نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کے لیے اپوزیشن کی سر توڑ کوششیں جاری

 زرائع کے مطابق تازہ خبر یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کی اپوزیشن مکمل تیاری کر رہی ہے۔ 

 ساری اپوزیشن ق لیگ کو منانے میں مصروف ہے۔ لاہور میں پیپلزپارٹی کے عشائیے میں ق لیگ کی شرکت کی خبریں آ رہی ہیں۔ 

 عمران خان کو گھر بیجھنے کے لیے پی ڈی ایم کا اجلاس ہوا جس میں تمام جماعتوں نے اپنی اپنی تجاویز رکھیں۔ 

 مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر عمران خان کو ہٹانا ہے تو سب سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے تاکہ ناراض اراکین کے نام سامنے نہ آ سکیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الحمان کی اس بات کو مان لیا گیا ہے اور جلد ہی اس پر عمل کیا جائے گا۔

 مولانا نے ق لیگ کے چوھدری برادران سے ملاقات کی اور ق لیگ کو منانے کی کوشش کی اور اس کے بعد ق لیگ کے سربراہان بلاول ہاؤس پہنچ گئے جہاں آصف زرداری نے عشائیہ دیا وہاں پر بھی تفصیلی گفتگو…


تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔