عثمان بزدار آؤٹ
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان آ پہنچی۔ جو دو دن بائیو سیکیور ببل میں رہے گی۔ دو دن بعد کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے جن کے منفی آنے کے بعد پریکٹس سیشن شروع کیا جائے گا۔ ایک دن آئیسولیشن میں گزارنے کے بعد ٹریننگ شروع کر دی جائے گی۔
دوسری طرف پاکستانی سکواڈ کا آج آئیسولیشن میں آخری دن ہے۔
کپتان بابر اعظم' نسیم شاہ اور سرفراز احمد ٹریننگ کا حصہ بنیں گے۔ کپتانوں کی پریس کانفرنس اور ٹرافی کی رونمائی کا شیڈول آج طے کیا جانے کا امکان ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 4 مارچ دوسرا 12 مارچ جبکہ تیسرا 21 کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد وطن پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ ان کا آخری دورہ 1998 میں ہوا تھا۔ مختلف وجوہات کی بنا پر پاکستان کا دورہ ممکن نہ ہو سکا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں