نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

پاکستان نے چھوتی بار بھارتی آبدوز کو اپنی سمندری حدود میں داخلے سے روک دیا۔

 

راولپنڈی: پاک بحریہ نے انڈین آبدز کا وقت پر سراغ لگاتے ہوئے اسے پاک سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ایسا پانچ سال کے دوران چوتھی بار ہوا جب بھارت کو ناکامی کا سامنہ کرنا پڑا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر بابر افتخار کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ پاک بحریہ نے جدید بھارتی آبدرز کا سراغ لگایا ہے۔ کلوری کلاس کی بھارتی آبدرز کی دراندازی کی کوشش کا سراغ یکم اپریل کو لگایا گیا۔ 

 پاک بحریہ کے اینٹی سب میرین وار فیئر یونٹ نے بھارتی آبدوز کو پکڑا' گزشتہ 5 سال میں یہ چوتھی بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا گیا ہے۔ بھارتی بحریہ نے آبدوز مذموم کے ساتھ پاکستان کے خلاف تعینات کی اور پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی آبدوز جاسوسی اور بحریہ مشق سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے آئی تھی، پاک بحریہ نے مشقوں میں سخت نگرانی اور چوکنا رہنے کے طریقے کا اطلاق کیا ہے،

ایکسپو سنٹر میں نورا فتیحی کی انٹری۔ یہاں کلک کریں


پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین وار فیئر یونٹ نے یکم مارچ کو جدید ترین ہندوستانی آبدوز کلوری کو روکا اور ٹریک کیا۔ 

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا بھارت نے پاکستان کے گہرے پانیوں میں پانچویں دفعہ مداخلت کرنے کی کوشش کی ہے۔ ایک سال پہلے بھی ہم نے ان کی سب میرین کو پکڑا تھا لیکن مارا نہیں، ہم ایک پرامن ملک ہیں، ہم نے اسے وارننگ دی تاکہ وہ واپس چلے جائے۔ اب ہم نے بھارت کو آخری وارننگ دی ہے کہ اب ہمارے پانیوں میں تو ہم سے گلہ نہ کرنا، وزیرداخلہ نے کہا کہ ہماری عظیم فوج ہے اور پاکستان بحریہ کا عظیم جذبہ ہے، کوئی پاکستان کی بری اور بحری اور فضائی حدود کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔