نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔


عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قوم کسی کے آگے جھک جاتی ہے اس کی کوئی عزت نہیں کرتا اور جو قوم اللہ کے علاوہ کسی کے آگے نہیں جھکتی ان کی ہر کوئی عزت کرتا ہے۔ میرا پیغام یہ ہے کہ خوددار کی عزت ہر کوئی کرتا ہے، خودداری بیچنے والوں کی کوئی عزت نہیں کرتا ہے، ان شاء اللہ ہم اپنے ملک کو ایک فلاحی ریاست بنائیں گے اور ملک میں قانون برابری کی سطح پر ہوگا، امیر اور غریب سب کے لیے ایک ہی قانون بنائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی وجہ سے ملک کے کہیں بھی عزت نہیں ان لوگوں نے جھک جھک کر ملک کر عزت ختم کر دی، انہوں نے ملک پر ڈرون حملے کروائے اور چپ کر کے ملک کو تباہ کرتے رہے، انکے اربوں روپے باہر پڑے ہیں اس لیے انہوں نے کبھی اس بات کی مذمت نہیں کی تھی، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ڈرون حملوں کے مخلفت کی، نواز شریف کی حکومت میں مودی پاکستان کو برا بھلا کہتا تھا لیکن نواز شریف نے کبھی ملک کے حق میں آواز نہیں اٹھائی تھی۔

قائداعظم نے اپنی جان کی بازی لگا کر ہمیں آزادی دلائی تھی وہ ایک بہادر لیڈر تھے، میں بھی اپنی عوام کو کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دونگا۔


شیخ رشید کی اپوزیشن کو وارننگ۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔۔۔


مولانا فضل الرحمان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آ کر فوج کو ٹھیک کریں گے، لیکن اس کو اتنا نہیں پتا کہ ہماری فوج مضبوط ہے اسی لیے ملک دشمن ہم سے ڈرتے ہیں، ہماری فوج ہماری محافظ ہے۔ آپ مجھے یہ بتاؤ آپ کیسے فوج کو ٹھیک کرو گے آپ نے تو اس ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، لفافہ صحافت شروع کی، میڈیا میں بولیاں لگائی، نواز شریف جھوٹا ترین انسان ہے اس نے چھانگا مانگا کی سیاست شروع کی اس نے آصف جنجوعہ کو بی ایم ڈبلیو رشوت میں دینے کی کوشش کی، ڈیزل نے امریکا میں کہا میں آپ کی اچھے سے خدمت کروں گا مجھے ایک موقع دیا جائے یا زرداری فوج کو ٹھیک کرے گا جو خود فوج سے ڈرتا ہے یا شہباز شریف ملک کو ٹھیک کرے گا جو لمبی ٹائی پہن کر امریکا کو کہتا ہے مجھے ایک چانس دو۔ عمران خان نے کہا جلد ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونے لگا ہے میں اللہ سے دعا کرتا تھا کہ یہ لوگ عدم اعتماد لے آئیں اب میں ایک ہی گیند سے 3 وکٹیں گراؤں گا، ساری قوم دیکھے گی اسلام آباد میں انسانوں کا سمندر ہوگا۔

عمران خان نے مزید کہا نواز شریف امریکا میں پرچی پکڑ کر امریکہ کے صدر کے سامنے بیٹھا ہے اور اس کی کانپیں ٹانک رہی تھیں کہ کہیں اس کا آقا ناراض نہ ہو جائے۔

بلاول کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ زبردستی کا لیڈر کہتا ہے کہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

اللہ کا کرم ہے ہم ریاست مدینہ کی راہ پر چل رہے ہیں کیونکہ دنیا کا واحد ملک پاکستان ہے جہاں ہر کوئی مفت علاج کرا سکتا ہے وہ بھی 10 لاکھ تک کا، ان شاء اللہ پوری دنیا ہم سے سیکھے گی کہ کیسے اپنی قوم کا خیال رکھنا ہے۔ ہم نے بنا سود کے قرض دیے ہیں اور اب مزید کسانوں کو 5 لاکھ تک بنا سود کے قرض دینے ہیں۔ ہم نے احساس راشن کا پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ ہم نے پٹرول کی قیمتیں کم کی ہیں تاکہ لوگوں کو سہولت مل سکے۔ 

پیارے نبیﷺ نے فرمایا تھا کہ جس معاشرے کیں انصاف نہیں وہ قومیں تباہ ہو جاتی ہیں اور پہلے بہت سی طاقتور قومیں تباہ ہو چکی ہیں، ہم نے سب کے لیے برابر کا انصاف کرنا ہے۔ آج کے ڈاکو مجھ سے این آر او مانگ رہے ہیں، دھمکیاں دے رہے ہیں کہ حکومت گرا دیں گے، حومت تو چھوٹی سے چیز ہے میری جان بھی چلی جائے میں ان ڈاکوؤں کو نہیان چھوڑوں گا۔ اس ملک میں غریبوں سے جیل بھرے ہوئے ہیں امیر کو کوئی سزا نہیں دی جاتی لیکن میں اب انصاف کی جنگ لڑوں گا ان کو سزائیں دلواؤں گا۔

عمران خان نے کہا زرداری، فضل الرحمان اور شہباز شریف 3 چوہے ہیں جو ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔ 

عمران خان نے کہا جب میں حکومت میں آیا تو سمجھ گیا کہ ہمارے بچوں کو اسلام کی تعلیم دی ہی نہیں گئی اب اسلام کی تعلیم بھی دی جا رہی ہے۔ جو اسلامی معاشرہ ہمارے نبیﷺ کے قانون پر چلے گا وہ کامیاب ہو جائے گا۔ جب اچھا اور برا ہوتا ہے تو انسان کو اچھائی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ آج کی اپوزیشن بھی حکومت گرانے کے لیے پیسے لیکر پھر رہے ہیں کیونکہ اس کے پاس عدم اعتماد کے لیے نمبر ہی نہیں پورے، برطانیہ میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ کوئی پیسوں کے بدلے اپنا ضمیر بیچ دے۔

عمران خان نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 375 کروڑ نکلا اور 16 کروڑ نوکروں کے اکاؤنٹ سے نکلا۔ یہ شوباز انسان ہے، عدالت بلائے تو کمر میں درد شروع ہو جاتا ہے، اسمبلی میں بولنے لگے تو چپ ہی نہیں ہوتا۔

میں نے اپنے ایم این ایز کو کہا ہے کہ کبھی اپنا ضمیر نہ بیچنا ان سے پیسے لیکر غریبوں میں بانٹ دو۔ 

عمران خان نے دیر کے لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب کا اختتام کیا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔