نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

امپائر پاکستان کے ساتھ ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید

 

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 23 سے 30 مارچ تک کا ہفتہ بہت اہم ہے جوڈو کراٹے کی سیاست ہو گی۔

شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان ایک عالم دین ہیں انکو اس بات کو سمجھنا چاہیے کہ اس ملک میں مولا جٹ والی سیاست نہیں ہو گی، انکو صاف نظر آرہا ہے کہ اپوزیشن 172 ارکان پورے نہیں کر سکتی اس لیے 23 مارچ کو لانگ مارچ کا کہ رہے ہیں اسی دن او آئی سی کا اجلاس ہونے جا رہا ہے اور چین کا وزیرداخلہ بھی آ رہا ہے، فضل الرحمان کو ڈنڈے کی سیاست نہیں کرنے دیں گے انکو روکنا مجھے اچھی طرح آتا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہزار رینجر اور ہزار ایف سی کے اہلکار بلا رہے ہیں انکی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی تاکہ ملک میں انارکی نہ پھیلے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ ملک میں فساد پربا کرے۔


گورنر سندھ عمران اسماعیل کی میڈیا سے بات چیت۔۔۔ مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں


میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ق لیگ کو کہوں گا کہ کپتان کا ساتھ دیں 4 سال گزر گئے ہیں بس ایک سال رہ گیا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اتحادی سارے عمران خان کی طرف ہی رہیں گے تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہو گی۔

حکومت 27 مارچ کو سب سے بڑا جلسہ کرنے جا رہی ہے جس سے سب کو اندازہ ہو جائے گا کہ عوام عمران خان کو کتنا چاہتی ہے، عمران خان کو یہ جلسہ ایک ماہ پہلے ہی کر لینا چاہیے تھا۔ 

شیخ رشید نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اتحادی سکون سے مزے کر رہے ہیں انکی بولیاں لگ رہی ہیں، لیکن ان شاء اللہ ساری اتحادی عمران خان کے ساتھ رہیں گے، اگر ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی گئی تو دما دم مست قلندر ہو گا کیونکہ مختارے آ گل ودھ گئی ہے

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ امپائر پاکستان کے ساتھ ہے اور صرف پاکستان کی بہتری چاہتا ہے اس لیے ملک میں انارکی نہ پھیلائی جائے۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔