نمایاں پوسٹ
کیا یہ بھی جرم ہے؟
- لنک حاصل کریں
- ای میل
- دیگر ایپس
جرمنی کے ایک ریسٹورنٹ میں کچھ دوست کھانا کھانے آئے۔ بھوک کی شدت کی وجہ سے انہوں نے فراخدلی سے کھانا آرڈر کیا۔ کھانا آیا اور کھا بھی لیا گیا۔ بل کی ادائیگی کر کے جب یہ لوگ جانے لگے تو قریب میز پر بیٹھی ایک بوڑھی عورت نے انہیں آواز دے کر روک لیا۔ اور انہیں زیادہ کھانا منگوانے اور پھر کھانا بچ جانے کی وجہ سے کافی کچھ سنا دیا۔ ان لوگوں نے کہا۔
ہم نے تمام کھانے کے پیسے ادا کر دیے ہیں اور یہ ہماری مرضی ہے ہم جتنا کھانا منگوائیں۔
یہ بات سن کر اس خاتون نے ایک کال ملائی۔ تھوڑی ہی دیر میں ایک باودری شخص آیا جو کہ سوشل سیکیورٹی محکمے کا اعلٰی افسر تھا۔ اس نے تمام صورتحال جان کر ان لڑکوں کو پچاس مارک کا جرمانہ عائد کیا اور موقع پر ہی وصول کیا اور ساتھ ہی ایک نصیحت کی کہ" آئندہ جب بھی جرمنی میں کھانا طلب کرو تو اتنا ہی منگواؤ جتنی طلب ہو کھانے کی۔ تمہارے پاس بے شک پیسوں کی بھرمار ہے مگر وسائل معاشرے کی امانت ہیں۔ ان کا بے دردی سے استعمال جرم ہے
- لنک حاصل کریں
- ای میل
- دیگر ایپس
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں