نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

وزیراعظم عمران خان نے عامر لیاقت کو ملاقات کے لیے بلا لیا


 وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو ملاقات کا بلاوا بھیج دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے عامر لیاقت حسین کو ملاقات کی ناراضگی دور کرنے کے لیے ان سے ملاقات کرنے کے لیے عامر لیاقت حسین کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔

گزشتہ روز جب گورنر سندھ عمران اسماعیل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے ملنے کراچی ان کی رہائش گاہ پہنچے اور عامر لیاقت حسین سے ایک خوشگوار موڈ میں ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ دینے کو کہا، لیکن جب میڈیا سے بات چیت کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں کسی ناراض رکن کے گھر نہیں آیا بلکہ اپنے بھائی کے گھر آیا ہوں، ابھی چائے پی ہے اور خوشگوار موڈ میں بات چیت ہوئی ہے۔

بعد میں عامر لیاقت حسین نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ کسی کے ساتھ نہیں ہیں وہ نیوٹرل ہیں، وقت آنے پر بتا دوں گا کہ عمران خان کے ساتھ ہوں یا نہیں۔

ایم کیو ایم کی بات ہوئی تو عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ان کا ایم کیو ایم کراچی سے کوئی تعلق نہیں، ان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے الطاف حسین سے انکا ابھی بھی تعلق ہے، لیکن وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور وقت آنے پر اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ عامر لیاقت کو قائل نہیں کر سکے اور بنا قائل کیے ہی لوٹ گئے۔

عامر لیاقت حسین نالاں ہیں کہ عمران خان کراچی آئے تھے لیکن ان سے ملاقات تک نہیں کی گئی اسی سلسلے میں آج وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ملاقات کا بلاوا بھیجا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ عامر لیاقت حسین کیا فیصلہ کرتے ہیں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔