نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

عمران خان کا مالاکنڈ ڈویژن کی تحصیل درگئی میں جلسہ عام سے خطاب


عمران خان نے مالاکنڈ ڈویژن کی تحصیل درگئی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ایک طرف میری قوم ہے اور دوسری طرف ڈاکو ہیں جنہوں نے چوری کا پیسہ جمع کر کے ہمارے ایم این ایز کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ضمیر فروش پیسے لیکر اپنے ملک کا سودا کرتا ہے اور اپنے دین کا سودا کرتا ہے، جو لوگ پیسے لیکر وفاداریاں بدل رہے ہیں ان کا کوئی دین ایمان نہیں، لیکن آج زمانہ بدل گیا ہے ساری قوم دیکھ رہی ہے کہ ضمیروں کا سودا کیا جا رہا ہے، میری قوم کے بچے سب دیکھ رہے ہیں کیونکہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے۔ برطانیہ میں آج تک کسی کسی نے سیاست کے لیے اپنے ملک و قوم کا سودا نہیں کہا کیونکہ انکو پتا ہے وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ انصاف پر ڈٹ جاؤ، آج پیسوں کی بوریوں سے ضمیر خریدے جا رہے ہیں، پوری قوم کو چاہیے کہ اپنے حق کے لیے کھڑی ہو جائے، اللہ کے حکم کو مانے تاکہ ملک میں انصاف قائم ہو۔

عمران خان نے ن لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے آصف زرداری پر سب کیس بنائے اور پی پی والوں نے ن لیگ پر کیسز بنائے، تب یہ ایک دوسرے کے لیے چور تھے، فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ڈیزل کا خطاب تو ن لیگ کے ایک رنگباز نے دیا تھا، جو شہداء کی زمین پر قبضے والا کیس ن لیگ کے دور میں ہوا تھا، جب آپ کے ساتھی چوری کریں تب سب ٹھیک ہو جاتا ہے اور جب کوئی اور کرے تو برا لگتا ہے ان تینوں غلاموں کو۔

ن لیگ' پی پی اور فضل الرحمان کی جماعت والوں سے یہ پوچھتا ہوں کہ آپ اپنے بچوں کو کیا منہ دکھاؤ گے کہ آپ لوگ تو ایک دوسرے کو چور کہتے تھے اب کیوں ایک ہو گئے ہو۔

اللہ نے حکم دیا ہے کہ سچائی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ تاکہ معاشرے میں انصاف قائم ہو اور سب کو ان کا حق ملے۔

عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ منحرف ایم این ایز کو پتا ہونا چاہیے کہ بچے بچے کو پتا چل گیا ہے کہ تم لوگوں نے پیسے لیکر ضمیر کا سودا کیا ہے اور اپنے آپ کو بیچا ہے، تم لوگوں نے پیسے لیکر ضمیر بیچا ہے سارا پاکستان جانتا ہے، ایم این ایز میری بات سمجھ لیں کہ آپ ضمیر فروش ہیں آپ کے لیے جینا مشکل ہو جائے گا، آپ پیسے لیکر ذلت مول لے رہے ہیں، لوگوں نے آپ کو کبھی معاف نہیں کرنا، کیونکہ یہ تینوں سٹوجز ضمیروں کا سودا کرتے ہیں، تمام ایم این ایز واپس آ جائیں میں معاف کردوں گا، باپ ہمیشہ اپنے بچوں کی غلطیاں معاف کر دیتا ہے۔

مجھے لوگوں نے کہا کہ سندھ والے سندھ حکومت کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں آپ بھی حکومت کا پیسہ استعمال کر کے منحرف ارکان کو واپس لے آئیں لیکن میں نے کہا کہ میں لعنت بھیجتا ہوں ایسی حکومت پر، جو لوگوں کے امانت کے پیسے کو استعمال ضمیر فروشی کروں۔ 

شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس بے شرم نے کہا کہ عمران خان کو ایبسولیوٹلی ناٹ نہیں کہنا چاہیے تھا، اس کو شرم ہی نہیں آتی، شہباز شریف جہاں بوٹ دیکھتا ہے پالش کرنے شروع کر دیتا ہے۔ لیکن میں کبھی بھی اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا، امریکہ کو ایبسولیوٹلی ناٹ اسی لیے کہا تھا کہ ہم جنگ میں کسی کے ساتھ نہیں دیں گے لیکن امن میں سب کے ساتھ ہیں، یورپی یونین کو صاف کہ دیا تھا کہ ہم تمہارے غلام نہیں ہیں، شہباز شریف نے کہا عمران خان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، سن لو شہباز شریف میں ایک آزاد انسان ہوں میں اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اپوزیش کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے، ان کو پتا ہی نہیں چلے گا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے، یہ صرف پیسے کے پجاری ہیں ان کے ہوتے ہوئے پاکستان کبھی ترقی نہیں کرے گا۔ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔