عثمان بزدار آؤٹ
تفصیلات کے مطابق عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطاء کی آسکر ایوارڈز کے لیے نامزدگی جیمز بانڈ سیریز کی فلم 'نو ٹائم ٹو ڈائی' کے لیے ہوئی ہے۔ جبکہ اسی فلم نے بافٹا ایوارڈز کے لیے بھی مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔
یاد رہے کہ لاریب عطاہ کا شمار ہالی وڈ کی کم عمر ترین وڈیو ایفیکٹس آرٹسٹس اینڈ ڈیجیٹل کمپویٹرز میں ہوتا ہے۔ لاریب عطاء نے 2006 میں ہالی وڈ میں وی ایف ایکس آرٹسٹ کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا جب انکی عمر صرف 19 سال تھی۔
لاریب عطاء نے اس نامزدگی کو اپنے لیے بڑا اعزار قرار دیا۔ اپنی والدہ اور بھائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں