نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ گورنر سندھ

 

گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل ایم کیو ایم کے دفتر بہادر آباد پہنچ گئے۔

اتوار کے دن گورنر سندھ عمران اسماعیل ایم کیو ایم کے دفتر بہادر آباد پہنچے جہاں انکا استقبال کیا گیا ، عمران اسماعیل نے عمران خان کا پیغام پہنچایا اور تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے تعاون مانگ لیا۔

ایم کیو ایم سیاست کا محوِ مرکز بن گئی، اپوزیشن اور حکومت کے ایم کیو ایم سے رابطے تیز ہوگئے، حکومت کی طرف سے گورنر سندھ عمران اسماعیل ایم کیو ایم کو بہادرآباد کے دفتر پہنچے اور ایم کیو ایم سے تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگ لیا اور عمران خان کا پیغام پہنچایا۔ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور گورنر سندھ نے میڈیا سے بات کی، گونر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں اور اگر ہمارے اتحادی ہمارا ساتھ دیں تو ہمیں کسی تیسرے کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں، اپوزیشن 172 ارکان لائے گی تبھی وہ کامیاب ہو گی لیکن وہ اپنے 160 ارکان بھی پورے نہیں کر پائے گی ہمارے باقی اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، ایم کیو ایم کے تحفظات اپنی جگہ ٹھیک ہیں اور ان کو وزیراعظم عمران خان تک پہنچا دیا جائے گا۔ 

یورپ والے بوٹ پالش کرنے والوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ عمران خان۔۔ مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

ایم کیو ایم کی طرف سے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ رہے کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں، اپوزیشن سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں اور جاری رہیں گی، ہمارے مطالبات ہم نے بتا دیے ہیں اب دیکھنا ہے ہمارے مطالبات کہاں تک مانے جائیں گے، ق لیگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ نے اپنا فیصلہ کرنا ہے اور ہم نے اپنا فیصلہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اپوزیشن اور حکومت اتحادیوں سے رابطے میں ہیں اس وقت ملک میں سیاسی جوڑتوڑ عروج پر ہے، اپوزیشن اتحادیوں کو توڑنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے اور حکومت اپنی کرسی بچانے کے لیے پوری کوشش میں لگ گئی ہے


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔