نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

میلسی: وزیراعظم عمران خان کا جلسے سے خطاب


 میلسی میں وزیراعظم عمران خان کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک جب ملا تب دیوالیہ ہو چکا تھا ہماری معیشت کو 150 ارب کا نقصان ہوا۔ 

اس ملک کو لوٹ کر لندن میں جائیدادیں بنائی گئیں۔ اگر ان کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لے آیا تو پٹرول کی قیمتیں آدھی کر دوں گا۔ 

ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس جمع کیا اس لیے پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کی۔ 

میں اپنی قوم کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا۔

2008 سے 2018 تک ملک میں جس کا دل کیا ڈرون اٹیک کیا گیا۔ کیونکہ حکمران پیسہ لیکر اپنی عوام کو مروایا کرتے تھے۔ 

عدم اعتماد لانے والے سبھی کرپٹ ہیں، نواز شریف نے ملک کو لوٹ کر لندن میں محل بنائے اور بہانہ کر کے بھاگ گیا اس کی اولاد کہہ رہی ہے کہ ہم کیوں حساب دیں ہم پاکستانی ہی نہیں۔

دوسرا لٹیرا شہباز شریف ہے جس کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں  16 ارب نکلے وہ کہتا ہے میں نے کبھی کرپشن نہیں کی۔ ن لیگ والے شہباز شریف سے پوچھیں تو سہی کہ یہ سب پیسہ کہاں سے آیا۔ 

تیسرا کرپٹ آصف زرداری ہے جس نے ملک کو ج بھر کے لوٹا اور سرِ محل بنایا۔ جب پوچھا گیا کہ سرمحل آپ کا ہے تو آصف زرداری مکر گیا۔ آصف زرداری سینمے کے ٹکٹس بلیک کیا کرتا تھا۔ سارے کیس نواز شریف پر آصف زرداری نے ہی بنائے تھے۔

چھوتا کرپٹ مولانا فضل الرحمان ہے جو ہمیشی جھوٹ بولتا رہتا ہے کبھی سچ کا ساتھ نہیں دیتا۔ مدرسے کے بچوں کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کرتا ہے۔ 

یہ سب وہ ہیں جو اب تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں جنہوں نے اس ملک کو لوٹا۔

عمران خان نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کے بارے میں سوچیں اور حق سچ کا ساتھ دیں۔ کیا میڈیا والے چاہیں گے کہ ان کے بچے نواز' شہباز' زرداری اور فضل الرحمان جیسا بنیں۔

میں ان سب چوروں سے کہتا ہوں کہ عدم اعتماد لے آئیں جو چاہیں کر لیں۔

عمران خان نے کسانوں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ کسان خوشحال ہو گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ ہم نے چین سے ایک لاکھ ٹن یوریا منگوا لی ہے۔ 

عمران خان نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کس کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ یورپی یونین کے سفیر نے خط لکھا کہ روس کے خلاف جنگ میں ہمایت کریں تو میں ان سے یہ پوچھتا ہوں کہ کیا یہ خط آپ نے بھارت کو بھی لکھا ہے؟۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم کسی کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے اور ہماری سب سے دوستی ہے لیکن کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ یوکرین اور روس کی جنگ کو ختم کروایا جائے تاکہ یوکرین والے امن سے رہ سکیں۔ کیونکہ جہاں جنگ ہوتی ہے وہاں امن نہیں ہوتا

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔