اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے، پاکستان کی تاریخ میں یہ تیسری بار ہے کہ کسی منتخب وزیراظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے، اس سے پہلے پاکستان کے 2 وزرائے اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی اور انہوں نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کیا اور دونوں مرتبہ ہی یہ تحریک ناکام ہوئیں۔ پاکستان کی تاریخ میں 1989 میں پہلی مرتبہ بے نظیر بھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی، لیکن قومی اسمبلی میں 12 ووٹوں سے اس تحریک کو رد کر دیا گیا۔ 237 ارکان کے ایوان میں محترمہ بے نظیر بھٹو کو ہٹانے کے لیے 119 ووٹ درکار تھے لیکن تحریک کو 107 ووٹ حاصل ہوئے، وزیراعظم نے 125 اعتماد کے ووٹ حاصل کیے جبکہ 5 ارکان غیر حاضر تھے۔
اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔ یہاں کلک کریں۔۔۔
دوسری مرتبہ تحریک عدم اعتماد اگست 2006 میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور اقتدار کے دوران اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز کو ہٹانے کے لیے لائی گئی لیکن اس بار بھی اپوزیشن کامیاب نہ ہو سکی۔
اور اب یہ تیسری بار تحریک عدم اعتماد وزیراعظم عمران خان کے خلاف ن لیگ، پیپلزپارٹی اور اے این پی نے متفقہ طور پر جمع کرائی ہے۔
شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان اس تحریک کے لیے سرگرم ہیں، حکومت کے اتحادیوں سے اپوزیشن بار بار ملاقاتیں کر رہی ہیں۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں