نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

معصوم بیٹی کا قاتل درندہ صفت باپ گرفتار

 

پنجاب کے ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والا معصوم بیٹی کا قاتل درندہ صفت باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بیان جاری کیا کہ ملزم شاہزہب کو بھکر سے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

ڈی پی او میانوالی اسماعیل الرحمان کھڑک نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندگان کو ملزم کی گرفتاری سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کے یہ واقعہ ہونے کے فورًا بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی اور کاروائی کو عمل میں لایا گیا، انہوں نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر اس واقعے کی خود تفتیش کر کے ملزم کو کیفرِ کردار تک پینچایا جائے گا۔ 


پنجاب میں تبدیلی کا فیصلہ۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں


ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ بچوں اور عورتوں پر ہونے والے ظلم پر آئی جی پنجاب نے سختی سے نمٹنے کا حکم دیا ہے۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق درندہ صفت باپ نے اپنی 7 دن کی بیٹی کو 5 گولیاں مار کے قتل کیا تھا ۔

یاد رہے کہ اس واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے عثمان بزدار نے ملزم کو فور گرفتار کرنے کا حکم صادر فرمایا تھا۔

یاد رہے کہ بیٹے کی خواہش میں میانوالی کے شاہزیب نامی باپ نے اپنی 7 دن کی بیٹی کو 5 گولیاں مار کے قتل کیا تھا۔ 

ملزم انٹرمیڈیٹ کا طالبعلم تھا اور 2 سال قبل اس کی شادی مشعل نامی خاتون سے ہوئی تھی، بیٹی کے پیدا ہونے پر ملزم گھر آیا اور بیٹی کو گھر والوں سے چھین کر قتل کر دیا۔ بیٹی کا نام جنت رکھا گیا تھا۔ جنت کے ماموں کی مدعیت میں یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔