نمایاں پوسٹ

عثمان بزدار آؤٹ

تصویر
  وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفٰی لے لیا۔ عثمان بزدار نے استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزارت اعلٰی کی آفر قبول کر لی، عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو ناراض ارکان کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔ وزیراعظم نے اپوزیشن کو سرپرائز دے دیا، عثمان بزدار سے پنجاب کی وزارتِ اعلٰی واپس لے کر چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلٰی نامزد کر دیا۔ ق لیگ کے رہنماء طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفٰی پیش کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق اپنا ووٹ وزیراعظم عمران خان کے خلاف دیں گے ترین گروپ نے بھی سوچ بچار شروع کر دی اور کہا کہ پرویز الٰہی مناسب امیدوار ہیں ان کا ساتھ دیا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ بھی حکومت کے معاملات طے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کی پیشکش کر دی۔ لیکن رہنماء ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کل پرسوں تک فیصلہ کر لیں گے تب تک حکومت اپنے ایم این ایز کو منا لے۔ زرائع کے مطابق بلوچستان عوامی

امر بالمعروف


 عمران خان نے امربالمعروف جلسے میں عوام کی بھرپور شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے انتظامات سے بھی بڑھ کر عوام نے شرکت کی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ رہا ہوں اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ وہ کس طرف ہیں۔

عمران خان نے اپوزیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کو کسی طرح این آر او دیا جائے لیکن میں ملک سے غداری کبھی بھی نہیں کروں گا میں نہ کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ ہی کبھی اپنی قوم کو کبھی کسی کے سامنے جھکنے دوں گا، یہ سب چور مل کر پھر سے ملک کو لوٹنا چاہتے ہیں لیکن میری قوم ایسا کبھی نہیں ہونے دی گی۔

عمران خان نے کہا کہ معاشرہ تبھی ترقی کر سکتا ہے جب امیر اور غریب کے لیے ایک ہی قانون ہو، ریاستِ مدینہ کے لیے ضروری ہے کہ سب کے لیے  ایک ہی قانون ہو اور سب قانون کی پاسداری کریں۔

عمران خان نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کو پھانسی بھی انکی آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے دی گئی تھی اور آج بلاول اپنے نانا کے قاتلوں کے ساتھ مل بیٹھا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے پیسہ باہر سے آ رہا ہے جس کے ثبوت مل چکے ہیں جلد ہی اب کچھ قوم کے سامنے رکھ دوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے اور ایک خط لہراتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو شک ہے تو مجھ سے مل لے میں اس کو خط دکھا دوں گا، میں ابھی سب کچھ اس لیے نہیں بتا رہا کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ پاکستان کے تعلق کسی ملک سے خراب ہوں ہماری خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچے یہ میں کبھی نہیں چاہوں گا۔

عمران خان نے اپوزیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اپنی چوری بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں ان سب کو این آر او چاہیے جو میں انکو کبھی بھی نہیں دوں گا، حکومت جاتی ہے تو جائے جان بھی چلی جائے انکو نہیں چھوڑوں گا۔

عمراں خان نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنا مقدمہ اپنی قوم کے سامنے رکھ رہا ہوں ان کو دیکھ کر منحرف ارکان بھی واپس آ جائیں کیونکہ یہ میری لڑائی نہیں بلکہ پاکستان کی لڑائی ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جتنے کام ہماری حکومت نے کیے اتنے کسی حکومت نے نہیں کیے آج ملک ترقی کے راستے پر ہے ہم نے ملک کو بہران سے نکالا اور کرونا کے دنوں میں ملک میں لوگوں کا خیال رکھا تاکہ غریب عوام بے روزگار نہ ہو۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

عمران خان کا لوئردیر میں جلسے سے خطاب۔

وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کس کا ہے پتہ لگا لیا گیا۔