نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

کینو: صحت کا خزانہ

 اللہ تعالٰی کسی بھی بیماری سے پہلے اس کا علاج بھیج دیتا ہے جب بھی کوئی پھل یا سبزی موسم کی مناسبت سے آتی ہے تو وہ اس موسم کے اثرات سے بچاتی ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کینو کا استعمال ہمیں سرطان جیسے مرض سے بچاتا ہے۔ کینو میں شامل سٹرس لیمپٹائڈ جلد' پھیپھڑے' معدے اور چھاتی سمیت متعدد اقسام کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔ 

 روزانہ ایک گلاس کینو کا جوس انسان کو گردوں کی بیماری سے اور اس میں بننے والی پتھری سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس سے دل کی بیماریاں بھی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔ دل کی شریانیں بند ہونے کے باعث کسی مریض کو صرف سیال غذا دینی ہو ایسی صورت میں یہ جوس ایک محفوظ اور طاقت بخش غذا ہوتی ہے۔

 رات اور صبح ایک یا دو کینو کھانے سے آنتیں موثر بنتی ہیں اسکی تاثیر نظام اخراج میں مدد کرتی ہے اور بڑی آنت میں فضلہ جمع نہیں ہوتا۔ بڑی آنت میں فضلہ جمع ہونے کے باعث خون میں زہریلے مادے بڑھ جاتے ہیں جو پروٹین کی توڑ پھوڑ کا باعث بنتے ہیں۔

 دمہ' پرانی کھانسی' زکام اور کئی بلغمی امراض میں جب بلغم کا اخراج مشکل ہو تو تب کینو کے جوس میں ایک چمچ شہد اور چٹکی بھر نمک ملا کر پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔

 کینو بڑھتی عمر کے اثرات سے بھی بچاتا ہے۔ بخار میں کینو کا رس لازمی استعمال کریں۔ تپ دق اور خسرہ سے ہونے والے بخار میں کینو ایک بہترین غذا ہے۔ یہ توانائی فراہم کر کے پیشاب کا اخراج اور انفیکشن کے خلاف قوت مدافعت بڑھا کرصحت کو بحال کرتا ہے۔ کیلشیم اور وٹامن سے بھرپور ہونے کے باعث یہ پھل دانتوں اور ہڈیوں کو محفوظ بناتا ہے۔ کینو دماغ میں سیکھنے اور معلومات زخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ اس کے روزانہ استعمال سے دماغی صلاحیتوں میں بھی حیرت انگیز اضافہ ہوتا ہے۔ 

 کینو کا استعمال بلند فشار خون کو کم کرتا ہے اور اس کو قابو میں رکھتا ہے۔ 

 طبی ماہرین کے مطابق کینو صاف شفاف خون پیدا کرتا ہے۔ ایسی خواتین جو بار بار بے ہوش ہو جاتی ہیں پیٹ کے نیچلے حصے میں درد رہتا ہے انکو کینو کے پھولوں کا عرق سادہ پانی یا دودھ میں ملا کر پینے سے یہ تکلیف دود ہو جاتی ہے۔ وہ بچے جو ماں کا دودھ ہضم نہیں کر پاتے یاحیاتین کی کمی کا شکار ہوں انکی اس کمی کو کینو کے رس کے تین سے چار چمچ پلا کر پورا کیا جا سکتا ہے۔

 وہ مرد یا عورتیں جنکا سانس پھولتا ہے وہ باقاعدگی سے کینو کا جوس پیا کریں۔ 

 کینو کے چھلکے بھی کام کی چیز ہیں انکو پیس کر رکھ لیں اور چہرے کو شاداب رکھنے کے لیے استعمال کریں۔ اس کے لیے دو چمچ پسے ہوئے چھلکے دو چمچ جو اور دو چمچ چاول کا آٹا ملا کر عرق گلاب یا نارمل پانی سے پیسٹ بنائیں اور لگا لیں اس سے چہرہ چمکدار اور شاداب ہو جائے گا


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔