نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

وزیراعظم عمران خان کا حافظ آباد جلسے سے خطاب


وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں صرف نوجوانوں کی خاطر آئے تھے اپنے ملک کی خاطر آئے تھے، قوم اپنے نظریہ سے پہچانی جاتی ہے قوم کا ایک نظریہ ہوتا ہے، جب قوم اپنے نظریہ سے ہٹتی ہے تو وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے، پاکستان کا نظریہ صرف یہ تھا کہ ملک کو اسلام کی راہ پر ڈالنا ہے جہاں انصاف ہو ہر ایک کو برابری کا قانون ملے گا، جب مسلمان اپنے نظریے سے ہٹے تو وہ تباہ ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا حضرت محمدﷺ پوری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین ہیں صرف انسانوں کے لیے نہیں تھے، آپ نے انصاف قائم کیا اور سب کے لیے قانون کو برابر کیا۔ جب قوم اچھائی کے ساتھ نہیں کھڑی ہو گی تو برائی بڑھ جائے گی، جب قوم ظلم کے خلاف نہیں کھڑی ہو گی تو ظلم بڑھ جائے گا، اگر ہمیں عظیم ملک بننا ہے تو ہمیں اچھائی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، جب ملک کو لوٹا جا رہا ہو تو قوم کو متحد ہو کر ان لٹیروں کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا، لندن میں کسی کی جرات نہیں ہوتی کہ کوئی کسی کا ضمیر خرید سکے کیونکہ وہاں وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتا۔ میں 25 سال سے اس قوم کو جگانے کی کوشش کر رہا ہوں، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ قوم میں شعور پیدا ہو تاکہ کل کو پاکستان ایک عظیم ملک بنے اور دنیا میں ہمارا وقار بنے، میں نے دیکھا کہ قائداعظم کے بعد کوئی لیڈر ایسا نہیں آیا جس نے بتایا ہو کہ ملک کس لیے بناتھا، میں نے اپنے ملک کو ایک عظیم ملک بنانا ہے، ہم 26 لاکھ سکالرزشپ دے رہے ہیں تاکہ میڑٹ پر حقدار کو اس کا حق ملے، ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں تاکہ اپنے ملک میں جہاز بنا سکے ہمیں باہر سے خریدنا ہی نہ پڑیں۔ 

مدینے کی ریاست میں جب تھوڑے سے مسلمان تھے تب آپﷺ نے دس سال میں بڑی بڑی طاقتوں کو جھکا دیا، جب انسان کے دل میں اللہ پاک کی محبت ہو تو انسان کسی کے سامنے نہیں جھکتا۔

قوم کو لیڈر اٹھاتا جب لیڈر کی کانپیں ٹانگیں تو قوم کبھی بہادر نہیں بن سکتی، یورپی یونین کو صاف صاف کہ دیا کہ ہم کسی کے غلام نہیں اس پر فضل الرحمان نے شور شرابہ شروع کردیا، شہباز شریف نے کہا عمران خان نے بڑا ظلم کر دیا اس کے بعد بلاول کہتا ہے کہ عمران خان نے بڑا ظلم کر دیا، میں ان مغرب والوں کو اچھی طرح سے جانتا ہوں جو لوگ انکے جوتے پالش کرتے ہیں وہ انکو حقارت کی نگاہ سے دیکھتےہیں، دنیا اس کی عزت کرتی جو اپنی عزت کرتے ہیں جو اپنی عزت نہیں کرتے انکی کوئی عزت نہیں کرتا، آصف زرداری اور نواز شریف نے ہونے والے ڈرون کے خلاف مذمت نہیں کرتے تھے، جن لوگوں کا ساتھ دیا انہوں نے ہم پر بمباری کی، 2008 سے 2018 تک 400 ڈرون حملے کیے تب نواز، زرداری کی حکومت تھی۔

عمران خان نے کہا کہ امریکہ میں بیٹھ کر کہا کہ ہم کوئی تمہارے نوکر نہیں جو تمہارے آگے جھکیں، ہم کبھی اجازت نہیں دیں گے کہ تم ہم پر بمباری کرو، میں کبھی اجازت نہیں دونگا کہ کوئی ہمارے ملک کو نقصان پہنچائے۔ جب ہم لندن میں بیٹھے دہشتگرد پر حملہ نہیں کر سکتے تو وہ کیوں ہم پر بمباری کرتے ہو۔


مسلم لیگ ن کا دعوٰی جھوٹا ثابت ہوا۔۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔۔۔


عمران خان نے کہا کہ امریکہ گیا تو کم سے کم خرچ کیا تاکہ ملک کا پیسہ بچ سکے، چائنہ گیا تو انہوں نے عزت دی اور جہاز دیے جس سے ہمارا ملک مضبوط ہو، روس والوں نے بھی بہت عزت کی انہوں 3 بار گارڈ آف آنر دیا، امریکہ والوں نے عزت کی کیونکہ انکو پتا ہے کہ عمران خان 2 نمبر بندہ نہیں ہے۔

15 سال بعد تمام اسلامی ملک اکٹھے ہو رہے ہیں، ہم سب کے ساتھ ہیں لیکن سب سے پہلے پاکستان کا مفاد ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی عثمان بزدار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وہ کام کیا جو کسی نے بھی نہیں کیا تھا انہوں نے صحت کارڈ دیا جس سے غریب آدمی 10 لاکھ تک مفت علاج کرا سکے، ہماری حکومت نے پہلی بار پناہگاہیں بنائیں تاکہ سڑک پر سونے والے سکون سے سو سکیں اور اپنی کمائی اپنے گھر والوں کو دے سکیں، ہم 5 لاکھ اور 20 لاکھ تک بغیر سود کے قرضے دے رہے ہیں، گھر بنانے کے لیے 20 لاکھ تک بغیر سود کے قرض دے رہے ہیں تاکہ سب کے پاس اپنا گھر ہو، کرایا دینے کے وہ لوگ بینکوں کو قسط دے کر اپنا گھر بنائیں گے، احساس راشن کے زریعے 2 کروڑ خاندانوں کو آٹا، گھی پر رعایت ملے گی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 10 10 روپے کم کی کیونکہ ریکارڈ ٹیکس اکٹھا ہوا، آج پوری دنیا سے سستا پٹرول پاکستان میں ہے، جتنا پیسہ ہوگا عوام پر ہی لگے گا

کرونا کے دنوں میں پوری دنیا میں لاک ڈان لگا سب نے کہا کہ پاکستان میں بھی لاک ڈان لگا دو لیکن میں نے اپنے غریبوں کا خیال رکھا اور آج پوری دنیا ہماری حکمتِ علمی پر چل رہی ہے، اکانومسٹ نے پاکستان کو ٹاپ ٹین پر رکھا، پاکستان کی معیشت ریکارڈ رہی، گندم، گنا، چاول اور مکئی چاروں میں ریکارڈ کمائی کی، 50 سال میں پہلی بار ڈیم بنا رہے ہیں تاکہ سستی بجلی بنے اور ملک کو فائدہ ہو سکے، ڈیم بنا رہے ہیں تاکہ پانی ہمارے پاس وافر مقدار میں ہو، میرا ایمان ہے ہمارا ملک ایک عظیم ملک بننے جا رہا ہے، ہم نے دنیا میں مثال بننا ہے، ہم نے ریاستِ مدینہ کی طرح بننا ہے۔

عمران خان نے آخر میں انڈیا کے میزائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

حافظ آباد کے لوگوں کو بتایا کہ یہ جو 3 چوہے میرا شکار کرنے آئے ہیں یہ سب ناکام ہو جائیں گے ہم اس تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا دیں گے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔