نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے۔ راجہ ریاض


 پی آئی ٹی کے منحرف ارکان سامنے آ گئے، سندھ میں چھپ کر بیٹھے 12 ارکان قومی اسمبلی سامنے آ گئے۔ راجہ ریاض نے اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن کاشف عباسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کی حکومت کے خلاف ہیں کیونکہ ان کی حکومت میں کرپشن بہت زیادہ ہوئی ہے، اس وجہ سے ہم اپوزیشن کے ساتھ ہیں، ندیم بابر کو ہی دیکھ لیں کتنی کرپشن کی ہے۔

اینکر: جس ٹکٹ سے الیکشن لڑا اسی کے خلاف کیسے جا سکتے ہیں۔

راجہ ریاض: ہم ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے اس کے بعد ہمیں یہ نااہل کر دیں ہم پھر الیکشن جیت کر آئیں گے۔

اینکر: پہلے آپکا ضمیر کیوں نہیں جاگا؟

راجہ ریاض: ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے۔

اینکر: ابھی پیسے ملے ہیں یا ٹکٹ کا کہا گیا ہے؟

راجہ ریاض: کوئی پیسہ نہیں ملا، ٹکٹ جب دل کیا لے لوں گا، مجھے ٹکٹ کی کوئی پرواہ نہیں، ڈھائی سال سے عمران خان کے خلاف ہوں، عمران خان کی حکومت نے بہت مہنگائی کی ہے۔ 

اینکر: آپ کو تو صرف جہانگیر ترین سے مسئلہ تھا تب آپکو کرپشن یاد نہیں تھی؟

راجہ ریاض: میں تب بھی کرپشن کء خلاف تھا، لیکن وہ وقت اس بات کے لیے موضوں نہیں تھا اس لیے چپ تھا۔

اینکر: آپ ٹکٹ کے لیے عمران خان کو چھوڑ رہے ہیں؟

راجہ ریاض: نہیں میں ٹکٹ کے لیے عمران خان کو نہیں چھوڑ رہا بلکہ مہنگائی اور کرپشن کی وجہ سے چھوڑ رہا ہوں۔


بلاول زرداری کی وضاحت۔۔۔مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔۔


اینکر: آپ نے پیسے نہیں لیے؟ 

راجہ ریاض: اللہ معاف کرے میں نے پیسے نہیں لیے اور نہ ہی کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا، ابھی بہت سے بندے ہیں جو ٹکٹ مانگ رہے ہیں

اینکر: ٹکٹ کا لالچ ضمیر کی سودے بازی ہی ہوئی

راجہ ریاض: ہم ضمیر کی کوئی سودے نہیں کر رہے، کوئی پیسے نہیں لیے، میں عمران خان سے التماس کرتا ہوں کہ جھوٹے الزام نہ لگائیں، شریف لوگوں پر الزام نہ لگائیں۔

اینکر: ٹکٹ کس سے لیں گے؟

راجہ ریاض: ن لیگ سے ٹکٹ لوں گا۔

اینکر: لوٹا کیا ہوتا ہے؟

راجہ ریاض: ہم میں سے کوئی لوٹا نہیں لوٹا کوئی اور ہوگا۔

اینکر: آپ ریزائن کریں اور الیکشن جیت کر دوبارہ آ جائیں۔

راجہ ریاض: ریزائن بھی کریں گے اور الیکشن جیت کر آئیں گے اور اسپیکر کی کوئی پرواہ نہیں جو کر سکتے ہیں کر لیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔