتے وقت مولی کو ابال کر پانی پھینک دینا بھی ٹھیک نہیں۔ ان طریقوں سے تمام نمکیات اور ضروری اجزاء ضائع ہو جاتے ہیں اور صرف لکڑی کا ریشہ باقی رہ جاتا ہے۔ مولی کا پانی خون صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کیونکہ مولی میں گندھک کا جزو موجود ہے۔ کچی مولی کو نمک' کالی مرچ اور زیرہ کے ساتھ ملا کر کھائیں تو ڈکاریں کم آتی ہیں اس ہمیشہ کھانے کے ہمراہ یا درمیان میں خوب چبا کر کھایا جائے ورنہ کھانا ہضم۔ہونے کے باوجود دیر تک ڈکاریں آتی رہتی ہیں۔ اسی وجہ سے اطباء کہتے ہیں کہ یہ خود دیر ہضم ہے لیکن دوسری غذا کو جلدی ہضم کرتی ہے۔ مولی کا سالن بہ

کینو: صحت کا خزانہ

تصویر
 اللہ تعالٰی کسی بھی بیماری سے پہلے اس کا علاج بھیج دیتا ہے جب بھی کوئی پھل یا سبزی موسم کی مناسبت سے آتی ہے تو وہ اس موسم کے اثرات سے بچاتی ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کینو کا استعمال ہمیں سرطان جیسے مرض سے بچاتا ہے۔ کینو میں شامل سٹرس لیمپٹائڈ جلد' پھیپھڑے' معدے اور چھاتی سمیت متعدد اقسام کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔   روزانہ ایک گلاس کینو کا جوس انسان کو گردوں کی بیماری سے اور اس میں بننے والی پتھری سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس سے دل کی بیماریاں بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔ دل کی شریانیں بند ہونے کے باعث کسی مریض کو صرف سیال غذا دینی ہو ایسی صورت میں یہ جوس ایک محفوظ اور طاقت بخش غذا ہوتی ہے۔  رات اور صبح ایک یا دو کینو کھانے سے آنتیں موثر بنتی ہیں اسکی تاثیر نظام اخراج میں مدد کرتی ہے اور بڑی آنت میں فضلہ جمع نہیں ہوتا۔ بڑی آنت میں فضلہ جمع ہونے کے باعث خون میں زہریلے مادے بڑھ جاتے ہیں جو پروٹین کی توڑ پھوڑ کا باعث بنتے ہیں۔  دمہ' پرانی کھانسی' زکام اور کئی بلغمی امراض میں جب بلغم کا اخراج مشکل ہو تو تب کینو کے جوس میں ایک چمچ شہد اور چٹکی بھر نمک ملا کر پینے سے

موٹاپا انسانی صحت کا سب سے بڑا دشمن۔

تصویر
 سائنسدانوں کا خیال ہے کہ جن بچوں کو ماں کے پیٹ میں درست غذا نہ ملی ہو پر جب وہ بالغ کیلوریز لینے پر وہ موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ترقی پزیر ممالک میں ماں بننے والی عورتیں کا غذائی کمی کا شکار ہونا عام بات ہے۔  اس سے یہ بات نکلتی ہے کہ بلوغت کے بعد لوگ احتیاط نہ برتنے سے موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں  ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ ایشیائی باشندے ہزاروں سال تک قحط سالی کے مسئلے سے دو چار رہے ہیں اس لیے ان میں ایسی جین پائی جاتی ہے جس سے وہ خوراک کی کمی کی وجہ سے بھی کافی توانائی حاصل کر لیا کرتے ہیں۔  ایک وہ وقت تھا جب موٹے لوگوں کو کافی عزت دی جاتی تھی اور انہیں خوشحال سمجھا جاتا تھا۔ موٹاپے کو طاقت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔  آج یہ طاقت ہر دوسرے شخص کے پاس ہے مطلب آج ہر دوسرا شخص موٹاپے کا شکار ہے۔  موٹاپے سے انسان بے حد سست ہو جاتا ہے۔  موٹاپے سے انسان ذیابیطس اسٹروک' ہائی بلڈ پریشر' سانس کا مسئلہ اور بعض اقسام کے سرطان اور اموات کی شرح میں اضافہ موٹاپے سے براہ راست تعلق ہے۔