اشاعتیں

نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان ع...

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان ع...

امر بالمعروف

تصویر
 عمران خان نے امربالمعروف جلسے میں عوام کی بھرپور شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے انتظامات سے بھی بڑھ کر عوام نے شرکت کی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ رہا ہوں اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ وہ کس طرف ہیں۔ عمران خان نے اپوزیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کو کسی طرح این آر او دیا جائے لیکن میں ملک سے غداری کبھی بھی نہیں کروں گا میں نہ کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ ہی کبھی اپنی قوم کو کبھی کسی کے سامنے جھکنے دوں گا، یہ سب چور مل کر پھر سے ملک کو لوٹنا چاہتے ہیں لیکن میری قوم ایسا کبھی نہیں ہونے دی گی۔ عمران خان نے کہا کہ معاشرہ تبھی ترقی کر سکتا ہے جب امیر اور غریب کے لیے ایک ہی قانون ہو، ریاستِ مدینہ کے لیے ضروری ہے کہ سب کے لیے  ایک ہی قانون ہو اور سب قانون کی پاسداری کریں۔ عمران خان نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کو پھانسی بھی انکی آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے دی گئی تھی اور آج بلاول اپنے نانا کے قاتلوں کے ساتھ مل بیٹھا ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے پیسہ باہر سے آ رہا ہے جس کے ثبوت مل چکے ہیں جلد...

عمران خان کا کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب

تصویر
 عمران خان نے کمالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمالیہ کی عوام کا شکریہ جنہوں نے میری امید سے بھی زیادہ جلسے میں شرکت کی۔ عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری، شہباز شریف اور فضل الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ان تینوں چوروں کی وجہ سب لوگ پارٹی میں واپس آ گئے ہیں ان تینوں چوروں کے چہرے دیکھ کر اب لوگ واپس آ گئے ہیں، مقصود چپڑاسی والا شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی وجہ سے لوگ واپس آ گئے جو دس سال سے ساتھ چھوڑ گئے تھے ان چوروں کی شکلیں دیکھ کر سب واپس آ گئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف جہاں بوٹ دیکھتا ہے پالش کرنا شروع کر دیتا ہے یہ چیری بلاسم شریف ہے جس کے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 275 کروڑ نکل آئے ہیں اس کا کیس چلا ہوا ہے اس کو پتا ہے کہ اگر عمران خان مزید رہا تو یہ جیل میں ہو گا، نواز شریف بھگوڑا ہے جو ڈر کے بھاگا ہوا ہے اس کی بیٹی کے لندن کے مہنگے علاقے میں فلیٹ ہیں جو جھوٹ بولتی رہتی ہے۔ آصف زرداری ملک کو لوٹ کر باہر پراپرٹی بنا چکا ہے، اسحاق ڈار جس کا باپ سائیکلوں کی دکان چلاتا تھا آج لندن میں بھاگا ہوا ہے اور عیش کر رہا ہے پاکستانیوں کے پیسوں سے، فضل الرحمان ڈیزل کے ...

ہر جلسے میں جانے سے پہلے سوچتا ہوں فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا۔ عمران خان کا مانسہرہ میں جلسے سے خطاب

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ولی محمد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 20 کروڑ کی آفر کو ٹھکرا کر حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے، اللہ نے انسان کو دو راستے دکھائے ہیں ایک سچ کا اور جھوٹ کا، سچ کا راستہ ہمارے نبیﷺ کا راستہ ہے جو مشکل راستہ ہےپر انسان کی کامیابی اسی میں ہے، ولی محمد 20 کروڑ لے کر کہہ سکتا تھا کہ اسکا ضمیر جاگ گیا ہے اور عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا یے لیکن ولی محمد کا ضمیر خریدنا اپوزیشن کے بس کی بات نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ آج اسلام آباد میں بولیاں لگ رہی ہیں منڈی لگی ہوئی یے اور لوگوں کے ضمیر خریدے جا رہے ہیں لیکن یہ لوگ بری طرح ناکام ہوں گے۔ عمران خان نے مانسہرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر جلسے میں جانے سے پہلے سوچ کر جاتا ہوں کہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا لیکن عوام ڈیزل ڈیزل کہنا شروع کر دیتی ہے۔ عمران خان نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ بہت خوش ہیں کیونکہ اللہ پاک نے ان سے ایک بہت بڑا کام لیا ہے کہ آج پوری دنیا مان رہی ہے کہ آزادیِ رائے کے نام پر کوئی  بھی ہمارے نبیﷺ کی توحین نہیں کرے گا اور اقوام...

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے اپنا وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ امر بالمعروف جلسہ 27 مارچ کو ہونے جا رہا ہے اور میری اپیل ہے کہ پوری قوم میرا ساتھ دے اور ضمیرفروشوں کو دکھا دے کہ آپ لوگ حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہیں نیکی کے ساتھ کھڑے ہیں اور بدی کے خلاف کھڑے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ یہ جو لوگ پیسوں سے منتخب نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہیں انکے خلاف ہم سب مل کر لڑیں گے اور اللہ کے حکم کے مطابق ان کو دکھا دیں گے کہ پوری قوم سچ کے ساتھ ہے ان ضمیر فروشوں کے ساتھ کوئی بھی نہیں۔ اور آگے سے کسی کی جرأت بھی نہیں ہونی چاہیے کہ کوئی ضمیرفروشی کر سکے۔ یاد رہے کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہوئی اور اسی سلسلے میں ایم این ایز کی بولیاں لگ رہی ہیں اور خرید و فرخت جاری ہے اسی لیے عمران خان نے 27 مارچ کے جلسے کے لیے قوم کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان چوروں کو شکست دینے کے لیے قوم ان کا ساتھ دیں اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہو جائیں اور جو لوگ بولیاں لگا رہے ہیں سرِ عام ضمیر فروشی ہو رہی ہے اس کو شکست دینے کے لیے 27 مارچ کے جلسے میں لازمی شرکت کریں

کسی بھی صورت استعفٰی نہیں دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان

تصویر
وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت استعفٰی نہیں دیں گے، اپوزیشن میں سب چور بیٹھے ہیں اور ان چوروں کے کہنے پر استعفٰی نہیں دوں گا، ن لیگ کی سیاست چوری بچانے والی سیاست ہے ان چوروں کو کسی بھی صورت این آر او نہیں ملے گا، مارشل لاء سے بھی بڑا جرم این آر او دینا ہے جو ان کو کسی صورت نہیں ملے گا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تو کھیل شروع ہوا ہے اور وہ کھیل شروع ہونے سے پہلے کیسے ہار مان لیں ابھی تو لڑنا ہے آخری گیند تک کھیلنا ہے اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانا ہے، 27 مارچ کا جلسہ ملکی تاریخ میں بڑا بدلاؤ لائے گا اس کے بعد اپوزیشن کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔ عمران خان نے ٹرمپ کارڈ سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے پاس ٹرمپ کارڈ ہیں جو تحریک عدم اعتماد کے  ووٹنگ والے دن  یا اس سے ایک رات پہلے ظاہر کریں گے، اپوزیشن پہلے ہی اپنے کارڈ شو کر چکی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ان کی نیوٹرل والی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے وہ فوج کے متعلق بالکل نہیں تھی، ان کے فوج کے ساتھ تعلقات پہلے کی طرح مضبوط ہیں، انہوں نے کہا کہ فو...

عمران خان کو چھوڑنے والے کو بیغیرت سمجھتا ہوں۔ ناراض رکن احمد حسین دیہڑ

تصویر
  پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسیں دیہڑ نے کہا کہ مجھے کچھ ناراضگیاں ضرور ہیں لیکن میں عمران خان کو چھوڑ نہیں سکتا بلکہ جو عمران خان کو چھوڑے میں اسکو بیغیرت سمجھتا ہوں، میں سیاست تو چھوڑ سکتا ہوں لیکن عمران خان کو کبھی نہیں چھوڑ سکتا، ایک تو میرے مطالبے نہیں پورے کیے گئے اوپر سے دھوکے بازی کا الزام لگایا جا رہا ہے، میں تو عمران خان کو ارتغرل سمجھتا ہوں۔ احمد حسین دیہڑ نے کہا کہ میں پیسے لینے والا نہیں ہوں بلکہ دینے والا ہوں میں 1122 کے لیے 40 کروڑ کی زمین حکومت کو دی ہے میں کیسے پیسے لے سکتا ہوں۔ عمران خان سے کہتا ہوں لوگوں کی پہچان کریں کون آپ کے ساتھ ہے اور کون دھوکا دے رہا ہے۔ احمد حسین دیہڑ نے کہا کہ اپوزیشن اچھی طرح جانتی ہے کہ جب بھی مشکل وقت آتا ہے میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو جاتا ہوں، میں عدم اعتماد کی ووٹنگ والے دن اسمبلی میں نہیں جاؤں گا اور نہ ہی پچھلے 3 ماہ سے اسمبلی گیا ہوں، پی ٹی آئی میں ہی کچھ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ میں پی ٹی آئی میں رہوں۔ میں نہ تو اپوزیشن سے ملا ہوں اور نہ ہی سندھ ہاؤس میں گیا ہوں

تھوڑا وقت اور...

تصویر
 بس تھوڑا وقت اور پھر سارا فیصلہ ہو جائے گا۔ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کیا جمع کرائی سیاست دانوں کی تو جیسے موج لگ گئی ایم این ایز کی بولیاں لگ رہی ہیں، اپوزیشن منحرف ارکان کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی اور اتحادیوں کو بھی بڑی بڑی آفرز دی جا رہی ہیں، کسی کو وزارت کی آفر اور کسی کو ٹکٹ کے ساتھ ساتھ 16 سے 18 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف کیا جا رہا ہے، گزشتہ روز پی ٹی آئی کی ایم این اے نے انکشاف کیا کہ ان کو 16 کروڑ روپے کی آفر پی پی پنجاب اور پی پی سندھ کی طرف سے کی گئی ہے، اپوزیشن نمبر پورے ہونے کے دعوے کر رہی ہے اور دوسری طرف حکومت اپنے منحرف ارکان کو واپس آنے پر عام معافی کا اعلان کر چکی ہے اور یہ اعلان گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دوسری طرف اتحادیوں کو دیکھا جائے تو وہ کشمکش کا شکار ہیں کہ حکومت کا ساتھ دیں یا اپوزیشن کا، اس ملک میں کوئی کونسلر کی سیٹ سے استعفٰی نہیں دیتا اور اپوزیشن والے اتحادیوں سے کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن کا ساتھ دیں اور تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کروائیں، اتحادی اس بات کے لیے پریشان ہیں کہ اگر اپوزیشن کا ساتھ دیں اور کل کو ...

عمران خان کا مالاکنڈ ڈویژن کی تحصیل درگئی میں جلسہ عام سے خطاب

تصویر
عمران خان نے مالاکنڈ ڈویژن کی تحصیل درگئی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ایک طرف میری قوم ہے اور دوسری طرف ڈاکو ہیں جنہوں نے چوری کا پیسہ جمع کر کے ہمارے ایم این ایز کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ضمیر فروش پیسے لیکر اپنے ملک کا سودا کرتا ہے اور اپنے دین کا سودا کرتا ہے، جو لوگ پیسے لیکر وفاداریاں بدل رہے ہیں ان کا کوئی دین ایمان نہیں، لیکن آج زمانہ بدل گیا ہے ساری قوم دیکھ رہی ہے کہ ضمیروں کا سودا کیا جا رہا ہے، میری قوم کے بچے سب دیکھ رہے ہیں کیونکہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے۔ برطانیہ میں آج تک کسی کسی نے سیاست کے لیے اپنے ملک و قوم کا سودا نہیں کہا کیونکہ انکو پتا ہے وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ انصاف پر ڈٹ جاؤ، آج پیسوں کی بوریوں سے ضمیر خریدے جا رہے ہیں، پوری قوم کو چاہیے کہ اپنے حق کے لیے کھڑی ہو جائے، اللہ کے حکم کو مانے تاکہ ملک میں انصاف قائم ہو۔ عمران خان نے ن لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے آصف زرداری پر سب کیس بنائے اور پی پی والوں نے ن لیگ پر کیسز بنائے، تب یہ ایک دوسرے کے لیے چور تھ...

وزیراعظم عمران خان نے عامر لیاقت کو ملاقات کے لیے بلا لیا

تصویر
 وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو ملاقات کا بلاوا بھیج دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے عامر لیاقت حسین کو ملاقات کی ناراضگی دور کرنے کے لیے ان سے ملاقات کرنے کے لیے عامر لیاقت حسین کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔ گزشتہ روز جب گورنر سندھ عمران اسماعیل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے ملنے کراچی ان کی رہائش گاہ پہنچے اور عامر لیاقت حسین سے ایک خوشگوار موڈ میں ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کا ساتھ دینے کو کہا، لیکن جب میڈیا سے بات چیت کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ میں کسی ناراض رکن کے گھر نہیں آیا بلکہ اپنے بھائی کے گھر آیا ہوں، ابھی چائے پی ہے اور خوشگوار موڈ میں بات چیت ہوئی ہے۔ بعد میں عامر لیاقت حسین نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ وہ کسی کے ساتھ نہیں ہیں وہ نیوٹرل ہیں، وقت آنے پر بتا دوں گا کہ عمران خان کے ساتھ ہوں یا نہیں۔ ایم کیو ایم کی بات ہوئی تو عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ان کا ایم کیو ایم کراچی سے کوئی تعلق نہیں، ان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے الطاف حسین سے انکا ابھی بھی تعلق ہے، لیکن وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور وقت آنے پر اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ میڈ...

تحریک انصاف کے کارکنان کا سندھ ہاؤس پر دھاوا

تصویر
  اسلام آباد: پی ٹی آئی کے کارکنان کا سندھ ہاؤس پر دھاوا کارکنان کی بڑی تعداد سندھ ہاؤس کے گیٹ کو توڑ کر اندر داخل ہو گئی، تحریک انصاف کے کارکنان گیٹ توڑ کر اندر گھس گئے، تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد سندھ ہاؤس کے اندر داخل ہو کر لوٹا لوٹا کے نعرے۔ دوسری جانب سندھ ہاؤس کے اندر موجود سندھ پولیس مکمل ناکام ہو چکی ہے کہ وہ ان کارکنان کو روک پائے، سندھ پولیس نے اندر بیریئر لگا رکھے تھے تو کارکنان کی جانب سے ہٹا دیے گئے، پی ٹی آئی کے کارکنان نے دروازہ توڑ دیا اور کہا کہ جو منحرف ارکان اندر موجود ہیں انکو باہر نکالا جائے انکو شرم آنی چاہیے جو عمران خان کے ووٹ پر ضمیر فروشی کر رہے ہیں، تحریک انصاف کے کارکنان میں منحرف ارکان کی وجہ سے غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی ایم این اے امین فہیم نے کہا کہ ہم یہاں امن و امان سے آئے تھے اور سندھ پولیس سے کہا کہ ہمیں اندر جانے دیں ہم نے منحرف ارکان سے ملنا ہے لیکن سندھ پولیس نے بدتمیزی کی جس وجہ سے یہ سب واقعہ پیش آیا، انہوں نے مزید کہا کہ اپنی غیرت کو زندہ کر لیں ورنہ باہر نکال کر انکو ماریں گے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ...

ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے۔ راجہ ریاض

تصویر
 پی آئی ٹی کے منحرف ارکان سامنے آ گئے، سندھ میں چھپ کر بیٹھے 12 ارکان قومی اسمبلی سامنے آ گئے۔ راجہ ریاض نے اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن کاشف عباسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کی حکومت کے خلاف ہیں کیونکہ ان کی حکومت میں کرپشن بہت زیادہ ہوئی ہے، اس وجہ سے ہم اپوزیشن کے ساتھ ہیں، ندیم بابر کو ہی دیکھ لیں کتنی کرپشن کی ہے۔ اینکر: جس ٹکٹ سے الیکشن لڑا اسی کے خلاف کیسے جا سکتے ہیں۔ راجہ ریاض: ہم ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے اس کے بعد ہمیں یہ نااہل کر دیں ہم پھر الیکشن جیت کر آئیں گے۔ اینکر: پہلے آپکا ضمیر کیوں نہیں جاگا؟ راجہ ریاض: ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے۔ اینکر: ابھی پیسے ملے ہیں یا ٹکٹ کا کہا گیا ہے؟ راجہ ریاض: کوئی پیسہ نہیں ملا، ٹکٹ جب دل کیا لے لوں گا، مجھے ٹکٹ کی کوئی پرواہ نہیں، ڈھائی سال سے عمران خان کے خلاف ہوں، عمران خان کی حکومت نے بہت مہنگائی کی ہے۔  اینکر: آپ کو تو صرف جہانگیر ترین سے مسئلہ تھا تب آپکو کرپشن یاد نہیں تھی؟ راجہ ریاض: میں تب بھی کرپشن کء خلاف تھا، لیکن وہ وقت اس بات کے لیے موضوں نہیں تھا اس لیے چپ تھا۔ اینکر: آپ ٹکٹ کے لیے عمران خان کو چھوڑ ر...

کانپیں ٹانگنا 'ٹانگیں کانپنے' سے اگلا مرحلہ ہوتا ہے۔ بلاول زرداری

تصویر
  جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بلاول زرداری نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک وائرل کلپ دیکھا تو انہیں احساس ہوگیا کہ ان سے بولنے میں غلطی ہوئی ہے، اصل میں ٹانگیں کانپ رہی ہیں کہنا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ تقریر کے دوران انکی زبان پھسل گئ تھی اور انہیں اس بات کا احساس تب ہوا جب انہوں نے کانپ ٹانگ رہی ہیں والا کلپ دیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں تبھی تو ہمارے عوامی مارچ کے دوران ہی پٹرول کی قیمتیں کم کی گئیں تھی، اپوزیشن کا لانگ مارچ بھی ہر حال میں کامیاب ہوگا اور تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہم اس ناجائز اور سیلیکٹڈ حکمران کو کرسی سے نیچے اتاریں گے۔  بلاول زرداری نے کانپیں ٹانگ رہی ہیں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ 'کانپیں ٹانگنا' ٹانگیں کانپے سے اگلا مرحلہ ہوتا ہے۔

امپائر پاکستان کے ساتھ ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید

تصویر
  وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 23 سے 30 مارچ تک کا ہفتہ بہت اہم ہے جوڈو کراٹے کی سیاست ہو گی۔ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان ایک عالم دین ہیں انکو اس بات کو سمجھنا چاہیے کہ اس ملک میں مولا جٹ والی سیاست نہیں ہو گی، انکو صاف نظر آرہا ہے کہ اپوزیشن 172 ارکان پورے نہیں کر سکتی اس لیے 23 مارچ کو لانگ مارچ کا کہ رہے ہیں اسی دن او آئی سی کا اجلاس ہونے جا رہا ہے اور چین کا وزیرداخلہ بھی آ رہا ہے، فضل الرحمان کو ڈنڈے کی سیاست نہیں کرنے دیں گے انکو روکنا مجھے اچھی طرح آتا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہزار رینجر اور ہزار ایف سی کے اہلکار بلا رہے ہیں انکی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی تاکہ ملک میں انارکی نہ پھیلے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ ملک میں فساد پربا کرے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی میڈیا سے بات چیت۔۔۔ مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ق لیگ کو کہوں گا کہ کپتان کا ساتھ دیں 4 سال گزر گئے ہیں بس ایک سال رہ گیا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اتحادی سارے عمران خان کی طرف ہی رہیں گے تحریک ع...

پہلی فلم تھال میں رکھ کر دی گئی تھی۔ دیپیکا پڈوکون

تصویر
ممبئی: بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ آج بھی اس بات پر حیران ہوتی ہیں جب جب وہ فرح خان کو دیکھتی ہیں کہ انہوں نے مجھے میری پہلی فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے کوئی آڈیشن نہیں لیا تھا، مجھے تو جیسی میری پہلی فلم تھال میں رکھ کے دی گئی تھی۔ دیپیکا پڈوکون نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب وہ پہلی بار فرح خان کے پاس گئیں تو صوفے کی ایک نکر پر بیٹھی پریشان تھی کہ کیا بنے گا، پر وہ تب حیران ہوئیں کہ جب فرح خان نے انہیں میری فلم "اوم شانتی اوم" کے لیے بنا کسی آڈیشن کے فلم کے لیے بطور ہیرون سیلیکٹ کر لیا، میں آج بھی جب جب فرح خان کو دیکھتی ہوں تو حیران ہوتی ہوں کہ انہوں نے کیا سوچ کے ایسا کیا تھا۔ لیکن یہ سب ہمیشہ نہیں ہو سکتا انہیں یہ جلد ہی احساس ہوگیا جب وہ 3 سے 4 فلموں میں کام کر چکیں تھی۔ یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے کیریئر کی ابتدا شاہ رخ ضان کے ساتھ "اوم شانتی اوم" سے کی تھی جو اپنے گانے اوم شانتی اوم کی وجہ سے کافی مقبول ہوئی تھی۔

آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا

تصویر
  آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں پاکستان کو بنگلہ دیش نے 9 رنز سے شکست دے کر میچ اپنے نام کر لیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹس کے نقصان پر 234 رنز بنائے، بنگلہ دیش کی طرف سے پنکی نے شاندار بیٹیگ کرتے ہوئے 71 رنز بنائے، جوتی 46، سپتا 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی طرف سے ناشرہ نے 41 رنز دے کر 3 وکٹس حاصل کیں، اومیما، ندا ڈار اور فاطمہ نے 1 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے9 وکٹس کے نقصان پر 225 رنز بنائے، پاکستان کی طرف سے سدرہ امین نے 104 رنز کی جارہانہ اننگ کھیلی، ناہیدہ 43، بسمہ معروف 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ سدرہ امین کی سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے فہیمہ نے 38 رنز دے کر 3 وکٹس حاصل کیں، رومانہ نے 29 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی، جہانارہ اور سلمٰی خاتون نے 1 1 وکٹ حاصل کی۔ اس طرح بنگلہ دیش نے پاکستان کو 9 رنز سے شکست دی۔ یاد رہے کہ پاکستان کو آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں یہ مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہمارے نمبرز پورے ہیں۔ گورنر سندھ

تصویر
  گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل ایم کیو ایم کے دفتر بہادر آباد پہنچ گئے۔ اتوار کے دن گورنر سندھ عمران اسماعیل ایم کیو ایم کے دفتر بہادر آباد پہنچے جہاں انکا استقبال کیا گیا ، عمران اسماعیل نے عمران خان کا پیغام پہنچایا اور تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے تعاون مانگ لیا۔ ایم کیو ایم سیاست کا محوِ مرکز بن گئی، اپوزیشن اور حکومت کے ایم کیو ایم سے رابطے تیز ہوگئے، حکومت کی طرف سے گورنر سندھ عمران اسماعیل ایم کیو ایم کو بہادرآباد کے دفتر پہنچے اور ایم کیو ایم سے تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگ لیا اور عمران خان کا پیغام پہنچایا۔ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی اور گورنر سندھ نے میڈیا سے بات کی، گونر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں اور اگر ہمارے اتحادی ہمارا ساتھ دیں تو ہمیں کسی تیسرے کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں، اپوزیشن 172 ارکان لائے گی تبھی وہ کامیاب ہو گی لیکن وہ اپنے 160 ارکان بھی پورے نہیں کر پائے گی ہمارے باقی اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، ایم کیو ایم کے تحفظات اپنی جگہ ٹھیک ہیں اور ان کو وزیراعظم عمران خان تک پہنچا دیا جائے گا۔  یورپ والے بوٹ پالش ...

وزیراعظم عمران خان کا حافظ آباد جلسے سے خطاب

تصویر
وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں صرف نوجوانوں کی خاطر آئے تھے اپنے ملک کی خاطر آئے تھے، قوم اپنے نظریہ سے پہچانی جاتی ہے قوم کا ایک نظریہ ہوتا ہے، جب قوم اپنے نظریہ سے ہٹتی ہے تو وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے، پاکستان کا نظریہ صرف یہ تھا کہ ملک کو اسلام کی راہ پر ڈالنا ہے جہاں انصاف ہو ہر ایک کو برابری کا قانون ملے گا، جب مسلمان اپنے نظریے سے ہٹے تو وہ تباہ ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا حضرت محمدﷺ پوری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین ہیں صرف انسانوں کے لیے نہیں تھے، آپ نے انصاف قائم کیا اور سب کے لیے قانون کو برابر کیا۔ جب قوم اچھائی کے ساتھ نہیں کھڑی ہو گی تو برائی بڑھ جائے گی، جب قوم ظلم کے خلاف نہیں کھڑی ہو گی تو ظلم بڑھ جائے گا، اگر ہمیں عظیم ملک بننا ہے تو ہمیں اچھائی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، جب ملک کو لوٹا جا رہا ہو تو قوم کو متحد ہو کر ان لٹیروں کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا، لندن میں کسی کی جرات نہیں ہوتی کہ کوئی کسی کا ضمیر خرید سکے کیونکہ وہاں وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہتا۔ میں 25 سال سے اس قوم کو جگانے کی کوشش کر رہا ہوں، ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ قوم...

وزیراعلٰی ہنجاب کو تبدیل کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ معاون خصوصی وزیراعظم علی نواز اعوان

تصویر
  معاون خصوصی وزیراعظم علی نواز اعوان نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب کو تبدیل کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ علی نواز اعوان سے 92 نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ایڈیشن میں جب سوال کیا گیا کہ عثمان بزدار کو ہٹانے کی تیاری ہو چکی ہے تو انہوں نے کہا کہ اس خبر میں سچائی نہیں۔ مسلم لیگ ن کا دعوٰی جھوٹا ثابت ہوا۔ جاننے کے لیے یہاں کلک کریں 92 نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ایڈیشن کی اینکر پرسن شازیہ ذیشان نے معاون خصوصی علی نواز اعوان سے عثمان بزدار کو ہٹانے پر سوال کیا تو علی نواز اعوان نے کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، آج بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے لیکن اس معاملے پر کوئی بھی بات نہیں ہوئی، لیکن انہوں نے عثمان بزدار کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی یہ سب میڈیاپر چلنے والی خبریں ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ یاد رہے کہ 2 دن پہلے وفاقی وزراء اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ عثمان بزدار کو ہٹانے کا عندیہ وزیراعظم نے دے دیا ہے اور ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو نئے وزیراعلٰی کے نام کا انتخاب کرے گی، نئے وزیراعلٰی کے لیے علیم خان اور پرویزالٰہی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے لیکن اب معاون خصوصی وزیراعظم علی...

مسلم لیگ ن کا دعوٰی جھوٹا ثابت ہوا

تصویر
 مسلم لیگ ن نے دعوٰی کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماء شہزاد اکبر ملک سے فرار ہو گئے ہیں، مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہزاد اکبر ملک سے فرار ہو گئے ہیں، اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی عظمٰی بخاری نے شہزاد اکبر آج کل کہاں ہیں وہ مکھڑا کیوں نہیں دکھاتے، وہ اس لیے سامنے نہیں آتے کیوں کہ وہ لندن بھاگ گئے ہیں، عابد شیر علی نے بھی لندن سے ٹویٹ کر کے کہا کہ شہزاد اکبر لندن بھاگ گیا ہے اور جلد ہی باقی پی ٹی آئی والے لندن بھاگ جائیں گے۔ بھارت نے کہا کہ یہ ایک تکنیکی خرابی کے باعث ہوا۔ مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں جس کے بعد شہزاد اکبر اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد کے سٹوڈیو پہنچ گئے، ان سے جب پوچھا گیا کہ مسلم لیگ ن والے تو کہہ رہے ہیں کہ آپ لندن بھاگ گئے ہیں۔ جس پر انہوں نے کہا میں اے آر وائی کے اسلام آباد کے سٹوڈیو میں ہوں پکوڑے کھا رہا ہوں اور ساتھ چاہے پی رہا ہوں اگر مجھ سے ملنا چاہتے ہیں تو آ جائیں انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے ہی یہ جھوٹ پھیلایا ہے۔  شہزاد اکبر نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ سے ہی جھوٹ بولتی آئی ہے۔ یہ لوگ پوری طرح بوکھلا چکی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے بارے میں بات ک...