نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

فیسبک کے مخالف ایک نئی ایپ متعارف کرا دی گئی

 

فیسبک پر پاکستانی عوام نہ تو کشمیر پر کچھ بول سکتے ہیں اور نہ ہی بھارت کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر سکتے ہیں، پاکستان کی عوام کو کافی مشکلات پیش آتی رہتی ہیں۔ حتیٰ کہ افغانستان کے حق میں بھی آواز بلند نہیں کی جا سکتی کیونکہ فیسبک انتظامیہ اس مواد کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیتی ہے۔ 

اس بات کو دیکھتے ہوئے برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی نے ایک نئی ایپ متعاف کرا دی ہے جس کا نام facelore.com رکھا گیا ہے اس ایپ پر پاکستانی کھل کر آزادی رائے استعمال کر سکتے ہیں اور اردو زبان میں کافی مقبول ہو رہی ہے یہ ایپ، اس ایپ پر بہت سے پاکستانی جڑ رہے ہیں اور کھل کر اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔ 

اس ایپ کی کامیابی فیسبک سے دیکھی نہیں جا رہی، اسی لیے امریکہ میں facelore.com پر ایک کیس کر دیا گیا ہے جس میں یہ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فیسبک کے کچھ ایموجیز facelore.com استعمال کر رہی ہے۔ اور facelore.com کے نام پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔ 

اس ایپ کے بانی انعام رانا کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک الگ پلیٹ فارم دیا ہے تاکہ لوگ کھل کر بات کر سکیں ان کے ڈیٹا کو فروخت نہ کیا جا سکے اور ان کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کی جا سکے اور انہوں نے لفظ فیس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ لفظ لغت کا حصہ ہے کسی کی جاگیر نہیں ہم اس کیس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اور اسی نام سے کام کرتے رہیں گے۔ فیس بک اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس ایپ کو بند کروا دیں گے تو یہ انکی غلط فہمی ہے ہم قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔