نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

تحریک انصاف کے کارکنان کا سندھ ہاؤس پر دھاوا

 

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے کارکنان کا سندھ ہاؤس پر دھاوا

کارکنان کی بڑی تعداد سندھ ہاؤس کے گیٹ کو توڑ کر اندر داخل ہو گئی، تحریک انصاف کے کارکنان گیٹ توڑ کر اندر گھس گئے، تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد سندھ ہاؤس کے اندر داخل ہو کر لوٹا لوٹا کے نعرے۔

دوسری جانب سندھ ہاؤس کے اندر موجود سندھ پولیس مکمل ناکام ہو چکی ہے کہ وہ ان کارکنان کو روک پائے، سندھ پولیس نے اندر بیریئر لگا رکھے تھے تو کارکنان کی جانب سے ہٹا دیے گئے، پی ٹی آئی کے کارکنان نے دروازہ توڑ دیا اور کہا کہ جو منحرف ارکان اندر موجود ہیں انکو باہر نکالا جائے انکو شرم آنی چاہیے جو عمران خان کے ووٹ پر ضمیر فروشی کر رہے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان میں منحرف ارکان کی وجہ سے غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی ایم این اے امین فہیم نے کہا کہ ہم یہاں امن و امان سے آئے تھے اور سندھ پولیس سے کہا کہ ہمیں اندر جانے دیں ہم نے منحرف ارکان سے ملنا ہے لیکن سندھ پولیس نے بدتمیزی کی جس وجہ سے یہ سب واقعہ پیش آیا، انہوں نے مزید کہا کہ اپنی غیرت کو زندہ کر لیں ورنہ باہر نکال کر انکو ماریں گے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے 12منحرف ایم این ایز سندھ ہاؤس میں بیٹھے ہیں اور کل سامنے آئے تھے انہوں نے حکومت مخالف ووٹ ڈالنے کا کہا تھا، اس پر پی ٹی آئی میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ 

فی الحال کی صورتحال کے مطابق سندھ ہاؤس کے اندر کوئی منحرف ارکان موجود نہیں انکو خطرے کے پیش نظر اپوزیشن کی جانب سے نکال لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

جے یو آئی کے ترجمان نے بھی تصدیق کر دی کہ جے یو آئی ف کے کارکنان بھی پہنچ گئے جو یہ کہ رہے ہیں کہ ہم تحریک انصاف کے کارکنان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔