نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

پاکستان میں گرنے والا میزائل بھارت کا ہی ہے بھارت ہے اعتراف کر لیا

 

پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میانوالی میں گرنے والا میزائل بھارت کا ہے بھارت نے تسلیم کر لیا، بھارتی وزارتِ دفاع نے اعتراف کیا کہ 9 مارچ 2022 کو دیکھ بھال کے دوران تکنیکی خرابی ہو گئی جس وجہ سے میزائل حادثاتی طور پر فائر ہو گیا۔ میزائل فائر ہونے کے باعث بھارت نے اعلٰی سطحی کورٹ آف انکوائری کا حکم صادر کر دیا۔ 

بھارتی وزارتِ دفاع نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ معلوم ہوا کہ ایک میزائل حادثاتی طور پر پاکستان میں گرا جو ہماری تکنیکی خرابی کے باعث فائر ہوا تھا، لیکن اس بات پر اطمینان ہے کہ اس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ پھر بھی یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جس کو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ 

گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ایئرفورس کے افسر کے ہمراہ پریس کانفرنس کر کے بتایا تھا کہ 9 مارچ کو انڈیا کی طرف سے ایک میزائل پاکستان میں گرا، اسی دوران ایئرفورس کے افسر نے بتایا کہ اس میزائل کی مکمل نگرانی کی گئی جس کے بعد اس کو گرا دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے اس پر کہا کہا بھارت ہی بتا سکتا ہے کہ اس کے پیچھے کیا مقاصد تھے لیکن اگر بھارت ہم پر وار کرے گا تو پاک فوج مکمل تیار ہے دشمن کا منہ توڑ جواب دے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیرداخلہ شیخ رشید نے بھی بھارت کو وارننگ دی کہ ابھی تو ابھینندن کی چائے بھی ٹھنڈی نہیں ہوئی اور بھارت پھر سے وہی غلطی کر رہا ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔