نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

پنجاب میں تبدیلی کا فیصلہ



وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی جو نئے وزیراعلٰی کے نام کا انتخاب کرے گی۔ نئے وزیراعلٰی پنجاب کے لیے پرویز الٰہی اور علیم خان کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

زرائع کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب کو ہٹانے کے عمران خان نے کمیٹی تشکیل دے دی جو نئے وزیراعلٰی کے نام کا انتخاب کرے گی۔ 


عمران خان سے پہلے 2 وزرائے اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام رہیں۔ یہاں کلک کریں۔


عمران خان نے اپنے تمام وزراء کی بات کو مانتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ 

یاد رہے کہ ترین گروپ نے واضع طور پر کہا تھا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عثمان بزدار کو ہٹایا جائے اور ہم اپنے اس مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 

2 روز پہلے زرائع کے مطابق عثمان بزدار نے اپنا استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ان کے استعفے سے مسائل حل ہوتے ہیں تو وہ حاضر ہیں۔ 

عثمان بزدار نے مزید کہا تھا کہ انہیں وزیراعلٰی عمران خان نے ہی بنایا تھا اور جب چاہیں میرا استعفٰی حاضر ہے، میں پارٹی کے ساتھ پوری طرح وفادار رہوں گا، لیکن عمران خان نے عثمان بزدار کو کہا کہ آپ کام جاری رکھو آپ کو کہیں نہیں جانے دیا جائے گا۔

لیکن آج صورتحال کو سمجھتے ہوئے عمران خان نے وزیراعلٰی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی جو نئے وزیراعلٰی کے نام کا چناؤ کرے گی

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔